مملوک علی نانوتوی
مملوک علی نانوتوی دہلی کے عربک کالج میں مدرس تھے۔ آپ کے مایہ ناز شاگردوں میں محمد قاسم نانوتوی، رشید احمد گنگوہی اور محمد یعقوب نانوتوی کا شمار ہوتا ہے۔
مملوک علی نانوتوی | |
---|---|
نانوتوی کا مرقد
| |
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1789ء |
تاریخ وفات | 7 اکتوبر 1851ء (61–62 سال) |
مدفن | مہدیان |
شہریت | مغلیہ سلطنت |
مذہب | اسلام |
فقہی مسلک | حنفی |
مکتب فکر | اہل سنت |
اولاد | محمد یعقوب نانوتوی |
رشتے دار | خلیل احمد سہارنپوری (نواسہ) |
عملی زندگی | |
تلمیذ خاص | محمد قاسم نانوتوی ، مولانا رشید احمد گنگوہی ، محمد یعقوب نانوتوی ، سر سید احمد خان ، ڈپٹی نذیر احمد ، فضل الرحمن عثمانی دیوبندی ، احمد علی سہارن پوری |
درستی - ترمیم |
نام و نسب
ترمیمان کا نام مملوک العلی یا مملوک علی ہےـ اور سلسلہ نسب یہ ہے: مملوک علی بن احمد علی بن غلام شرف بن عبد اللہ بن عبد الفتح بن محمد معین بن عبد السمیع بن محمد ہاشم بن شاہ محمد بن قاضی طہ بن مفتی مبارک بن امان اللہ بن شیخ جمال الدین بن قاضی میراں بڑے بن قاضی مظہر الدین بن نجم الدین الثانی بن نور الدین الرابع بن قیام الدین بن ضیاء الدین بن نور الدین ثالث بن نجم الدین بن نور الدین ثانی بن رکن الدین بن رفیع الدین بن بہاؤ الدین بن شہاب الدین بن خواجہ یوسف بن خلیل بن صدرالدین بن رکن الدین السمرقندی بن صدرالدین الحاج بن اسمعیل شہید بن نور الدین قتال بن محمود بن بہاؤ الدین بن عبد اللہ بن زکریا بن نور بن سراح بن شادی الصدیقی بن وحیدالدین بن مسعود بن عبد الرزاق بن قاسم بن محمد بن ابو بکرـ [1]
سوانح
ترمیممولانا مملوک علی مشہور عالم خلیل احمد المدنی کے نانا تھے۔ مملوک علی صاحب نے درسیات کا اکثر حصہ شاہ عبد العزیز صاحب کے شاگرد مولانا رشید الدین خان صاحب سے پڑھا تھا۔ فلکِ علم کے نیّرین رشید احمد گنگوہی، محمد قاسم نانوتوی اور محمد مظہر صاحب صدرالمدرسین مظاہر علوم سہارنپور جیسی مشہور ہستیوں کے استاد تھے۔ ان سب حضرات نے علومِ دینیہ و فنونِ ادبیہ کی پیاس اسی بحرِ زخار کے آبِ دہن سے بجھائی اور ہر چہار طرف سے پریشان ہو کر اسی آستانہ پر شفا وتسکین پائی تھی۔
سر سید احمد خان اور محمد قاسم نانوتوی، مملوک علی کے شاگرد تھے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ پروفیسر نور الحسن شیرکوٹی۔ "حضرت مولانا محمد یعقوب نانوتوی"۔ $1 میں نواز دیوبندی۔ سوانح علمائے دیوبند۔ 2 (جنوری 2000 ایڈیشن)۔ دیوبند: نواز پبلیکیشنز۔ صفحہ: 90–214
کتابیات
ترمیم- مولانا نور الحسن راشد کاندھلوی۔ "حضرت مولانا مملوک العلی نانوتوی"۔ $1 میں نواز دیوبندی۔ سوانح علمائے دیوبند۔ 1 (جنوری 2000 ایڈیشن)۔ دیوبند: نواز پبلیکیشنز۔ صفحہ: 122–150