پیر سید محمد بنیامین رضوی (15 اگست 1959 - 24 جون 2004) ایک پاکستانی سیاست دان تھے۔ وہ پیر سید محمد یعقوب شاہ (ایک مشہور روحانی اور مذہبی سکالر اور رکن صوبائی اسمبلی جن کا انتقال 31 اگست 1991 کو ہوا) کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔ 24 جون 2004 کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب انھیں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ وہ اپنے آبائی گاؤں پھالیہ میں اپنے والد مرحوم پیر سید محمد یعقوب شاہ کے پہلو میں مدفون ہیں۔

محمد بنیامین رضوی
معلومات شخصیت
پیدائش جولا‎ئی1959ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پھالیہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 24 جون 2004ء (44–45 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تعلیم

ترمیم

رضوی نے 1980 میں جی سی ٹی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ، لاہور سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور 1981 میں اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی۔ [1]

سیاسی کیریئر

ترمیم

محمد بنیامین رضوی اپنے والد کی وفات کے بعد 1991 میں پنجاب کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ اور 1997 میں پی پی 99 سے دوبارہ ایم پی اے منتخب ہوئے۔ اپنی پہلی مدت میں انھوں نے 1992 میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں اور اپنی دوسری مدت میں وہ 1999 میں ایمرجنسی کے اعلان تک پنجاب کے سماجی بہبود، ترقی خواتین اور بیت المال کے وزیر رہے۔ 2001 میں وہ پی ایم ایل (این) پنجاب کے نائب صدر بنے اور 2004 میں اپنی وفات تک وہ اس نشست پر فائز رہے۔

حوالہ جات

ترمیم