معمر بن ابی سرح یہ مہاجر صحابی اور غزوہ بدر میں شریک تھے۔

معمر بن ابی سرح
معلومات شخصیت
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں مہمات نبوی کی فہرست ،  غزوہ احد ،  غزوہ خندق ،  غزوۂ بدر   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نام و نسب

ترمیم

پورا نام معمر بن ابی سرح بن ربيعہ بن ہلال بن مالك بن ضبہ بن حارث بن فہر بن مالک قرشی الفہری تھا۔ ابوسعید کنیت،مؤرخین کا ان کے نام میں اختلاف ہے بعض نے معمر بن ابی سرح اور واقدی نے عمرو بن ابی سرح لکھا ہے۔ ماں کا نام زینب تھا،نانہالی شجرہ یہ ہے،زینب بنت ربیعہ بن ہلال بن ضباب بن حجیر بن عبد بن معیص بن عامر بن لوئی۔

اسلام و ہجرت

ترمیم

قدیم اسلام قبول کرنے والے حبشہ میں ہجرت کی پھر مدینہ کو بھی ہجرت کی کلثوم بن ہدم کے ہاں ٹھہرے۔

غزوات

ترمیم

معمر بن ابی سرح رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ بدر، غزوہ احد اور غزوہ خندق تمام مشہور لڑائیوں میں آنحضرت کے ساتھ رہے۔ یہ غزوہ بدر میں اپنے بھائی وہب بن ابی سرح کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔[1]

وفات

ترمیم

ان کی وفات 30ھ خلافت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں ہوئی۔[2]

ازواج و اولاد

ترمیم

حضرت معمرؓ کے دو بیویاں تھیں، امامہ بنت عامر اور حضرت ابو عبیدہؓ کی بہن، پہلی کے بطن سے عبد اللہ تھے اوردوسری سے عمیر۔ [3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. اسد الغابہ،ناشر: دار الفكر بيروت
  2. اصحاب بدر،صفحہ 125،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
  3. (ابن سعد،حوالہ مذکور)