آیا صوفیہ

استنبول، ترکی میں بازنطینی یادگار

آیا صوفیہ (قدیم یونانی: Ἁγία Σοφία؛ (لاطینی: Sancta Sophia)‏ یا (لاطینی: Sancta Sapientia)‏) یا سابقہ نام، آیا صوفیہ گرجا گھر، [3] موجودہ نام آیا صوفیائے کبیر جامع شریفی (ترکی زبان: Ayasofya-yı Kebir Cami-i Şerifi[4] استنبول میں واقع ایک تاریخی عبادت گاہ ہے جو ماضی میں یونانی راسخ العقیدہ مسیحی جامع کیتھیڈرل، رومی کاتھولک کیتھیڈرل، عُثمانی مسجد اور سیکولر میوزیم کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔ 10 جولائی 2020ء کو صدر ترکی رجب طیب اردوغان نے حکم دیا کہ اس کو دوبارہ مسجد کے طور پر بحال کیا جائے۔[5] رومی شہنشاہ جسٹینین اول کے عہد میں اس کی سنہ 537ء میں تعمیر ہوئی، اس وقت یہ دنیا کی سب سے زیادہ جگہ رکھنے والی اور پہلی مکمل محراب دار چھت رکھنے والی جائے عبادت تھی۔ اسے بازنطینی فن تعمیر کا نچوڑ سمجھا جاتا ہے[6] اور کہا جاتا ہے کہ اس کی تعمیر سے "فن تعمیر کی تاریخ بدل گئی"۔[7]

آیا صوفیہ، استنبول
آیا صوفیہ is located in استنبول فاتح
آیا صوفیہ
مقاماستنبول، ترکی
نمونہ سازIsidore of Miletus
Anthemius of Tralles
قسم
موادتراشیدہ پتھر اور اینٹیں
لمبائی82 میٹر (269 فٹ)
چوڑائی73 میٹر (240 فٹ)
اونچائی55 میٹر (180 فٹ)
تاریخ آغاز360
تاریخ تکمیل537؛ 1487 برس قبل (537)
انتسابحکمت خداوندی بحوالہ کلمۂ خدا، جو تثلیث کا دوسرا اقنوم ہے۔[2]
ویب سائٹhttp://fatih.gov.tr/ayasofya-camii
یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ
یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ
بسلسلہاستنبول کے تاریخی مقامات
معیارثقافتی: i, ii, iii, iv
حوالہ356
کندہ کاری1985 (9 اجلاس)

تاریخی پس منظر

ترمیم
 
آیا صوفیہ کا ایک اندرونی منظر

آیا صوفیہ، سلطان محمد فاتح کے ہاتھوں فتح قسطنطنیہ ہونے تک مسیحیوں کا دوسرا بڑا مذہبی مرکز بنا رہا ہے، تقریباً پانچویں صدی عیسوی سے مسیحی دنیا دو بڑی سلطنتوں میں تقسیم ہو گئی تھی، ایک سلطنت مشرق میں تھی جس کا پایہ تخت قسطنطنیہ تھا اور اس میں بلقان، یونان، ایشیائے کوچک، شام، مصر اور حبشہ وغیرہ کے علاقے شامل تھے اور وہاں کا سب سے بڑا مذہبی پیشوا بطریق (Patriarch) کہلاتا تھا۔ اور دوسری بڑی سلطنت مغرب میں تھی جس کا مرکز روم (اٹلی) تھا۔ یورپ کا بیشتر علاقہ اسی کے زیر نگیں تھا اور یہاں کا مذہبی پیشوا پوپ یا پاپا کہلاتا تھا۔ ان دونوں سلطنتوں میں ہمیشہ سیاسی اختلافات کے علاوہ مذہبی اور فرقہ وارانہ اختلافات جاری رہے۔ مغربی سلطنت جس کا مرکز روم تھا وہ رومن کیتھولک کلیسیا فرقے کی تھی۔ اور مشرقی سلطنت، آرتھوڈوکس کلیسیا فرقے کی تھی۔ آیا صوفیہ کا چرچ یہ آرتھوڈوکس کلیسیا کا عالمی مرکز تھا۔[8]

