عقبہ ابن ابی معیط
عقبہ ابن ابی معیط بن ابی عمرو بن امیہ بن عبدشمس بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرة بن کعب بن لؤی بن غالب بن فهر بن مالک بن النضر بن کنانة بن خزیمة بن مدرکة بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان بنو امیہ میں سے تھا۔ پیغمبر اسلام کے اعلان نبوت کے بعد سب سے زیادہ اسلام دشمنی اسی نے کی تھی اور یہی وہ شخص ہے جس نے حالت نماز میں محمد بن عبد اللہ کے شانہ پر اونٹ کی اوجھڑی ڈال دی تھی۔اور ایک بار جب وہ مسجد الحرام میں نماز ادا فرما رہے تھے تو اس عقبہ نے ان کے گلے میں چادر ڈال کر اس زور سے کھینچا کہ پیغمبر اسلام گھٹنوں کے بل گر پڑے۔
عقبہ ابن ابی معیط | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6ویں صدی مکہ |
وفات | سنہ 624ء (23–24 سال) |
وجہ وفات | لڑائی میں مارا گیا |
قاتل | عاصم بن ثابت |
طرز وفات | لڑائی میں ہلاک |
مذہب | مشرک |
زوجہ | اروی بنت کریز |
اولاد | ام کلثوم بنت عقبہ ، ولید بن عقبہ ، عمارہ بن عقبہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | تاجر |
مادری زبان | عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر |
درستی - ترمیم |
جنگ بدر
ترمیمجنگ بدر میں کفار کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف جنگ آزما تھا۔ مسلمانوں نے اسے گرفتار کر لیا اور نبی کے سامنے پیش کیا، انھون ںے اس کے قتل کا حکم صادر فرمایا۔ لیکن اس بارے میں اختلاف روایات ہے کہ اسے کس نے قتل کیا کچھ روایات کے مطابق علی بن ابی طالب نے اسے قتل کیا اور بعض روایات کے مطابق عاصم بن ثابت نے اسے تہ تیغ کیا تھا-
حوالہ جات
ترمیمماخذات
ترمیم- سیرہ ابن هشام
- شاہکار اسلامی انسائیکلو پیڈیا، جلد نمبر 25، صفحہ نمبر 1084- ناشر : سید قاسم محمود، طابع : ریاض حسین، الجدہ پریس، اردو بازار، لاہور - تاریخ اشاعت : یکم دسمبر 1977