عز الدین رسعنی، پورا نام: ابو محمد عز الدین عبد الرازق بن رزق اللہ بن ابو بکر بن خلف بن ابو الہیجاء رسعنی حنبلی ہے، رسعنی نسبت رأس عین نامی جگہ سے مرکب ہے، حنبلی مذہب کے فقیہ تھے، اپنے زمانہ کے امام اور محدث، شاعر اور ادیب تھے۔

عز الدین رسعنی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1193ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راس عین   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 24 جنوری 1263ء (69–70 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سنجار   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک حنبلی
عملی زندگی
پیشہ محدث ،  ادیب ،  شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

ولادت: رأس عین میں سنہ 589ہجری میں ہوئی۔ حنبلی مذہب کے کبار علما میں سے تھے، اپنے زمانہ میں جزیرہ فرات کے امام شمار ہوتے تھے، طلبِ حدیث کی خاطر بغداد، دمشق اور حلب کا سفر کیا ہے، موصل کے مدرسہ دار الحدیث میں شیخ تھے۔[1]

اساتذہ:- ابو الیمن کندی، افتخار ہاشمی اور اس زمانہ کے کبار علما و ائمہ سے کسب فیض کیا۔

تلامذہ:- مایہ ناز شاگردوں میں سے دمیاطی اور ابرقوہی ہیں۔[2]

تصنیفات

ترمیم
  • رموز الکنوز فی تفسیر الکتاب العزیز، یہ کتاب تفسیر کی اہم کتاب ہے، اس میں آیات کے معانی میں کو نہایت احسن طریقہ سے بیان کیا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ آیات کے معانی اور اس کی قرات کو احادیث، اقوال صحابہ و تابعین اور ائمہ مجتہدین کے دلائل کے ساتھ بیان کیا ہے، اسباب نزول کو احادیث نبویہ سے سند کے ساتھ ثابت کیا ہے، عربی زبان کی بلاغت و فصاحت کو بھی ذکر کیا ہے، گویا یہ کتاب تفسیر کے مختلف علوم و فنون کو شامل ہے۔
  • درۃ القاری فی الفرق بین الضاد والظا، تجوید و قرات میں ہے، یہ دو ورق پر مشتمل منظوم مخطوطہ ہے جس میں 32 اشعار ہیں، اس میں امام رسعنی نے قرآن میں لفظ "ض" اور "ظ" کے فرق کو بیان کیا ہے۔[3]

وفات

ترمیم

عز الدین رسعنی کی وفات سنجار میں 12 ربیع الثانی 661ہجری میں ہوئی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. خير الدين الزركلي (2002م) الأعلام الجزء الثالث (الطبعة الخامسة عشر). دار العلم للملايين بيروت - لبنان. صفحة 292
  2. طبقات المفسرين للسيوطي آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shamela.ws (Error: unknown archive URL)المكتبة الشاملة. وصل لهذا المسار في 31 مايو 2016
  3. الإمام عز الدين عبد الرازق بن رزق الله بن أبي بكر بن خلف بن أبي الهيجاء الرسعني الحنبلي (ت 661) آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ library.tafsir.net (Error: unknown archive URL)المكتبة القرانية تفسير. وصل لهذا المسار في 31 مايو 2016