محمد سفیان قاسمی

بھارتی مسلمان عالم دین

محمد سفیان قاسمی صدیقی دار العلوم وقف دیوبند کے مہتمم ہیں۔ آپ محمد طیب قاسمی کے پوتے ہیں اور محمد سالم قاسمی کے فرزند. آپ نے دار العلوم دیوبند اور جامعہ ازہر سے تعلیم حاصل کی.[1][2]

مولانا

محمد سفیان قاسمی
دار العلوم وقف دیوبند کے دوسرے مہتمم
دفتر سنبھالا
3 ستمبر 2014
پیشرومحمد سالم قاسمی
ذاتی
پیدائش (1954-09-26) 26 ستمبر 1954 (عمر 69 برس)
مذہباسلام
والدین
دور حکومتہندوستان
فرقہسنی
فقہی مسلکحنفی
تحریکدیوبندی

پیدائش ترمیم

محمد سفیان قاسمی 26 ستمبر 1954ء کو پیدا ہوئے، آپ کے والد محمد سالم قاسمی دار العلوم وقف دیوبند کے سابق مہتمم تھے[3] ؛ جب کہ آپ کے دادا محمد طیب قاسمی دار العلوم دیوبند کے تقریباً نصف صدی تک مہتمم رہے ہیں۔[4]

تعلیم ترمیم

محمد سفیان قاسمی نے 1975ء میں دار العلوم دیوبند سے فراغت حاصل کی، آپ نے دار العلوم میں دوران تعلیم ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پرائیویٹ میں انٹر کی تعلیم حاصل کی اور پرائیویٹ سے ہی بی اے اور ام، اے کی ڈگری حاصل کی، اس کے بعد جامعہ ازہر قاہرہ سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔[1][2]

خدمات

آپ دار العلوم وقف دیوبند کے اہتمام کے ساتھ ساتھ بہت سے اداروں میں بحیثیت رکن کے بھی قوم وملت کی خدمات انجام دیتے ہیں۔

آپ رکن عاملہ مسلم پرسنل لا بورڈ بھی فعال ہے

اسی طرح بحیثیت رکن عاملہ آل انڈیا مسلم مشاورت بورڈ کے بھی خدمت انجام دے رہے ہیں

آپ نائب صدر اسلامک فقہ اکیڈمی بھی ہے اور ساتھ میں رکن شوری دار العلوم ندوۃ العلماء بھی ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب "Maulana Mohammad Sufyan Qasmi, The Rector, Jamia Islamia Darul Uloom Waqf, Deoband"۔ dud.edu.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2020 
  2. ^ ا ب Nur Alam Khalil Amini۔ Pas-e-Marg-e-Zindah (PDF)۔ Archive.org (بزبان Urdu)۔ Idara Ilm-o-Adab, Deoband۔ صفحہ: 175 
  3. "Deoband rector Maulana Salim Qasmi no more"۔ RisingKashmir.com۔ 24 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2020 
  4. سید محبوب رضوی۔ تاریخ دار العلوم دیوبند (جلد 2)۔ ترجمہ بقلم مرتض حسین ف قرییشی (First Print 1981 ایڈیشن)۔ ادارہ اہتمام, دار العلوم دیوبند۔ صفحہ: 175