فداء الرحمان درخواستی
شیخ الحدیث حضرت مولانا فداء الرحمن درخواستی (۱۹۳۹ء – ۱ جنوری ۲۰۲۰ء) ایک پاکستانی اسلامی سکالر تھے۔ وہ جامعہ انوارالقرآن آدم ٹائون نارتھ کراچی کے بانی، جمعیت علماء اسلام کے سابق نائب امیرِ مرکزیہ و سابق امیر جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ، پاکستان شریعت کونسل کے امیر اور جامعہ مخزن العلوم خان پور کے سرپرست تھے. وہ عبداللہ درخواستی کے فرزند تھے. ان کا اسلام آباد میں انتقال یکم جنوری ۲۰۲۰ء کو ہوا۔[1][2]
فداء الرحمان درخواستی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1939 خان پور |
وفات | 1 جنوری 2020 (80–81 سال) اسلام آباد |
مدفن | دین پور شریف |
شہریت | ![]() |
جماعت | جمیعت علمائے اسلام |
والد | عبداللہ درخواستی |
بہن/بھائی | خلیل الرحمن درخواستی، فضل الرحمان درخواستی، مطیع الرحمن درخواستی |
عملی زندگی | |
پیشہ | عالم، سیاست دان |
درستی - ترمیم ![]() |
مولانا فداء الرحمن درخواستی ۱۹۳۹ء میں عبداللہ درخواستی کے ہاں خان پور، ضلع رحیم یار خان میں پیدا ہوئے۔ تعلیم کی ابتدا سے درس نظامی تک اپنے والد صاحب کے قائم کردہ ادارہ جامعہ مخزن العلوم عیدگاہ خان پور میں رہ کر تعلیم حاصل کی۔ آپ ۱۹۵۷ء میں دورۂ حدیث سے فارغ التحصیل ہوئے، پھر اسی جامعہ میں ۱۹۷۰ء تک آپ استاذ و مدرس اور ناظم تعلیمات بھی رہے، اس کے بعد وہ کراچی چلے گئے، یہاں قصبہ کالونی میں مدرسہ ساریۃ الجبل کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا، جس کے ساتھ اسی نام کی مسجد بھی بنوائی۔ تقریباً چھ سال یہاں رہے، پھر ۱۹۷۶ء میں آپ مدینہ منورہ تشریف لے گئے۔ ۱۹۸۰ء تک حرمین میں قیام پذیر رہے، وہاں درسِ قرآن اور تدریس بھی فرماتے تھے۔ اس کے بعد ۱۹۸۱ء میں آپ نے کراچی میں جامعہ انوارالقرآن کے نام سے ادارہ کی بنیاد رکھی جس میں حفظ و ناظرہ سے لے کر دورہ حدیث اور تخصصات تک درجات قائم ہیں۔[1]
ان کا انتقال اسلام آباد میں یکم جنوری ۲۰۲۰ء کو ہوا جہاں وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تھے۔ اسی روز پہلی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی جس کی امامت حضرت مولانا زاہد الراشدی نے کی جس میں اسلام آباد کے علماء کرام، طلباء اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور دوسرے روز خان پور میں دوسری نماز جنازہ حضرت مولانا میاں مسعود احمد صاحب نےادا کی۔ جس میں ملک بھر سے حضرت درخوستی کے مریدین، طلباء اور شاگردوں نے شرکت کی۔ جس کے بعد ان کی تدفین ان کے والد کے پہلو میں دین پور شریف کے خصوصی قبرستان میں عمل میں آئی۔[1][3]
حوالہ جات ترمیم
- ^ ا ب پ ٹاؤن، جامعہ علوم اسلامیہ بنوری. "شیخ الحدیث حضرت مولانا فداء الرحمن درخواستی رحمۃ اللہ علیہ | جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن". www.banuri.edu.pk.
- ↑ "حضرت مولانا فداء الرحمان درخواستیؒ | ابوعمار زاہد الراشدی". zahidrashdi.org.
- ↑ "پاکستان شریعت کونسل کے سربراہ مولانا فداالرحمن درخواستی کاانتقال آج نماز جنازہ". Daily Pakistan. 1 جنوری، 2020.