مسیحی اہمیت

ترمیم

آیا صوفیہ مسیحیوں کے گروہ آرتھوڈوکس کلیسیا کا عالمی مرکز تھا، اس چرچ کا سربراہ جو بطریرک یا "پیٹریارک" کہلاتا تھا، اسی میں مقیم تھا، لہذا نصف مسیحی دنیا اس کلیسا کو اپنی مقدس ترین عبادتگاہ سمجھا کرتی تھی۔

آیا صوفیہ اس لحاظ سے بھی اہم تھا کہ وہ روم کے کیتھولک کلیسیا کے مقابلے میں زیادہ قدیم تھا۔ اس کی بنیاد تیسری صدی عیسوی میں اسی رومی بادشاہ قسطنطین نے ڈالی تھی جو روم کا پہلا عیسائی بادشاہ تھا اور جس کے نام پر اس شہر کا نام بیزنطیہ سے قسطنطنیہ رکھا گیا تھا۔ تقریباً ایک ہزار سال تک یہ عمارت اور کلیسا پورے عالم عیسائیت کے مذہبی اور روحانی مرکز کے طور پر استعمال ہوتی رہی۔ مسیحیوں کا عقیدہ بن چکا تھا کہ یہ کلیسا کبھی ان کے قبضے سے نہیں نکلے گا۔ اس سے ان کی مذہبی اور قلبی لگاؤ کا یہ عالم ہے کہ اب بھی آرتھوڈوکس کلیسیا کا سربراہ اپنے نام کے ساتھ "سربراہِ کلیسائے قسطنطنیہ" (The Hear of the Church of the Constantinople) لکھتا آیا ہے۔ [9]

تعمیر

ترمیم
 
قسطنطین نہم کی جانب سے لگایا گیا یسوع مسیح کا ایک خاکہ

قسطنطین نے اس جگہ 360ء میں ایک لکڑی کا بنا ہوا کلیسا تعمیر کیا تھا۔ چھٹی صدی میں یہ کلیسا جل گیا تو اسی جگہ قیصر جسٹینین اول نے 532ء میں اسے پختہ تعمیر کرنا شروع کیا اور اس کی تعمیر پانچ سال دس مہینے میں مکمل ہوئی۔ دس ہزار معمار اس کی تعمیر میں مصروف رہے اور اس پر دس لاکھ پاؤنڈ خرچ آیا۔ اس کی تعمیر میں قیصر نے دنیا کے متنوع سنگ مرمر استعمال کیے، تعمیر میں دنیا کے خاص مسالے استعمال کیے گئے۔ دنیا بھر کے کلیساؤں نے اس کی تعمیر میں بہت سے نوادر نذرانے کے طور پر پیش کیے۔ اور روایت ہے کہ جب جسٹینین اول اس کی تکمیل کے بعد پہلی بار اس میں داخل ہوا تو اس نے کہا: "سلیمان میں تم پر سبقت لے گیا"۔ (نبی سلیمان علیہ السلام کے ذریعہ بیت المقدس کی تعمیر پر تکبرانہ اور گستاخانہ جملہ تھا)۔

اسلامی فتح

ترمیم

جب 1453ء میں عثمانی سلطان محمد فاتح نے قسطنطنیہ کو فتح کیا اور بازنطینیوں کو شکست ہو گئی تو اس شہر کے مذہبی رہنماؤں اور راسخ العقیدہ عیسائیوں نے اسی کلیسا میں اس خیال سے پناہ لے لی تھی کہ کم از کم اس عمارت پر دشمن کا قبضہ نہیں ہو سکے گا۔ مشہور انگریز مؤرخ ایڈورڈ گبن منظر کشی کرتے ہوئے لکھتا ہے:

