عمر بن حسین خرقی
ابو قاسم عمر بن حسین بن عبد اللہ بن احمد خرقی (متوفی 334ھ)۔[2] اپنے والد حسین بن عبد اللہ، ابو بکر مروذی، حرب کرمانی، صالح بن احمد بن حنبل اور عبد اللہ بن احمد بن حنبل سے علم حاصل کیا۔ ان کے تلامذہ میں عبد اللہ بن بطہ، ابو حسین تمیمی اور ابو حسین بن سمعون ہیں۔ ابو قاسم خرقی حنبلی مذہب کی مشہور کتاب "المختصر" کے مؤلف ہیں، کبار علما میں شمار ہوتا ہے۔
عمر بن حسین خرقی | |
---|---|
(عربی میں: عمر بن الحسين بن عبد الله الخرقي)[1] | |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | بغداد |
تاریخ وفات | سنہ 945ء |
مدفن | باب صغیر |
شہریت | دولت عباسیہ |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | حنبلی |
عملی زندگی | |
استاذ | ابو بکر مروذی ، حرب بن اسماعیل کرمانی ، صالح بن احمد بن حنبل ، عبد اللہ بن احمد بن حنبل |
پیشہ | فقیہ [1] |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
درستی - ترمیم |
قاضی ابو یعلیٰ فرماتے ہیں: «ابو قاسم کی بہت سی تصنیفات ظاہر نہ ہو سکیں، اس لیے وہ جب بغداد میں سبِّ صحابہ ہونے لگا تو وہاں سے نکل گئے اور اپنی ساری کتابیں ایک گھر میں چھوڑ آئے تھے اور وہ گھر جلا دیا گیا»۔
ذہبی کہتے ہیں: «بغداد سے دمشق آ گئے اور وہیں وفات پائی، ان کی قبر "مقبرہ باب صغیر" میں ایک زیارت گاہ ہے»۔
تالیفات
ترمیم- مختصر الخرقی[3]
وفات
ترمیمابو قاسم خرقی کی وفات سنہ 334 ہجری میں ہوئی۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ مصنف: خیر الدین زرکلی — عنوان : الأعلام — : اشاعت 15 — جلد: 5 — صفحہ: 44 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://archive.org/details/ZIR2002ARAR
- ↑ الزركلي، خير الدين (1980)۔ "الخِرَقي"۔ موسوعة الأعلام (عربی میں)۔ مكتبة العرب۔ مورخہ 2020-01-13 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-29
- ↑ الخرقي المكتبة الشاملة. وصل لهذا المسار في 1 مايو 2016 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shamela.ws (Error: unknown archive URL)
- ↑ سير أعلام النبلاء الطبقة التاسعة عشرة الخرقي المكتبة الإسلامية. وصل لهذا المسار في 1 مايو 2016 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ library.islamweb.net (Error: unknown archive URL)