مختیار ملک
مختيار ملک (انگريزی:Mukhtiar Malik) سندھ پاکستان میں پیدا ہونے والے سندھی زبان کے مشہور شاعر، نثر نويس اور براڈ کاسٹر ہیں۔ ان کی کئی کتابیں شائع ہوئی ہیں۔[1][2]
مختیار ملک | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 دسمبر 1959ء (65 سال) ضلع خیرپور ، سندھ ، پاکستان |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ شاہ عبد اللطیف جامعہ سندھ |
تعلیمی اسناد | ایم اے |
پیشہ | شاعر ، نشر کار ، معلم |
پیشہ ورانہ زبان | سندھی |
ملازمت | پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ، جامعہ شاہ عبد اللطیف |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیممختيار ملک کا اصل نام مختيار حسين ملک ہے۔ اس کے والد کا نام شفيع محمد ملک ہے۔ مختيار 21 دسمبر 1959ء کو ضلع خيرپور میں پیدا ہوئے۔[3]
تعليم
ترمیممختیار نے پرائمری تعليم اپنے شہر میں حاصل کی۔ میٹرک گورنمنٹ ناز ہائی اسکول خيرپور اور انٹر کا امتحان گورنمنٹ سپيرئير کالج خيرپور ميرس میں سے پاس کيا۔ ايل ايل بی 2004ء میں جامعہ شاہ عبد اللطیف خيرپور اور ايم اے (صحافت/ ماس کميونيکيشن) کی ڈگری 1990ء میں شاہ عبداللطيف يونيورسٹی سے حاصل کی۔ ايم اے سندھی ادب کا امتحان 1986ء میں سندھ یونیورسٹی جامشورو سے پاس کیا۔ 1984ء میں ايم ايس سی (آرگينک کيمسٹری) کی ڈگری شاہ عبداللطيف يونيورسٹی خيرپور سے حاصل کی.
خدمتیں
ترمیممختیار نے لکھنے کی ابتدا بچپن سے کی۔ اس کی شاعری اور مضامین سندھی زبان میں شایع ہونے والے معياری رسالوں اور اخباروں میں شايع ہوئے ہیں۔[4][5] ملک 1999ء سے 2001ء تک سندھی ادبی سنگت سندھ کا سيکريٹری جنرل بھی رہا. اس نے کافی عرصہ شاہ عبداللطيف يونيورسٹی میں اعزازی طور سندھی زبان، سندھی ادب اور ماس کميونيکيش کے مضامیں پڑھائے۔ براڈ کاسٹر کے طور پر اس کی خدمتیں زیادہ ہیں۔ مختيار پاکستان کی مختلف ريڈيو اسٽيشنز پر پروڈيوسر، سينئر پروڈيوسر اور کمپئر کے طور پر خدمات انجام دیں ہیں اور پروگرام منيجر اور اسٽيشن ڈائريکٹر بھی رہے۔[6] مختیار کنٹرولر/ پروگرام منيجر کی حیثیت سے ریڈیو پاکستان ملتان، ڈپٹی کنٹرولر ريڈيو پاکستان بھٹ شاہ، کراچی، حيدرآباد، خيرپور، لاڑکانہ، تربت، راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔۔[7] ممبر آف بورڈ آف گورننس باڈی سندھی ادبی بورڈ جامشورو،[8] ممبر ايڈوائزری بورڈ سچل سرمست اکيڈمی خيرپور رہے،=۔ مختيار محکمہ ثقافت حکومت سندھ کی انڈومنٹ فنڈ کميٹی کے 2017ء سے 2019ء تک ممبر رہے۔ انھوں نے کئی ملکی اور غیر ملکی کانفرنسوں میں اسکالر کی حیثیت سے شرکت کی ہے جس میں شيخ اياز ميلو اور 2017ء میں ايشيا پیسفک براڈکاسٹنگ يونين کی چين میں کانفرنس اہم ہے۔ انھوں نے کئی ڈراما نگار، شاعر اور فنکار ریڈیو کی دنیا پر متعارف کروائے۔[9][10]
کتابیں
ترمیم- ٹم ٹم ٹانڈانا (بچوں کے لیے شاعری) 1981ء[11]
- اماس ہیں بھی سوجھرو (شاعری) 2010ء
- پیر علی محمد شاہ راشدی کی زندگی اور کام 1990ء
- جوت 1976ء
اعزازات
ترمیممختيار ملک کو ادبی، علمی اور پيشہ ورانہ خدمات کے صلہ میں کئی ایوارڈ اور شيلڈز مل چکی ہیں مگر ملک کو بہترين پروڈيوسر، ريڈيو پاکستان ريجنل ايکسيلينس ایوارڈ 1999 اور 2002ء، سچل سرمست لائف ٹائم اچيومنٹ ایوارڈ 2013ء اور 2014ء، بچوں کے لیے بہترين شاعر کے طور پر انسٹی ٹیوٹ آف سندھالوجی ایوارڈ 1980ء اور ايم اے سندھی ادب میں اول پوزيشن پر گولڈ میڈل قابلِ ذکر ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.pahenjiakhbar.com/news_paper/%d9%85%d8%ae%d8%aa%d9%8a%d8%a7%d8%b1-%d9%85%d9%84%da%aa-%d8%a7%d8%af%d8%a8-%d8%ac%d9%8a-%da%8f%d8%a7%da%aa%da%bb-%d8%ac%d9%88-%d9%87%da%aa-%d9%85%d8%b6%d8%a8%d9%88%d8%b7-%da%8f%d8%a7%da%aa%d9%88/[مردہ ربط]
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 22 مئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2020
- ↑ http://sabheta.blogspot.com/2012/12/blog-post_21.html?m=1
- ↑ http://sindhishayri.blogspot.com/2013/12/blog-post_29.html?m=1
- ↑ https://sindhsalamat.com/threads/34689/
- ↑ https://www.dawn.com/news/254643/khairpur-khairpur-pbc-s-transmission-computerised
- ↑ https://sindhipeoples.blogspot.com/2019/06/blog-post_75.html?m=1
- ↑ http://www.sindhiadabiboard.org/board6.htm
- ↑ https://www.nawaiwaqt.com.pk/30-May-2019/1022731
- ↑ https://dunya.com.pk/index.php/city/multan/2019-06-20/1458293
- ↑ http://www.encyclopediasindhiana.org/article.php?Dflt=%D9%BD%D9%85%20%D9%BD%D9%85%20%D9%BD%D8%A7%D9%86%DA%8A%D8%A7%DA%BB%D8%A7