فقیر محمد فقیر
بابائے پنجابی زبان ڈاکٹر فقیر محمد فقیر (پیدائش: 5 جون، 1900ء - وفات: 11 ستمبر، 1974ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے پنجابی زبان و ادب کے نامور ادیب، شاعر اور محقق تھے۔
فقیر محمد فقیر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 جون 1900ء [1] گوجرانوالہ ، برطانوی پنجاب |
وفات | 11 ستمبر 1974ء (74 سال)[2] گوجرانوالہ |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | مترجم ، شاعر ، محقق |
پیشہ ورانہ زبان | پنجابی |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمڈاکٹر فقیر محمد فقیر 5 جون، 1900ء کو ضلع گوجرانوالہ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد صادق تھا[3][4]۔ پنجاب ہومیوپیتھک کالج گوجرانوالہ سے 1923ء میں ایم بی ایچ، ایم بی ایس (بیچلر آف ہومیو پیتھک میڈیسنز اینڈ بائیو کیمک میڈیکل سائنس) کی ڈگری حاصل کی۔ انھوں نے کارپوریشن اور ملٹری کے محکمہ میں سپلائی کا کام بھی کیا۔ پاک تعمیرات کے نام سے اپنی کنسٹرکشن کمپنی بنائی اور ٹھیکیداری کا کام شروع کیا۔ پنجابی زبان و ادب کی خدمات کے لحاظ سے انھیں بابائے پنجابی زبان کہا جاتا ہے۔ 1951ء میں انھوں نے پنجابی زبان کا اولین رسالہ پنجابی جاری کیا، پھر ڈاکٹر محمد باقر کے ساتھپنجابی ادبی اکادمی قائم کی جس کے تحت پنجابی زبان و ادب کی متعدد قدیم و جدید کتابیں شائع ہوئیں۔ وہ ایک بہت اچھے شاعر تھے اور انھوں نے پنجابی زبان کو نئے اسلوب اور نئے آہنگ سے آشنا کیا۔[4]
ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کی مدون کی ہوئی کتب میں کلیات ہدایت اللہ،ابیات علی حیدر، کلیات بلھے شاہ، چٹھیاں دی وار، مرزا صاحباں، سوہنی مہینوال، پنجابی زبان و ادب دی تاریخ، شعری کتب میں صدائے فقیر، نیلے تارے، مہکدے پھول، ستاراں دن اور چنگیاڑے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے عمر خیام کی رباعیات کے منظوم تراجم بھی کیے۔[4]
تصانیف
ترمیم- صدائے فقیر
- پاٹے گلے
- نیلے تارے
- بول فریدی
- مرزا صاحباں
- سوہنی مہینوال
- پنجابی زبان و ادب دی تاریخ
- ابیات علی حیدر
- مہکدے پُھل
- موآتے
- پنج ہادی
ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کے فن و شخصیت پر کتب
ترمیم- ڈاکٹر فقیر محمد فقیر : شخصیت اور فن، محمد جنید اکرم، اکادمی ادبیات پاکستان، 2008ء
ڈاکٹر فقیر محمد فقیر کے فن و شخصیت پر تحقیقی مقالات
ترمیم- ڈاکٹر فقیر محمد فقیر : حیاتی تے فن (پی ایچ ڈی مقالہ)، اعجاز احمد بیگ، پنجاب یونیورسٹی لاہور، 1991ء
وفات
ترمیمڈاکٹر فقیر محمد فقیر 11 ستمبر، 1974ء ضلع گوجرانوالہ، پاکستان میں وفات پاگئے۔[3][4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb150507762 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 اگست 2024 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/083597867 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 اگست 2024
- ^ ا ب ڈاکٹر فقیر محمد فقیر، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
- ^ ا ب پ ت عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ص 396، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء