محمد نصرت قلمی نام عزیز نیسن (انگریزی: Aziz Nesin) (پیدائش : 20 دسمبر 1915ء - وفات: 6 جولائی 1995ء) بیسویں صدی کا ترکی کا مشہور ادیب، شاعر، ڈراما نگار، مزاح نگار، 100 سے زائد کتابوں کے مصنف اور جدید ترکی ادب کا معروف ترین نام ہے۔

عزیز نیسن
(ترکی میں: Aziz Nesin ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (ترکی میں: Mehmet Nusret Nesin ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 20 دسمبر 1915ء [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استنبول [2]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 6 جولا‎ئی 1995ء (80 سال)[4][5][3][6][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آلاچاتی [9]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن استنبول   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ترکیہ [10]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب الحاد [11]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی کولئیلی ملٹری ہائی اسکول (–1935)
ترک ملٹری اکیڈمی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شاعر ،  مصنف [12][13][2]،  ناول نگار ،  بچوں کے مصنف ،  صحافی [2]،  مصنف [14][15]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ترکی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترکی [16][2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک اسلام   ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی

ترمیم

پیدائش و خاندانی پس منظر

ترمیم

عزیز نیسن 20 دسمبر 1915ء کو جزائر پرنس، سلطنت عثمانیہ میں پیدا ہوئے۔ وہ کریمیائی تاتار نسل سے تعلق رکتے تھے۔[17]

خدمات

ترمیم

عزیز نیسن نے متعدد طنزیہ رسائل کی ادارت کی۔ عزیز نیسن ایک فعال سیاسی کارکن رہے۔ 1980ء میں جب ترکی میں فوجی انقلاب کے بعد دانشوروں سمیت سارا ملک شدید دباؤ کا شکار تھا، عزیز نیسن نے دانش وروں کی ایک قابلِ لحاظ تعداد کو آمرانہ حکومت کے خلاف متحد کیا۔ زندگی کے آخری برسوں میں مذہبی شدت پسندی کے خلاف برسرِ پیکار رہے۔ اپنے سیاسی نظریات کی بنا پر وقتاً فوقتاً جیل جانا پڑا۔ عزیز نیسن نے عام آدمی کے دبائے اور کچلے جانے کے خلاف شدید رد عمل ظاہر کیا اور نوکر شاہی کو اپنے بھرپور طنز کا نشانہ بنایا۔ ان کی تخلیقات کے تیس سے زائد زبانوں مین ترجمے ہو چکے ہیں۔[17]

نیسن فاؤنڈیشن کا قیام

ترمیم

انھوں نے 1972ء میں "نیسن فاؤنڈیشن" قائم کی۔ فاؤنڈیشن کا مقصد ہر سال چار بچوں کو فاؤنڈیشن کے قائم کردہ گھر میں لاکر ان کی تمام ضروریات کی کفالت کرنا ہے۔ ان ضرورریات میں روٹی، کپڑے اور مکان کے ساتھ ساتھ ابتدائی اسکول سے اعلیٰ تعلیمی اداروں تک بچوں کی تعلیم و تربیت بھی شامل ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے عزیز نیسن نے اپنی تمام تخلیقات کے ترکی اور بیرونِ ترکی طباعت، ترجمے، اسٹیج پر پیش کیے جانے، فلم یا ٹیلی وژن پر پیش کش کے تمام حقوق دائمی طور پر فاؤنڈیشن کے نام کردیے۔[17]

اعزازات

ترمیم

انھیں ترکی، اطالیہ، بلغاریہ اور سابق سوویت یونین میں متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔

وفات

ترمیم

عزیزنیسن کی وفات حرکتِ قلب بند ہونے سے 6 جولائی 1995ء کو چشمے، ترکی میں ہوئی۔ وصیت کے مطابق بغیر کسی تقریب کے "نیسن فاؤنڈیشن" کی زمین میں کسی نامعلوم مقام پر دفن کیے گئے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/12158040/aziz_nesin/ — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. ^ ا ب پ ت ٹ عنوان : Nouveau Dictionnaire des œuvres de tous les temps et tous les pays — اشاعت دوم — جلد: 1 — صفحہ: 194 — ISBN 978-2-221-06888-5http://data.bnf.fr/12158040/aziz_nesin/
  3. ^ ا ب انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?263275 — بنام: Aziz Nesin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12158040t — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  5. مصنف: آزاد اجازت نامہ — مدیر: آزاد اجازت نامہ — ناشر: آزاد اجازت نامہ — خالق: آزاد اجازت نامہ — اشاعت: آزاد اجازت نامہ — باب: آزاد اجازت نامہ — جلد: آزاد اجازت نامہ — صفحہ: آزاد اجازت نامہ — شمارہ: آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — ISBN آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — اقتباس: آزاد اجازت نامہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  6. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/nesin-aziz — بنام: Aziz Nesin
  7. عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana — گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0045827.xml — بنام: Aziz Nesin
  8. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000018646 — بنام: Aziz Nesin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  9. http://www.nytimes.com/1995/07/07/obituaries/aziz-nesin-of-turkey-dies-at-80-writer-escaped-militants-arson.html
  10. http://www.britannica.com/EBchecked/topic/609800/Turkey-in-1993
  11. Aziz Nesin Düşüncesinde Ateizmin Yansımaları
  12. http://www.tandfonline.com/doi/full/10.1080/00263206.2012.759101
  13. http://www.tandfonline.com/doi/pdf/10.1080/03064228408533770
  14. JSTOR article ID: https://www.jstor.org/stable/762713
  15. http://www.reuters.com/article/2012/03/13/us-turkey-protest-idUSBRE82C0U120120313
  16. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12158040t — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  17. ^ ا ب پ عزیز نیسن، مصنف کا تعارف، اردو ڈائجسٹ لاہور، ص 258