فواد چودھری

پاکستانی سیاست دان، وکیل اور وزیر برائے اطلاعات و نشریات

فواد احمد چودھری ایک پاکستانی قانون دان اور سیاست دان جو قومی اسمبلی کے رکن[2] اور پاکستان کے موجودہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ہیں۔ اس سے قبل وزیر اطلاعات و نشریات تھے۔[3]

فواد چودھری
 

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
آغاز منصب
18 اپریل 2019
صدر عارف علوی
وزیر اعظم عمران خان
اعظم سواتی
 
وزیر اطلاعات و نشریات
مدت منصب
20 اگست 2018 – 18 اپریل 2019
مریم اورنگزیب
فردوس عاشق اعوان بطور معاون خصوصی
رکن قومی اسمبلی پاکستان
آغاز منصب
13 اگست 2018ء
نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی
 
ووٹ 93,102
معلومات شخصیت
پیدائش 7 اپریل 1976ء (49 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دینہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش جہلم   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف (2016–)
پاکستان پیپلز پارٹی (2012–2013)
آل پاکستان مسلم لیگ (–2012)
پاکستان مسلم لیگ ق (2013–2016)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رشتے دار چودھری الطاف حسین (چچا)[1]
چودھری افتخار حسین (چچا)[1]
چودھری شہباز حسین (چچا)[1]
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان ،  وکیل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ذاتی زندگی

وہ جہلم کے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور لاہور ہائی کورٹ کے سابقہ چیف جسٹس چودھری افتخار حسین کے بھتیجے ہیں۔ فواد چوہدری کے چچا چوہدری الطاف حسین کو 90کی دہائی میں پیپلز پارٹی نے پنجاب کا گورنر بنایا لیکن ان کے انتقال کے بعد ان کے بھائی چوہدری شہباز حسین نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی۔


فواد چوہدری نے بھی اپنی سیاست کا آغاز اسی جماعت سے کیا، اس کے بعد پرویز مشرف کے ترجمان بن گئے،2012ء میں وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اور کہا کہ ان کے خاندان کی جڑیں پیپلز پارٹی میں ہیں۔


اس کے بعد انھوں نے میڈیا میں قسمت آزمائی اور اینکر بنے، حال ہی میں جب ضلع جہلم کے ایم این اے راجا اقبال مہدی خان کا انتقال ہوا۔


ان کی نشست این اے 63 پر ضمنی انتخاب 14 جولائی کو ہوگا، فواد چوہدری نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور انھیں ٹکٹ بھی مل گیا

سیاسی کیریئر

انھوں نے پنجاب صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے پاکستان کے عام انتخابات 2002ء میں پی پی-25 (جہلم 2) سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا لیکن ناکام رہا۔ انھوں نے صرف 162 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چودھری تسییم ناصر وہاں سے کامیاب قرار پائے۔ [4]

جنوری 2012ء میں انھوں نے آل پاکستان مسلم لیگ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے عہدے سے استعفی دیا۔ [5] مارچ 2012ء میں انھونے آل پاکستان مسلم لیگ چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ [6] اپریل 2012ء میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے انھیں خصوصی معاون برائے سیاسی معاملات مقرر کیا اور ریاستی وزیر کی حیثیت دی۔ [7] جولائی 2012ء میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے انھیں خصوصی معاون برائے سیاسی معاملات مقرر کیا۔ [8]

پاکستان کے عام انتخابات، 2013ء میں وہ حلقہ این اے۔63 سے قومی اسمبلی پاکستان کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار تھے تاہم وہ کامیاب نہ ہوئے۔ اس انتخابات میں وہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 24 (جہلم- 1) سے بھی امیدوار تھے اور اسے انھیں نشست پر بھی ناکامی ہوئی۔ [9]

جون 2016ء میں انھوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ [10][11] اگست 2016ء میں انھوں نے بطور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے 63 (جہلم 2) سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا لیکن اب بھی کامیابی ہاتھ نہ لگی اور اس حلقے سے نوابزادہ راجا مطلوب مہدی کامیاب قرار پائے۔ [12]

نومبر 2016ء میں انھیں پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کیا گیا۔ [13] مارچ 2018ء میں اسے پی ٹی آئی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔ [14][15]

پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء میں انھوں نے حلقہ این اے 67 (جہلم 2) سے بطور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حصہ لیا اور مد مقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نوابزادہ راجا مطلوب مہدی کو 93,102 ووٹ حاصل کر کے شکست دی۔ [16] اسی انتخاب میں انھوں نے صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقے پی پی 27 (جہلم 3) سے بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور حصہ لیا اور 67,003 ووٹ حاصل کر کے مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر محمود کو شکست دی۔ [17] انتخابات کے بعدانھوں نے ایک ٹی وی شو میں بات چیت میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ [18][19]

حوالہ جات

  1. ^ ا ب پ "A Potohari family album ‹ The Friday Times"۔ دی فرائڈے ٹائمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-19
  2. "Fawad Chaudhry| Pakistan Tehreek-e-Insaf"۔ 2018-07-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-29
  3. فراز ہاشمی (21 اگست 2018)۔ "عمران کی کابینہ میں تبدیلی کا عنصر ناپید"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-22
  4. "2002 election results" (PDF)۔ ECP۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-28
  5. "Musharraf's former mediaman joins PPP | The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 9 مارچ 2012۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-28
  6. "Ex-APML spokesman Fawad Chaudhry joins PPP"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-28
  7. From the Newspaper (30 اپریل 2012)۔ "Gilani appoints Fawad Chaudhry as assistant"۔ DAWN.COM۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-28
  8. "Fawad made special assistant to PM"۔ The Nation۔ 15 جولائی 2012۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-28
  9. "2013 election results" (PDF)۔ ECP۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-28
  10. "Prominent TV anchor Fawad Chaudhry joins PTI – ARYNEWS"۔ ARYNEWS۔ 8 جون 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-28
  11. "Fawad Chaudhry joins PTI, will contest NA- 63 Jhelum by-polls"۔ Daily Pakistan Global۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-28
  12. "PML-N wins NA-63, PP-232 by-elections". The News (بزبان انگریزی). Retrieved 2018-07-28.
  13. "PTI appoints Fawad Chaudhry as party spokesperson | The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 23 نومبر 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-28
  14. "PTI appoints Fawad Chaudhry as information secretary"۔ ARYNEWS۔ 12 فروری 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-28
  15. "Fawad Chaudhry appointed as Secretary Information PTI – Pakistan – Dunya News"۔ Dunya News۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-28
  16. "ECP – Election Commission of Pakistan"۔ www.ecp.gov.pk۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-28
  17. "ECP – Election Commission of Pakistan"۔ www.ecp.gov.pk۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-28
  18. "Fawad Chaudhry says would be 'great honour' if Imran Khan names him CM Punjab"۔ Geo News۔ 27 جولائی 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-28
  19. "PTI's Fawad Chaudhry wishes to become Punjab CM"۔ Daily Pakistan Global۔ 27 جولائی 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-07-28