محمد شاہد فاروق
ڈاکٹر محمد شاہد فاروق پاکستان کی جامعہ پنجاب میں ادارۂ برائے تعلیم و تحقیق میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں،انھوں نے جامعہ پنجاب سے پہلی پی ایچ ڈی (خصوصی تعلیم) حاصل کی پھر دوسری پی ایچ ڈی (تعلیمی سائنسز) اور پوسٹ ڈاکٹریٹ لومیر لیون یونیورسٹی 2 فرانس سے کی[1] وہ اِن شعبوں میں دو پی ایچ ڈی کرنے والے دنیا بھر میں سب سے پہلے فرد ہیں۔[2]
بنیادی تعلیم
ترمیممحمد شاہد فاروق نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پبلک ہائی اسکول نمبر 1 گجرات سے اور اعلیٰ ثانوی تعلیم گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گجرات (پاکستان) سے حاصل کی۔ پھر انھوں نے جامعہ پنجاب سے علم التعلیم اور معاشیات میں ماسٹرز کیا اور علم التعلیم کی جماعت میں اول آنے پر گولڈ میڈل حاصول کیا، علاوہ ازیں وہ ایم ایس سی، بی ایس سی، بی ایڈ، ڈی ایچ ایم ایس اور ڈی ایف ایل کا بھی اعزاز رکھتے ہیں۔
تدریس و رہنمائی
ترمیموہ جامعہ پنجاب میں پی ایچ ڈی، ایم فل اور ماسٹرز لیول کے طلبہ و طالبات کو متعدد شعبہ جات میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں، انھوں نے ماسٹرز کے 65 مقالہ جات کی نگرانی کی ہے اور وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے اسکالرشپ پانے والے طلبہ اور دیگر پی ایچ ڈی کے امیدواروں کی تعلیمی نگرانی کے لیے باقاعدہ منظورشُدہ نگران ہیں، وہ 1992ء میں پیشہ ورانہ طور پر تدریسی شعبے میں آئے جس میں پرائمری، ثانوی اور مختلف اقوام کے کالجز کے طلبہ کو تعلیم دینا شامل ہے۔
تحقیق
ترمیموہ باقاعدگی سے قومی اور بین الاقوامی کانفرنسز، سیمینارز، ورکشاپس اور تحقیقی مجلات کے لیے تحقیق کا ذوق رکھتے ہیں اور علمی مقاصد کے لیے مختلف ممالک کے دورے کرتے رہتے ہیں جن میں سعودی عرب، فرانس، سوئزرلینڈ، آسٹریا، سلووینیا، شمالی آئرلینڈ (برطانیہ عظمیٰ)، بیلجیم، انگلستان، جرمنی، سلوواکیا، اٹلی، ہالینڈ اور جمہوریہ چیک شامل ہیں۔