گرجا کی تمام زمینی اور بالائی گیلریاں باپوں، شوہروں، عورتوں، بچوں، پادریوں، راہبوں اور کنواری ننوں کی بھیڑ سے بھر گئی تھی، کلیسا کے دروازوں کے اندر اتنا ہجوم تھا کہ ان میں داخلہ ممکن نہ رہا تھا۔ یہ سب لوگ اس مقدس گنبد کے سائے میں تحفظ تلاش کر رہے تھے جسے وہ زمانہ دراز سے ایک ملأ اعلیٰ کی لاہوتی عمارت سمجھتے آئے تھے۔۔۔۔۔۔۔ یہ سب ایک افترا پرداز الہام کی وجہ سے تھا جس میں یہ جھوٹی بشارت تھی کہ جب ترک دشمن اس ستون (قسطنطین ستون) کے قریب پہنچ جائیں گے تو آسمان سے ایک فرشتہ ہاتھ میں تلوار لیے نازل ہوگا اور اس آسمانی ہتھیار کے ذریعے سلطنت ایک ایسے غریب آدمی کے حوالے کر دے گا جو اس وقت اس ستون کے پاس بیٹھا ہوگا۔[10]

لیکن ترک عثمانی فوج اس ستون سے بھی آگے بڑھ کر صوفیہ کلیسا کے دروازے تک پہنچ گئے، نہ کوئی فرشتہ آسمان سے نازل ہوا اور نہ رومیوں کی شکست فتح میں تبدیل ہوئی۔ کلیسا میں جمع عیسائیوں کا ہجوم آخر وقت تک کسی غیبی امداد کا منتظر رہا۔ بالآخر سلطان محمد فاتح اندر داخل ہو گئے اور سب کے جان مال اور مذہبی آزادی کی ضمانت دی۔

فتح کے دن فجر کی نماز کے بعد سلطان محمد فاتح نے یہ اعلان کیا تھا کہ "ان شاء اللہ ہم ظہر کی نماز آیا صوفیہ میں ادا کریں گے"۔ چنانچہ اسی دن فتح ہوا اور اس سر زمین پر پہلی نماز ظہر ادا کی گئی، اس کے بعد پہلا جمعہ بھی اسی میں پڑھا گیا۔

آیا صوفیہ مسجد

ترمیم

قسطنطنیہ چونکہ سلطان کی طرف سے صلح کی پیشکش کے بعد بزور شمشیر فتح ہوا تھا، اس لیے مسلمان ان کلیساؤں کو باقی رکھنے کے پابند اور مشروط نہ تھے اور اس بڑے چرچ کے ساتھ جو توہمات اور باطل عقیدے وابستہ تھے انھیں بھی ختم کرنا تھا۔ علاوہ ازیں سب سے اہم وجہ یہ ہے آیا صوفیہ چرچ صرف مذہبی رسومات کی عبادتگاہ نہیں بلکہ وہ ایک سیاسی اور عسکری مرکز بھی تھا، مسیحی جنگوں کے منصوبہ جات وہیں تشکیل پاتے تھے اور وہاں سے پوپوں کے ذریعہ مسیحی حکمرانوں اور بادشاہوں کو متحد کیا جاتا تھا۔ انھیں سب وجوہات کی بنا پر سلطان محمد فاتح نے اس چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنے کا ارادہ کیا، چنانچہ اسے مال کے ذریعہ خریدا گیا، اس میں موجود رسموں اور تصاویر کو مٹا دیا گیا یا چھپا دیا گیا اور محراب قبلہ رخ کر دی گئی، سلطان نے اس کے میناروں میں بھی اضافہ کر دیا تھا۔ اس کے بعد یہ مسجد "جامع آیا صوفیہ" کے نام سے مشہور ہو گئی اور سلطنت عثمانیہ کے خاتمہ تک تقریباً پانچ سو سال تک پنجوقتہ نماز ہوتی رہی۔[11][12]

