مبارک علی خان

پاکستانی کلاسکی گائیک و موسیقار

استاد مبارک علی خان (پیدائش: 1917ء - وفات: 21 اکتوبر، 1957ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے موسیقی کے مشہور پٹیالہ گھرانے کے نامور کلاسیکی گایک تھے۔ وہ استاد علی بخش خان قصوری کے فرزند اور استاد بڑے غلام علی خان اور استاد برکت علی خان کے چھوٹے بھائی تھے۔

استاد مبارک علی خان
معلومات شخصیت
پیدائش 1917ء
لاہور، صوبہ پنجاب
وفات اکتوبر 21، 1957(1957-10-21)ء
کراچی، پاکستان
مدفن میانی صاحب قبرستان   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ گلو کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت گلوکاری
صنف کلاسیکل، دھرپد، خیال، دادرا، ٹھمری، ، غزل، گیت
اعزازات
صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی

حالات زندگی

ترمیم

استاد مبارک علی خان 1917ء کو لاہور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے[1][2] [3]۔ 1938ء میں وہ فلمی دنیا سے وابستہ ہوئے اور بطور ہیرو اور گلوکار فلم مہارانی اور سوہنی کمہارن میں کام کیا۔ تقسیم ہند کے بعدانہوں نے دو فلموں دو آنسو اور شالیمار کی موسیقی بھی ترتیب دی۔ وہ موسیقی میں اپنے والد استاد علی بخش خان، بڑے بھائی استاد بڑے غلام علی خان اور استاد سردار خان دہلی والے کے شاگرد تھے۔ استاد مبارک علی خان نے سینکڑوں افراد کوموسیقی کی تعلیم سے آراستہ کیا۔[1] استاد مبارک علی خان نے اپنے دوسرے بھائی استاد برکت علی خان اور استاد امانت علی خان کے ساتھ مل کر غلام علی کی تربیت کی۔[4]

اعزازات

ترمیم

حکومت پاکستان نے استاد مبارک علی خان کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں 2008ء میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کا اعزاز عطا کیا۔

وفات

ترمیم

استاد مبارک علی خان 21 اکتوبر، 1957ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[2][3][1]

حوالہ جات

ترمیم