عمر عابدین قاسمی مدنی
عمر عابدین قاسمی مدنی (پیدائش: 13 اکتوبر 1981ء) ایک بھارتی نژاد دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے عالم دین، مفتی اور مصنف ہیں۔ ان کی تصانیف میں ”علوم الحدیث“، ”ہندوستان میں اسلام کی آمد اور اشاعت“، ”حقوق اور ان کی خرید و فروخت“، ”قرآن کریم آداب و احکام“ اور ”علماء ہند کی چند اہم قرآنی خدمات“ جیسی کتابیں شامل ہیں۔
عمر عابدین قاسمی مدنی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 اکتوبر 1981ء (43 سال) |
شہریت | بھارت |
والد | خالد سیف اللہ رحمانی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دار العلوم دیوبند المعہد العالی الاسلامی، حیدرآباد جامعہ اسلامیہ، مدینہ منورہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد |
پیشہ | عالم ، مفتی ، مصنف ، ادیب |
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، عربی ، انگریزی |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی و تعلیمی زندگی
ترمیمعمر عابدین قاسمی دستاویزات کے مطابق 13 اکتوبر 1981ء میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد معروف عالم دین و فقیہ خالد سیف اللہ رحمانی ہیں۔[1]
انھوں نے دارالعلوم سبیل السلام، حیدرآباد سے ابتدا سے تعلیم حاصل کی اور 1999ء میں وہاں سے عالمیت کی تکمیل کی، اس کے بعد 2000ء میں دار العلوم دیوبند سے دورۂ حدیث پڑھ کر سندِ فضیلت حاصل کی، 2002ء میں المعہد العالی الاسلامی، حیدرآباد سے اختصاص فی الفقہ و الافتاء کے دو سالہ نصاب کی تکمیل کی، 2003ء میں المعہد العالی الاسلامی ہی سے ”ریسرچ و تحقیقِ مخطوطات“ کے موضوع پر ڈپلومہ کیا، 2004ء میں معہد ہی سے انگریزی زبان میں ڈپلومہ کیا، 2004ء ہی میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے تاریخ اور سماجیات میں بی اے کیا، 2006ء میں عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد سے اردو ادب میں ایم اے کیا، 2010ء میں جامعہ اسلامیہ، مدینہ منورہ سے حدیث شریف میں بی اے کا چار سالہ نصاب مکمل کیا اور 2015ء میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے ایم اے (اسلامیات) کیا۔[1]
عملی زندگی
ترمیمانھوں نے 2010 سے 2016ء تک استاذِ تفسیر حدیث و فقہ کی حیثیت سے المعہد العالی الاسلامی، حیدرآباد میں تدریسی فرائض انجام دیے۔ 2013 سے 2016ء تک اسلامية المقررات الدراسية (درسی نصابی کتابوں کے اسلامائزیشن کے شعبے) کی صدارت کی۔ 2013 سے 2014ء تک منصف ٹی وی حیدرآباد کے پروگرام ”راہ ہدایت“ پر بحیثیت مفتی سوال و جواب کے پروگرام میں شرکت کی اور 2014 سے 2016ء تک ای ٹی وی حیدرآباد کے پروگرام ”شریعت کی روشنی میں“ مفتی کی حیثیت سے شریک رہے۔[1]
وہ المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد کے نائب ناظم،[2][3][4] آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ کے جنرل سیکریٹری،[5][6][7] الإتحاد العالمي لعلماء المسلمين، دوحہ قطر کے رکن، انڈیا زکات ڈاٹ کام کے شرعی مشیر، امام فاؤنڈیشن برائے تربیت و ترقی، برطانیہ، (شاخ ہندوستان) کے صدر، جوبلی ہلز مسجد اور اسلامک سنٹر میں جمعہ کے امام و خطیب، مجلہ بحث و نظر کے رکن مجلس ادارت، مجلة المدونة، مراكش کے رکن مجلس ادارت اور ای مدرسہ (Learn Deen with Abedeen) کے ڈائریکٹر ہیں۔[1][8]