جگہ کو خرید کر مسجد بنانا

ترمیم

فتح قسطنطنیہ کے بعد وہاں مسلمانوں کی نماز اور اجتماع کے لیے فوری کوئی جمع گاہ اور عبادتگاہ نہ تھی، اس لیے سلطان نے آرتھوڈوکس کلیسیا کے اس تاریخی مذہبی مرکز کو مسجد بنانے کا ارادہ کیا۔ چنانچہ سلطان نے اس عمارت کو اور آس پاس کی زمین کو اپنے ذاتی مال سے خریدا اور اس کی مکمل قیمت کلیسا کے راہبوں کو دی، علاوہ ازیں سلطان نے اس مصرف کے لیے مسلمانوں کے بیت المال سے بھی قیمت نہیں لی بلکہ طے کردہ پوری قیمت اپنی جیب سے ادا کی اور اس عمارت اور زمین کو مسلمانوں کے مصالح کے لیے وقف کر دیا۔ خرید وفروخت کے دستاویزات آج بھی ترکی کے دار الحکومت انقرہ میں موجود ہیں۔[13][14]

عمارت

ترمیم

آیا صوفیہ کے سامنے ایک خوبصورت چمن ہے، اس کے بعد اس کا مرکزی دروازہ ہے، دورازے کے دونوں طرف وہ پتھر نصب ہیں جہاں پہرہ دار کھڑے ہوتے تھے۔ اندر وسیع ہال ہے جو مربع شکل کا ہے، اس کی وسعت غلام گردش اور محراب کو چھوڑ کر جنوباً شمالاً 235 فٹ ہے، بیچ کے گنبد کا قطر 107 فٹ اور چھت کی اونچائی 185 فٹ ہے۔ پوری عمارت میں 170 ستون ہیں۔ چاروں کونوں پر مسلمانوں نے چھ ڈھالوں پر اللہ، محمد، ابو بکر، عمر، عثمان اور علی نہایت خوشخط لکھ کر لگایا ہوا ہے۔ اوپر چھت کی طرف بڑے بڑے خوبصورت روشندان بنے ہوئے ہیں۔ عمارت میں سنگ مرمر استعمال کیا گیا ہے، بے شمار تختیاں لگی ہوئی ہیں جن پر عربی خط میں لکھا اور نقش ونگار کیا گیا ہے۔

آیا صوفیہ عجائب گھر

ترمیم

آیا صوفیہ کی عمارت فتح قسطنطنیہ کے بعد سے 481 سال تک مسجد اور مسلمانوں کی عبادت گاہ رہی۔ لیکن سلطنت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد جب مصطفٰی کمال اتاترک ترکی کا سربراہ بنا، تو اس نے، مسجد میں نماز بند کر کے اسے عجائب گھر (نمائش گاہ) بنا دیا۔ جولائی 2020ء میں اسے دوبارہ 1935ء سے قبل والی حیثیت دے دی گئی۔

مسجد کی بحالی

ترمیم

31 مئی 2014ء کو ترکی میں "نوجوانان اناطولیہ" نامی ایک تنظیم نے مسجد کے میدان میں فجر کی نماز کی مہم چلائی جو آیا صوفیہ کی مسجد بحالی کے مطالبے پر مبنی تھی۔[15] اس تنظیم کا کہنا تھا کہ انھوں نے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کے تائیدی دستخطوں کو جمع کر لیا ہے۔[16] لیکن اس وقت کے وزیر اعظم کے مشیر نے بیان دیا تھا کہ ابھی آیا صوفیہ کو مسجد میں بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

10 جولائی 2020ء کو ترکی کی عدالت عظمیٰ نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کی قرارداد کو منظوری دی اور عجائب گھر کی حیثیت منسوخ کر کے سرکاری طور پر مسجد بحالی کا فیصلہ صادر کیا۔[17] بعد ازاں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آیا صوفیہ کی مسجد بحالی کے فیصلے پر دستخط کر دیے۔[18]

