محمد فاروق

پاکستانی صحافی، قاری و نعت خواں

محمد فاروق ایک قاری، نعت خواں اور صحافی ہیں۔[2] محمد فاروق پاکستان کے پہلے شام کے اخبار روزنامہ ایوننگ سپیشل کوئٹہ کے بانی مدیر تھے، انھوں نے روزنامہ مشرق کوئٹہ کے جوائنٹ ایگزیکٹو ایڈیٹر کی حیثیت سے بھی کئی برس فرائض سر انجام دیے آج کل وہ روزنامہ پاکستان میں نیوز ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ محمد فاروق پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) اور ریڈیو پاکستان میں طویل عرصے سے نیوز کاسٹر اوراسکرپٹ رائٹر کے طور پر بھی منسلک رہے جبکہ بطور قاری اور نعت خواں اب بھی ان اداروں سے وابستہ ہیں محمد فاروق نے ملک میں ہونے والی کئی قومی اور بین الاقوامی محافل حسن قرآت اور محافل نعت میں بھی شرکت کی۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی طرف سے ان کی خدمات کے صلے میں 2000ء میں انھیں حسن کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن نے انھیں 2005ء میں کوئٹہ مرکز سے بہترین نعت خواں کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا۔[3] انھیں دیگر کئی قومی ایوارڈ بھی عطا کیے گئے وہ تحصیل شکر گڑھ کے گاؤں بڑا پنڈ میں پیدا ہوئے۔

محمد فاروق
معلومات شخصیت
مقام پیدائش بڑا پنڈ، ضلع سیالکوٹ, اسلامی جمہوریہ پاکستان
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
عملی زندگی
پیشہ صحافی
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں
اعزازات
نامزدگیاں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تلاوت قرآن

ترمیم

صحافت

ترمیم
  • پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کی طرف سے بہترین اردو نیوز کاسٹر کا ایوارڈ (2000ء)
  • فاطمہ جناح ایوارڈ (2003ء)
  • یونیسیف اور بلوچستان سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے پیش خصوصی ایوارڈ
  • سول ڈیفنس کی طرف سے ایوارڈ
  • بلوچستان کے بہترین صحافی کا ایوارڈ (2004ء)

نعت خوانی

ترمیم
  • کل پاکستان نعتیہ مقابلے میں اول انعام (1991ء)
  • بہترین نعت خواں کا قومی اعزاز (1993ء)
  • وحدت پاکستان اعزاز(1993ء)
  • پی ٹی وی بہترین نعت خواں (2006ء) نامزدگی

پی ٹی وی پر

ترمیم
  • نہ پوچھو کتنے سورج جگمگائے خانۂ دل میں
  • مجھ کو کس دن ہوگی طیبہ کے سفر کی آگہی
  • وہی ذکر شہر حبیب ہے وہی راہگزار خیال ہے

ریڈیو پاکستان پر

ترمیم
  • میری ساری عمر کا حاصل جو بھی کچھ ہے جتنا بھی ہے
  • میں ہوں بے نوا میں شکستہ دل مجھے آرزوئے وصال ہے
  • پتے خوشبو دھنک

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ریڈیو پاکستان ایوارڈ کی تقریب" (اردو میں). کوئٹہ: روزنامہ بلوچستان ایکسپریس. November 12, 2000. pp. 2. http://www.balochistanexpressquetta.com/۔ اخذ کردہ بتاریخ 21 مئی 2014. 
  2. "دو روزہ میڈیا ورکشاپ" (انگریزی اور اردو میں). کراچی: اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو. August 10, 2001 to November , 2004. http://unesdoc.unesco.org/images/0012/001204/120488mb.pdf۔ اخذ کردہ بتاریخ 21 مئی 2014. 
  3. "محمد فاروق کو ریڈیو پاکستان سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ گیا". کوئٹہ: روزنامہ مشرق. November 12, 2000. pp. 8. http://www.mashriqakhbar.com/۔ اخذ کردہ بتاریخ 21 مئی 2014. 

بیرونی روابط

ترمیم