فاطمہ سلطان (دختر سلیم ثانی)
فاطمہ سلطان (ت 1559; عثمانی ترکی زبان: فاطمہ سلطان ) سلطنت عثمانیہ کے سلطانسلیم ثانی (دور حکومت1566تا 1574) کی بیٹی اور عثمانی شہزادی تھیں ۔ وہ سلیمان ذی شان (دور حکومت1520تا1566) اور خرم سلطان کی پوتی تھیں۔ سلطان مراد سوم (دور حکومت1574تا1595) کی بہن اور سلطان محمد ثالث ( دور حکومت 1595تا1603) کی چچی تھیں.
فاطمہ سلطان | |
---|---|
شریک حیات | کنیجیلی سیاوش پاشا |
نسل | سلطان زادہ سنان بے دو بیٹے ایک بیٹی |
خاندان | عثمانیہ |
والد | سلیم ثانی |
والدہ | نور بانو سلطان (غالبا) |
پیدائش | ت 1559 قرمان ولایت, سلطنت عثمانیہ |
وفات | اکتوبر 1580 استنبول, سلطنت عثمانیہ |
تدفین | مقبرہ سلیم ثانی, آیا صوفیہ مسجد |
مذہب | اسلام |
زندگی
ترمیمفاطمہ 1559 [1] میں سلیم کی بادشاہت سے پہلے ، کونیا یا قرمان میں پیدا ہوئیں تھیں جہاں اس وقت سلیم سنجک بے یا صوبائی گورنر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیتے تھے۔ [2] وہ اپنے والد کی سب سے چھوٹی بیٹی تھی۔ [3] اس کی والدہ کی شناخت غیر یقینی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ نور بانو سلطان کی چوتھی بیٹی تھی ، [3] [4] تاہم یہ دعوی متنازع ہے۔ [1]
1574 میں، [3] اس کی شادی، رومیلیا کے گورنر ، وزیر اعظم 1582-1584، 1586-1589، 1592-1593 کنیجیلی سیاوش پاشا (وفات1602 ) سے ہوئی. اس کے جہیز کی مالیت تقریبا 4988 فلورن ہے۔ [3] یہ شادی خوشگوار رہی ، جیسا کہ اس حقیقت سے واضح ہوتا ہے کہ اس نے اپنے بھائی مراد سے پاشا کی جان بچانے کی التجا کی جب کسی موقع پر مؤخر الذکر کو حمایت حاصل نہ رہی ۔ [5] اس نے اپنے شوہر کو تین بیٹے اور ایک بیٹی دیے۔ [6]
وفات
ترمیمفاطمہ سلطان کی وفات اکتوبر 1580 میں ، [3] استنبول میں ، اس کی بیٹی کی قبل از وقت پیدائش کے نتیجے میں ہوئی تھی۔ مبینہ طور پر مؤخر الذکر کی بھی موت ہو گئی تھی۔ [3] [6] وہ آیا صوفیہ مسجد میں اپنے والد سلطان سلیم ثانی کے مقبرے میں مدفون ہیں۔ [7]
خیراتی ادارے
ترمیمفاطمہ نے ایک پرائمری اسکول یا مکتب، کے ساتھ ساتھ ایک مذہبی کالج یا مدرسہ، ادرنہ قاپی میں تعمیر کروایاتھا. [3]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Peirce 1993.
- ↑ Tezcan 2010.
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج Uluçay 1992.
- ↑ Baki Tezcan (2001)۔ Searching For Osman: A Reassessment Of The Deposition Of Ottoman Sultan Osman II (1618–1622)۔ unpublished Ph.D. thesis۔ صفحہ: 327 n. 16
- ↑ Goodwin 2006.
- ^ ا ب Sakaoğlu 2008.
- ↑ Tezcan 2001.