نگار خانہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Carlotta Gall۔ "Erdogan Signs Decree Allowing Hagia Sophia to Be Used as a Mosque Again"۔ نیو یارک ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولائی 2020 
  2. Florin Curta، Andrew Holt (2016)۔ Great Events in Religion: An Encyclopedia of Pivotal Events in Religious History [3 volumes] (بزبان انگریزی)۔ ABC-CLIO۔ صفحہ: 299۔ ISBN 978-1-61069-566-4۔ Hagia Sophia was consecrated on دسمبر 27, 537, five years after construction had begun. The church was dedicated to the Wisdom of God, referring to the Logos (the second entity of the Holy Trinity) or, alternatively, Christ as the Logos incarnate. 
  3. Jean S. Hamm (2010)۔ Term Paper Resource Guide to Medieval History (بزبان انگریزی)۔ ABC-CLIO۔ صفحہ: 39۔ ISBN 978-0-313-35967-5۔ Hagia Sophia, or the Church of Holy Wisdom, is one of the world's most spectacular churches, representing not only great beauty, but also mastserful engineering. 
  4. "Kültür ve Turizm Bakanlığı، Ayasofya'yı 'müze' olarak kendisinden alıp 'cami' olarak Diyanet'e bağlayan kararı böyle duyurdu"۔ 10 جولائی 2020 
  5. "World reacts to Turkey reconverting Hagia Sophia into a mosque" (بزبان انگریزی)۔ الجزیرہ۔ 10 جولائی 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولائی 2020 
  6. Michael Fazio، Marian Moffett، Lawrence Wodehouse (2009)۔ Buildings Across Time (3rd ایڈیشن)۔ McGraw-Hill Higher Education۔ ISBN 978-0-07-305304-2 
  7. Marlise Simons (22 اگست 1993)۔ "Center of Ottoman Power"۔ The New York Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 جون 2009 
  8. جہان دیدہ، از؛ مفتی محمد تقی عثمانی، مطبع؛ مکتبہ معارف القرآن کراچی، طبع جولائی 2010۔ صفحات؛ 343، 344.
  9. جہان دیدہ، از؛ مفتی محمد تقی عثمانی، مطبع؛ مکتبہ معارف القرآن کراچی، طبع جولائی 2010۔ صفحات؛ 344، 345.
  10. The Decline and Fall of the Roman Empire. 697, 696
  11. http://www.islamdevleti.org/content/view/20218/102#۔UWs4r3wuiSO "آرکائیو کاپی"۔ 06 اپریل 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جولا‎ئی 2020 
  12. الوثيقة موجود في دائرة المديرية العامة للسجل العقاري في أنقرة، وهناك نسخة أخرى منها في متحف الآثار التركية الإسلامية في إسطنبول تحمل رقم تصنفي: 2182.
  13. زاهر البيك- أنقرة۔ "وسط ترحيب شعبي وغضب غربي۔۔ آيا صوفيا تفتح أبوابها للمصلين"۔ www.aljazeera.net 
  14. "تعرف على عقد شراء أيا صوفيا من قبل السلطان محمد الفاتح۔۔ وثيقة تاريخية | تركيا - ادويت"۔ تعرف على عقد شراء أيا صوفيا من قبل السلطان محمد الفاتح۔۔ وثيقة تاريخية | تركيا - ادويت۔ 9 مارچ، 2018۔ 11 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اگست 2020 
  15. رفع الأذان وأداء صلاة الفجر بمسجد "آيا صوفيا" في تركيا بعد غياب 78 عامًا۔۔ وأصوات التكبير تعلو فرحًا "فيديو"، مختصر الأخبار، نر في 31 مايو 2014، دخل في 13 سبتمبر 2014 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ almokhtsar.com (Error: unknown archive URL)
  16. آمال تركية بإعادة متحف أيا صوفيا لمسجد، الجزيرة۔نت، نشر في 31 مايو 2014، دخل في 13 سبتمبر 2014 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ aljazeera.net (Error: unknown archive URL)
  17. "اردوغان يوقع مرسوما يقضي بتحويل ايا صوفيا الي مسجد رسميا"۔ روسيا اليوم۔ 10 يوليو 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  18. "أردوغان يوقع مرسوما يقضي بفتح معلم آيا صوفيا التاريخي كمسجد"۔ RT Arabic (بزبان عربی)۔ 10 يوليو 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2020