لاہور ڈویژن
لاہور ڈویژن پاکستان کے صوبہ پنجاب کی ایک انتظامی تقسیم تھی۔ 2000 کی حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں اس تیسرے درجے کی تقسیم کو ختم کر دیا گیا۔ 2008ء کے عام انتخابات کے بعد پنجاب نے اس کے آٹھ ڈویژنوں کو بحال کر دیا۔[3]
Lahore Division | |
---|---|
ڈویژن | |
صوبہ پنجاب میں لاہور ڈویژن کی جگہ، صوبہ پنجاب پاکستان میں(چھوٹی تصویر). | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
صدر مقام | لاہور |
قیام | 2008[1] |
اضلاع | 2 |
حکومت | |
• قسم | ضلع |
رقبہ | |
• کل | 16,104 کلومیٹر2 (6,218 میل مربع) |
آبادی (2017ء) | |
• کل | 19,398,081 |
• کثافت | 1,200/کلومیٹر2 (3,100/میل مربع) |
لاہور ڈویژن میں موجود تمام اضلاع کی مجموعی آبادی | |
منطقۂ وقت | پاکستان معیاری وقت (UTC+5) |
ڈائلنگ کوڈ | 042[2] |
ویب سائٹ | [2] |
انتظامیہ
ترمیملاہور ڈویژن کے دو اضلاع مندرجہ ذیل ہیں۔
شیخوپورہ ڈویژن
ترمیمشیخوپورہ ڈویژن پاکستان کے صوبے پنجاب کی ایک انتظامی تقسیم ہے۔ یہ 2008ء میں قائم ہوا۔ سابقہ طور پر یہ لاہور ڈویژن کا حصہ تھا۔[4] شیخوپورہ اس کو صدر مقام ہے۔ اس کے دو اضلاع مندرجہ ذیل ہیں: [5][6]
تاریخ
ترمیملاہور ڈویژن دراصل برطانوی ہند کے صوبہ پنجاب کا ایک انتظامی ڈویژن تھا۔ یہ دریائے ستلج کے دائیں کنارے کے ساتھ ساتھ ملتان سے ہمالیہ تک پھیلا ہوا تھا اور چھ اضلاع پر مشتمل تھا:[7]
ڈویژن کا کل رقبہ ہندوستان کی 1901ء کی مردم شماری کے مطابق 17،154 مربع میل (44،430 مربع کلومیٹر) اور آبادی 5،598،463 نفوس پر مشتمل تھی۔
تفصیل
ترمیملاہور ڈویژن اصل میں برطانوی ہندوستان کے صوبہ پنجاب کا ایک انتظامی ڈویژن تھا۔ یہ دریائے ستلج کے دائیں کنارے ہمالیہ سے ملتان تک پھیلا ہوا تھا اور اس میں سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، لاہور ، امرتسر ، گورداسپور اور گجرات کے چھ اضلاع شامل تھے۔ اس ڈویژن کا کل رقبہ 44،430 کلومیٹر 2 (17،154 مربع میل) تھا اور ہندوستان کی 1901ء مردم شماری کے مطابق آبادی 5،598،463 تھی۔[7]
ضلع | رقبہ (مربع میل) |
آبادی (1901 کی مردم شماری کے اعداد و شمار) |
زمین کی آمدنی اور محصول (ہزاروں روپے) |
---|---|---|---|
مونٹگومری | 4,771 | 497,706 | 6,90 |
لاہور | 3,704 | 1,162,109 | 12,55 |
امرتسر | 1,601 | 1,023,828 | 14,54 |
گرداسپور | 1,889 | 940,334 | 17,72 |
سیالکوٹ | 1,991 | 1,083,909 | 17,27 |
گوجرانوالہ | 3,198 | 890,557 | 12,89 |
کل | 17,154 | 5,598,463 | 81,87 |
اضلاع
ترمیملاہور ڈویژن مندرجہ ذیل اضلاع پر مشتمل ہے۔[8]
ضلع | رقبہ (sq mi) | آبادی (2017ء)[9] |
---|---|---|
ضلع لاہور | 1,772 | 11,126,285 |
ضلع شیخوپورہ | 3,030 | 3,460,426 |
ضلع قصور | 3,995 | 3,454,996 |
ضلع ننکانہ صاحب | 2,960 | 1,356,374 |
کل | 11,727 | 19,398,081 |
1947ء میں پاکستان اور بھارت کی آزادی کے ساتھ لاہور ڈویژن کے دونوں ممالک کے درمیان تقسیم کر دیا گیا اور مشرقی نصف امرتسر ڈویژن بنا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ [1] آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ geo.tv (Error: unknown archive URL).
- ↑ "National Dialing Codes"۔ پی ٹی سی ایل۔ 20 دسمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2010
- ↑ "Office of Div Commissioner restored"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 دسمبر 2013
- ↑ "Punjab Government Plans to Carve a New District from Lahore"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2017
- ↑ Divisions/Districts of Pakistan آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ecp.gov.pk (Error: unknown archive URL)
Note: Although divisions as an administrative structure has been abolished, the election commission of Pakistan still groups districts under the division names - ↑ Five districts of Karachi restored, Published in The News on 11 July 2011, Retrieved on 7 August 2012
- ^ ا ب Lahore Division - Imperial Gazetteer of India, v. 16, p. 96.
- ↑ https://lgcd.punjab.gov.pk/Lahore_Division
- ↑