قلمی زندگی
ترمیمانھوں نے اپنے والد خالد سیف اللہ رحمانی کی ”کتاب الفتاوی“ کی جلد اول کی تخریج و تعلیق کی، 30 سے زیادہ اسکولی نصاب کی درجہ اول سے درجہ پنجم تک کی نصابی کتابوں کا اسلامائزیشن کیا اور درج ذیل تصانیف کے علاوہ ملک و بیرون ملک منعقد ہونے والے دو درجن سے زائد سیمیناروں میں اردو، عربی اور انگریزی میں پیش کیے گئے ان کے مقالہ جات ہیں:[1]
- تصانیف
- علوم الحدیث
- ہندوستان میں اسلام کی آمد اور اشاعت
- حقوق اور ان کی خرید و فروخت
- قرآن کریم اداب و احکام
- علماء ہند کی چند اہم قرآنی خدمات
- اسلام اور امن عالم
- فقہ حنفی کی کتاب حلبی کبیر کے سو احادیث کی تخریج (”مخطوطات اور بحث کی ٹریننگ“ نصاب کا غیر مطبوعہ سندی مقالہ)
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ میُوربھنجی، محمد روح الامین (25 مئی 2024ء)۔ "مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی: مختصر سوانحی خاکہ"۔ ابو المحاسن ڈاٹ کام۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-05-25
- ↑ گپتا, سونل (23 نومبر 2020). "Students Reading in Seminary Viral as 'Muslims Altering the Vedas'" [سیمنری میں پڑھتے ہوئے طلباء 'مسلمان ویدوں کو بدل رہے ہیں' کے طور پر وائرل]. دی کوینٹ (انگریزی میں). Retrieved 2024-05-15.
- ↑ "Muslim clerics encourage community members to get vaccinated" [مسلم علما کمیونٹی کے افراد کو ٹیکے لگوانے کی ترغیب دیتے ہیں۔]. newsmeter.in (انگریزی میں). 7 مئی 2021. Retrieved 2024-05-15.
- ↑ "Muslim Clerics urge community members to get vaccinated" [مسلم علماء کمیونٹی کے ارکان سے ٹیکے لگوانے کی اپیل کرتے ہیں۔]. تلنگانہ ٹوڈے (انگریزی میں). 7 مئی 2021. Retrieved 2024-05-15.
- ↑ "Madrasa in Hyderabad where practical life-saving techniques are taught along with spiritual education" [حیدرآباد کا مدرسہ جہاں روحانی تعلیم کے ساتھ زندگی بچانے کی عملی تکنیکیں بھی سکھائی جاتی ہیں۔]. دی مصنف ڈیلی (امریکی انگریزی میں). 21 اگست 2023. Retrieved 2024-05-15.
- ↑ محمد, سید (30 مارچ 2024). "Zakaat, the Islamic form of charity, frees jail inmates during Ramzan" [زکوٰۃ، صدقہ کی اسلامی شکل، رمضان کے دوران جیل کے قیدیوں کو رہا کرتی ہے۔]. دی ہندو (Indian English میں). ISSN:0971-751X. Retrieved 2024-05-15.
- ↑ "جامعہ اسلامیہ شانتاپورم کیرالا میں جلسہ تقسیم اسناد کی تیاری شباب پر"۔ ملت ٹائمز۔ 16 دسمبر 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-05-15
- ↑ "Mufti Mohammad Omar Abedeen Qasmi Madani"۔ indiazakat.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-07-05
- ↑ "Telangana CM releases book 'Prophet for the World'" [تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے کتاب 'پرافیٹ فار دی ورلڈ' کا اجرا کیا۔]. دی پرنٹ (امریکی انگریزی میں). 14 ستمبر 2024. Retrieved 2024-09-15.
- ↑ "Revanth terms Asad Owaisi as the voice of poor" [ریونت نے اسد اویسی کو غریبوں کی آواز قرار دیا۔]. دی ہندو (Indian English میں). 15 ستمبر 2024. ISSN:0971-751X. Retrieved 2024-09-17.