فرخ حبیب
فرخ حبیب پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن اور اپریل 2021 سے اپریل 2022 تک سابق وزیر مملکت رہے ہیں،
فرخ حبیب | |
---|---|
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات | |
مدت منصب 29 اپریل2021 – 3 اپریل2022 | |
صدر | عارف علوی |
وزیر اعظم | عمران خان |
وزیر | فواد چودھری |
عوامی امور اور شکایات وزیراعظم پاکستان ونگ کے سربراہ
سربراہ وزیراعظم پاکستان شعبہ برائے عوامی رابطہ و شکایات | |
مدت منصب 17 ستمبر2018 – 3 اپریل2022 | |
کے رکنقومی اسمبلی پاکستان | |
مدت منصب 13 اگست2018 – 3 اپریل2022 | |
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت ریلوے (پاکستان) | |
مدت منصب 27 ستمبر2018 – 28 اپریل2021 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 اگست 1980ء (44 سال) |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمفیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز 2007 میں انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن (ISF)میں شمولیت سے کیا۔ وہ ماضی میں آئی ایس ایف پاکستان کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ [1][2]
سیاسی دور
ترمیموہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ NA-108 (فیصل آباد-VIII) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ [3] 27 ستمبر 2018 کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے انھیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے تعینات کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے 28 اپریل 2021 کو فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا۔ [4]
9 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت کے رجیم چینج کی وجہ سے عمران خان کے حکم پر قومی سمبلی سے استعفی دیا ۔ نئی حکومت نے ارکان کی تعداد بگڑنے کے ڈر سے کئی ارکان کے استعفے منظور نہيں کیے ۔ تاہم مرحلہ وار منظور کرتے ہوئے گیارہ ارکان کے استعفی 28 جولائی 2022 کو منظور کیے جن میں سے ایک فرخ حبیب بھی تھے۔بعد ازاں ان کی سیٹ پر دوبارہ ضمنی الیکشن ہونے لگے تو عمران خان نے تمام ضمنی نشستوں میں سے نو پر خود کھڑے ہونے کا حیرت انگیز اعلان کیا ۔ [5]
بیرونی ربط
ترمیم"فرخ حبیب"، ذاتی تفصیل، قومی اسمبلی پاکستان، اخذ شدہ بتاریخ 22 جولائی 2022
مزید پڑھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Imran Khan's PTI on top as election results come in"۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولائی 2018
- ↑ Fahad Chaudhry (9 August 2018)۔ "ECP issues victory notification for NA-131; Imran Khan triumphs against Saad Rafique"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2018
- ↑ "15 MNAs appointed as parliamentary secretaries"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ 27 September 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2018
- ↑ "Farrukh Habib appointed as state minister for information, broadcasting"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 28 April 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2021
- ↑ "پی ٹی آئی کے مزید 11 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ"۔ جنگ ویب سائٹ۔ جنگ گروپ۔ 02 اگست ، 2022