ضلع لاڑکانہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے لاڑکانہ ڈویژن کا ایک ضلع ہے اور اس کا صدر مقام لاڑکانہ شہر ہے۔ یہ ضلع برطانوی راج کے دور میں یکم اگست 1901ء کو تشکیل پایا۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ضلع لاڑکانہ کی آبادی سترہ لاکھ چوراسی ہزار 1,784,453 افراد پر مشتمل ہے۔


District Larkana
ضلع لاڑکانہ
ضلع لاڑکانہ سندھ
ملک پاکستان
صوبہ سندھ
تشکیلیکم اگست 1901
قائم ازبرطانوی راج
مرکزی دفترلاڑکانہ
انتظامی تقسیم
۴
  • باقرانی تعلقہ
    ڈوکری تعلقہ
    لاڑکانہ تعلقہ
    رتو دیرو تعلقہ
حکومت
 • قسمقصبہ بلدیاتی تنظیم
 • قائم مقام منتظم (ڈپٹی کمشنر)شرجیل نور
 • انتخابی حلقےاین اے۔194 (لاڑکانہ۔1)
این اے۔195 (لاڑکانہ۔2)
رقبہ
 • کل1,948 کلومیٹر2 (752 میل مربع)
بلندی147 میل (482 فٹ)
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء)
 • کل1,784,453
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00)
 • گرما (گرمائی وقت)مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC)
رمزیہ ڈاک77150
ٹیلی فون کوڈ074

علم آبادیات

ترمیم
 

ضلع لاڑکانہ کی آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق)[1]

  سندھی (98.93%)
  براہوی (0.57%)
  بلوچی (0.17%)
  میواتی (0.12%)
  پشتو (0.07%)
  اردو (0.04%)
  سرائیکی (0.02%)
  پنجابی (0.01%)
  دیگر (0.02%)

مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ضلع لاڑکانہ میں 1,765,521 سندھی، 10,199 براہوی، 3,201 بلوچی، 2,198 میواتی، 1,375 پشتو، 847 اردو، 375 سرائیکی، 274 پنجابی، 55 کشمیری، 3 شینا، 1 بلتی، 1 کوہستانی اور 144 دیگر ہیں۔

انتظامی تقسیم

ترمیم

2005ء میں حکومت نے ضلع لاڑکانہ کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا جن میں سے ایک کو ضلع قمبر-شہدادکوٹ کا نام دیا گیا۔ اس تقسیم کے بعد مندرجہ ذیل ضلع لاڑکانہ میں صرف تین تحصیلیں بچیں تاہم ایک تحصیل باقرانی کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب ضلع میں کل 4 تحصیلیں (تعلقے) ہیں:

محل وقوع

ترمیم

دریائے سندھ ضلع لاڑکانہ کے مشرق سے گزرتا ہے، مغرب میں نو تشکیل شدہ ضلع قمبر-شہدادکوٹ واقع ہے۔ شمال میں ضلع جیکب آباد، شمال مشرق میں ضلع شکارپور، مشرق میں ضلع خیرپور اور جنوب میں نوشہرو فیروز اور دادو کے اضلاع واقع ہیں۔

مشہور شخصیات

ترمیم

ضلع لاڑکانہ پاکستان کی تاریخ کا واحد ضلع ہے جہاں سے دو شخصیات وزارت عظمی کے عہدے تک پہنچیں۔ بھٹو خاندان کے علاوہ بھی چند شخصیات قومی سطح پر اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

حوالہ جات

ترمیم
  1. "District Wise Results / Tables (Census - 2023)" (PDF)۔ www.pbscensus.gov.pk۔ Pakistan Bureau of Statistics