محمد اکبر کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ سے تھا[1]۔ اُن کے والد کا نام چودھری محمد شریف اور تعلق راجپوت گھرانے سے تھا۔ تعلیم صرف ایف اے تھی، آپ ایک قرآنی محقق تھے جنھوں نے قرآن کریم پر اپنی کئی سالہ تحقیق کے بعد ایک کتاب بعنوان "اللہ"[2] ستمبر 1996 میں شائع کی۔ اس کتاب کی اشاعت کے بعد بھی انھوں اپنی وفات تک قرآن کریم پر تحقیق کا کام جاری رکھا۔ جو اُن کی وفات تک جاری رہا۔

محمد اکبر

معلومات شخصیت
پیدائش 7 نومبر1954ء بمطابق 1373ھ
مظفر گڑھ، پنجاب - پاکستان
وفات 16 فروری2000ء بمطابق 1420ھ (بعمر 45 سال)
ملتان، پنجاب - پاکستان
شہریت پاکستان
مذہب اسلام

تحقیق

ترمیم

انھوں نے100 سے زیادہ موضوعات پر قرآن کی آیات کی حدود میں رہتے ہوئے مروجہ عقائد و نظریات سے الگ قرآن سے اپنا موقف بیان کیا۔

طلاق کے حوالے سے اُن کی تحقیق کے مطابق ایک وقت میں دی گئی تین طلاقوں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ ائمہ کرام کے برعکس انھوں نے طلاق [3] کی 6 درج ذیل اقسام اور ان کی حدود بیان کی۔ اُن کی بیان کردہ اقسام یہ ہیں۔

  1. طلا ق با طل
  2. طلا ق غیر موثر
  3. طلا ق موثر
  4. طلا ق بائن
  5. طلا ق مغلظہ
  6. طلا ق مغلظہ کبیرہ

اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ اسلام میں کوئی مرد خود سے طلاق نہیں دے سکتا۔ بلکہ یہ حق اور فرض عدالت کا ہے کہ وہ طلاق کا فیصلہ کرے کہ کوئی فریق طلاق دینے یا مانگنے میں حق بجانب ہے یا نہیں۔

ذوالقرنین پر تحقیق کے بعد انھوں نے کہا کہ ذوالقرنین، سکندر اعظم یا سائرس اعظم نہیں بلکہ حضرت سليمان علیہ السلام کا دوسرا نام ہے۔[4]


جمہوریت کے حوالے سے کہا کہ موجودہ جمہوریت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

وراثت کے حوالے سے تحقیق میں کہا کہ دادا کی زندگی میں اگر باپ وفات پا جائے تو دادا کے فوت ہونے پر یتیم پوتے کو بھی وراثت میں حق دینا عین قرآنی ہے۔ مزید یہ کہ وصیت کے ہوتے وراثت کی تقسیم وصیت کے مطابق ہو گی ورنہ یہ قرآن میں بیان کیے گئے حصوں کے مطابق وراثت تقسیم ہو گی۔[5]

بعد از مرگ کے حوالے سے لکھا کہ مرنے کے بعد قبر میں دوبارہ زندہ نہیں کیا جاتا۔

دیگر موضوعا ت میں حلال و حرام، فسخ کرنے والی آیات (یا احکام )،امام مہدی، آمد مسیح، نماز،روزہ، زکوٰۃ،عُشر، معراج کی حقیقت، اسلامی قوانین سزا، شراب، جہاد، زنا اور زنا کی سزا سمیت 100 سے زیادہ موضوعات شامل تحقیق رہے۔

وفات

ترمیم

محمد اکبر نے 16 فروری 2000 کو برین ہیمرج سے وفات پائی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Muhammad Akbar (Allah Waly)"۔ Muzaffargarh.City | مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی (بزبان انگریزی)۔ 2016-12-13۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2023 
  2. ڈاؤن لوڈ اللہ (کتاب)
  3. نکاح و طلاق
  4. ذوالقرنین کون
  5. وراثت کے چند پہلو

بیرونی روابط

ترمیم