فنا (فلم)
فنا 2006ء میں جاری ہونے والی بھارتی فلم ہے۔ فلم کی ہدایت کاری کونال کوہلی نے کی جبکہ فلم کی پروڈکشن یش راج فلم کی زیر نگرانی ہوئی ۔ فلم نے ہندوستانی سینما کی کامیاب فلموں کی تاریخ کی بلندیوں کو چھوا۔فلم میں ہیرو کا کردار عامر خان نے ادا کیا جبکہ ان کے مقابل اداکارہ کاجل نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے- کاجل نے ایک کشمیری نابینا لڑکی کا کردار ادا کیا جو ایک گائیڈکی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے- فلم میں معاون کرداروں کا کردار رشی کپور اور تبو نے کیا ہے۔
فنا | |
---|---|
(ہندی میں: फ़ना) | |
ہدایت کار | |
اداکار | کاجول دیوگن مکھرجی [3] عامر خان [1][3] رشی کپور [3] کرن کھیر شرت سیکسینہ [3] تبو، اداکارہ [3] کرن جوہر لارا دتا [3] سنایا ایرانی |
فلم ساز | ادتیے چوپڑا ، یش چوپڑا |
صنف | رومانوی صنف [2]، ڈراما [2] |
موضوع | دہشت گردی |
فلم نویس | |
دورانیہ | 180 منٹ |
زبان | ہندی |
ملک | بھارت |
مقام عکس بندی | دہلی [4] |
سنیما گرافر | راوی کے چندران |
موسیقی | جتن للت |
اسٹوڈیو | |
تقسیم کنندہ | یش راج فلمز ، نیٹ فلکس |
تاریخ نمائش | 2006 |
مزید معلومات۔۔۔ | |
آل مووی | v349042 |
tt0439662 | |
درستی - ترمیم |
فلم کی کہانی فلم کے ہیرو عامر خان کے گرد گھومتی ہے جو ایک ٹریول گائیڈ ریحان خان کا کردار ادا کر رہے ہیں جو نئی دہلی میں آنے والے لوگوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔فلم میں کاجل ایک کشمیری نابینا لڑکی زونی علی بیگ کا کردار ادا کر رہی ہے جو ریحان خان کی دل لگانے والی باتوں سے متاثر ہو کر اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے یہ دونوں ایک حادثے اور دہشت گرد حملے کی وجہ سے علاحدہ ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں ظاہر کیا جاتا ہے کہ ریحان ہلاک ہو گیا جبکہ بعد میں یہ انکشاف ہوتا ہے کہ ریحان مارا نہیں گیا بلکہ درحقیقت یہ دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے اور سات سال بعد اسے کشمیری تنظیم جسے"آئی کے ایف" کہا جاتا ہے ایک مشن پر بھیجتا ہے جہاں وہ ایک بار پھر زونی سے ملتا ہے
اپنے وقت ریلیز ہونے والی فلموں میں یہ مہنگی ترین فلم گنی جاتی ہے۔ اس کا نام فنا متعدد زبانوں سے لیا گیا ہے جس کا مطلب عربی، فارسی ،اردو اور ہندی میں " خاتمہ" ہیں۔ اس فلم کو چھ مئی2006 کو ملائیشیا میں جبکہ 2012 میں برازیل میں بھی ریلیز کیا گیا۔ فلم ک بجٹ تقریباََ 30 کروڑ [5] ہندوستانی روپے تھا اور اس نے باکس آفس پر سو کروڑ [6] سے زیادہ کما کر دیے۔
فلمبندی کے مقامات
ترمیمفلم کو بنیادی طور پر کشمیر میں فلم بندی کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن فلمی اداکاروں کے وہاں کے ناموافق حالات کی وجہ سے کام کرنے سے انکار پر پولینڈ کی پہاڑوں پر عکس بندی کی گئی جو انتہائی برفانی اور خوبصورت پہاڑی علاقہ ہے ۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب http://stopklatka.pl/film/fanaa — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اپریل 2016
- ^ ا ب http://www.imdb.com/title/tt0439662/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اپریل 2016
- ↑ http://www.imdb.com/title/tt0439662/fullcredits — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اپریل 2016
- ↑ "فلم کا صفحہ FilmAffinity identifier پر"— اخذ شدہ بتاریخ 9 نومبر 2024ء۔
- ↑ Fanaa۔ Box Office India.
- ↑ "Rs. 2,200 cr in 14 years: Is Aamir Khan the real badshah of Bollywood?"۔ m.hindustantimes.com