قیراط (Carat) سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار ہے۔ 24 قیراط سونا خالص ترین سمجھا جاتا ہے۔ یہ 99.99 ٪ خالص ہوتا ہے۔ 12 قیراط 50 ٪ اور 18 قیراط 75 ٪ خالص ہوتا ہے۔
قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ ہیرےجواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے۔
قیراط عربی زبان کے ایک وزن کا نام بھی ہے جو پانچ جو کے برابرہوتا ہے[1]
ایک قیراط 200 ملی گرام یعنی 0.007,055 اونس یا 3.086 گرین حبہ (grains) کے برابر ہوتا ہے۔