محمد شبیر علی شاہ
پیر سید محمد شبیر علی شاہ گیلانی نقشبندی مجددی، دربار عالیہ مجددیہ، چورہ شریف، ضلع اٹک، پنجاب، پاکستان کے زیب سجادہ ہیں۔[1][2]آپ کو حضرت بابا جی سرکار بھی کیا جاتا ہے۔ آپ کا شجرہ نسب پیغمبرِ اکرم آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملتا ہے جبکہ آپ کا روحانی سلسہ صوفیا کے سلسلہ نقشبندیہ سے ملتا ہے جو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے شروع ہوا۔ سرہند شریف (بھارت) میں امام ربانی شیخ احمد سرہندی فاروقی رضی اللہ عنہ المعروف حضرت مجدد الف ثانی کی درگاہ مبارک کے بعد چورہ شریف کا دربار جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی میں اعلی ترین نقشبندی درگاہ ہے۔[3]
محمد شبیر علی شاہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 اگست 1947ء چورہ شریف، ضلع اٹک، پنجاب، پاکستان |
قومیت | پاکستان |
والدین | سید محمد فضل شاہ (والد) |
عملی زندگی | |
پیشہ | مذہبی رہنما ، عالم ، امام |
درستی - ترمیم |
دربار عالیہ مجددیہ چورہ شریف
ترمیمباوا جی پیر سید نور محمد ؒ 1876ء میں اپنے صاحبزادے بابا جی سید فقیر محمد ؒ کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع مقام تیراہ سے چورہ شریف، ضلع اٹک، پنجاب تشریف لائے۔ اس طرح باوا جی پیر سید نور محمد ؒ اور بابا جی سید فقیر محمد ؒ کے ذریعے نقشبندی تعلیمات کی خوشبو برطانوی ہند کے راستے دنیا بھر میں پھیل گئی۔[4]
فیضان چورہ شریف
ترمیمایشیا میں اندازہ" 73 درگاہیں ایسی ہیں جن کو چورہ شریف سے فیض حاصل کرنے کا شرف حاصل ہے۔ جن خانقاہوں نے چورہ شریف سے فیض حاصل کیا ان میں علی پور شریف، عیدگاہ شریف، موہڑہ شریف، شرقپور شریف، ڈھانگری شریف، باؤلی شریف، شادپور شریف، عطروالی شریف، نتھیال شریف، آگہار شریف، گھمکول شریف، آلومہار شریف، اعوان شریف، کایان شریف اور دیگر بہت سی درگاہیں شامل ہیں۔[5]
آباء و اجداد
ترمیموالد
ترمیمپیر سید محمد شبیر علی شاہ گیلانی نقشبندی مجددی کے والد گرامی کا نام سید محمد فضل علی شاہ ؒ تھا.[6]
چچا
ترمیمپیر صاحب کے چچا جان کا نام سید محمد علی شاہ تھا ؒ جن کا انتقال 1993ء میں ہوا اور چورہ شریف میں مدفون ہیں۔[7]
دادا
ترمیمپیر صاحب کے داد جان کا نام سید حیدر شاہ ؒ تھا۔[8]
پردادا
ترمیمپیر صاحب کے پردادا جان خواجہ احمد نبی ؒ تھے۔ان کا انتقال لاہور میں ہوا اور چورہ شریف میں مدفون ہیں۔[9]
صاحبزادگان
ترمیمپیر سید محمد شبیر علی شاہ گیلانی نقشبندی مجددی کے تین صاحبزادے ہیں۔[10] ان کے نام یہ ہیں:
- صاحبزادہ پیر سید محمد فضل عثمان حیدر شاہ
- فقیر نعمان حیدر شاہ گیلانی نقشبندی قادری
- صاحبزادہ پیر سید محمد فضل الرحمان بسطامی شاہ
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://jang.com.pk/news/727100-europe
- ↑ https://news.dawateislami.net/peer-shabbir-naqshbandi-kay-naam-soti-paigham
- ↑ https://churashareef.com/
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2023-08-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-22
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2023-08-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-22
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2023-08-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-20
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2023-08-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-21
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2023-08-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-20
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2023-08-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-08-21
- ↑ https://churashareef.com/