محمد قاسم نانوتوی
محمد قاسم نانوتوی (1833ء-1880ء) غیر منقسم ہندوستان کے ایک اہل السنۃ متبحر عالم،جلیل القدر محدث، جنگ آزادی کے عظیم مجاہد، صوفی اور تحریک دیوبند کے سرکردہ قائد اور دار العلوم دیوبند کے بانیان میں سے ہیں۔ قاسم نانوتوی کی پیدائش 1833ء میں بھارت کے شہر سہارنپور کے قریب واقع ایک گاؤں نانوتہ میں ہوئی۔[3]
محمد قاسم نانوتوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1832ء [1] نانوتہ ، سہارنپور |
وفات | 15 اپریل 1880ء (47–48 سال) دیوبند |
شہریت | برطانوی ہند |
اولاد | محمد احمد نانوتوی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ذاکر حسین دہلی کالج |
استاذ | مملوک علی نانوتوی ، احمد علی سہارن پوری |
تلمیذ خاص | محمود حسن دیوبندی ، سید ممتاز علی |
پیشہ | مصنف ، عالم ، عالم [2] |
درستی - ترمیم |
تعلیم
ترمیمابتدائی تعلیم اپنے ہی گاؤں میں حاصل کی اور اس کے بعد دیوبند پہنچے، جہاں مولانا مہتاب علی کے مکتب میں داخل ہوئے۔ اس کے بعد سہارنپور میں اپنے نانا کے ساتھ قیام پزیر رہے، یہیں مولانا نواز صاحب سے عربی نحو اور صرف کی ابتدائی کتابیں پڑھیں۔ 1843ء کے اواخر میں مولانا مملوک علی نانوتوی اپنے ساتھ دلی لے گئے، جہاں کافیہ اور دیگر کتابیں پڑھیں اور اس کے بعد سالانہ امتحان کے بغیر ہی دلی کالج میں داخلہ لے لیا۔ دلی کالج میں داخلہ لینے سے قبل مولانا مملوک علی نانوتوی سے منطق، فلسفہ اور علم کلام پر متعدد کتابیں پڑھ چکے تھے۔[3][4]
عملی زندگی
ترمیمتعلیم کی تکمیل کے بعد محمد قاسم نانوتوی مطبع احمدی میں ادارت کے فرائض انجام دینے لگے۔ دار العلوم دیوبند کے قیام سے قبل چھتہ مسجد میں اقلیدس کا درس دیا کرتے تھے، وہیں چھاپہ خانہ میں مولانا کا درس ہوا کرتا تھا۔ آپ کے سلسلہ درس کے ذریعہ کئی نامی گرامی علما پیدا ہوئے۔ 1860ء میں حج سے واپسی پر میرٹھ کے مطبع مجتبی میں کتابوں کے نسخوں کا تقابل اور نظر ثانی کا کام شروع کیا۔ 1868ء تک اس مطبع سے وابستہ رہے اس کے بعد دوبارہ حج پر روانہ ہوئے۔ حج سے واپسی پر اسی شہر میں مطبع ہاشمی میں ملازمت اختیار کی۔[5][6]
قیام مدارس
ترمیممولانا کی سب سے بڑی کامیابی اور زندگی کا روشن ترین پہلو تحریک قیام مدارس ہے۔ اس تحریک نے ہندوستان کے طول وعرض میں دینی علوم کے حوالے سے بیداری کی ایک زبردست لہر برپا کردی جس کے نتیجہ میں سیکڑوں مدارس کا قیام عمل میں آیا اور گویا دینی علوم کی نشأۃ ثانیہ کی داغ بیل پڑ گئی۔ مرادآباد، دیوبند اور رامپور کے مدارس اسی تحریک کا نتیجہ تھے۔
تصانیف
ترمیمتصانیف | تصانیف |
---|---|
حجۃ الاسلام | انتصار الاسلام |
تقریر دلپذیر | لطائف قاسمیہ |
حاشیہ بخاری شریف | براہین قاسمیہ |
تصفیہ العقائد | مصابیح التراویح |
تحذیر الناس | انتباہ المومنین |
قبلہ نما | جمال قاسمی |
واقعہ میلا خدا شناسی | توضیح الکلام |
مباحثہ شاہجہاں پور |
وفات
ترمیم1880ء میں مولانا قاسم نانوتوی محض 47 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مولانا کی قبر دار العلوم دیوبند کے شمال میں واقع مقبرہ قاسمی میں موجود ہے۔ اس قبرستان میں کثیر تعداد میں علما اور مشائخ مدفون ہیں۔
شہر شاملی اب بھی آباد ہے اور صدیوں سے ہے انیسویں صدی کے نصف یعنی 1857ءمیں مڑکر دیکھیے اس انقلابی عہد میں جب پورا ملک جنگ ِ آزادی کے طوفان کی زد میں تھا- شاملی بھی اس ولولے کی آگ سے نہ بچ سکا، فرنگی فوج کی اندھاد ھند گولہ باری چل رہی تھی اور ہرسو بندوقوں کی فائرنگ ہو رہی تھی اس معرکہ میں ایک محاذ محبانِ وطن کا بھی قائم تھا یہ ایک مختصر سی جماعت دیسی ہتھیاروں اور چند توڑے دار بندوقوں سے توپ خانہ اور برطانوی کی تربیت یافتہ فورس سے سینہ سپر تھی، ہندوستانی جاں بازوں میں اکثر ادھیڑ عمر افراد شامل تھے مگر ایک پچیس سالہ نوجوان نہایت دلیری اور جوش سے میدان حرب میں مورچے پرڈٹا تھا جس کو آگے چل کر حجة الاسلام مولانا محمد قاسم نانوتوی کے نام سے دوامی شہرت وعظمت حاصل ہوئی۔
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/132436906 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اگست 2022 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/132436906 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 ستمبر 2022
- ^ ا ب Seerat -E- Akabir
- ↑ "قاسم نانوتوی کی عملی زندگی کے پہلو"[مردہ ربط]
- ↑ محمد زكريا بن محمد بن (2013-01-01)۔ الأبواب والتراجم لصحيح البخاري 1-5 ج1 (بزبان عربی)۔ Dar Al Kotob Al Ilmiyah دار الكتب العلمية۔ ISBN 978-2-7451-7343-0۔ 2 أغسطس 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ محمد زاهد (2010-01-01)۔ الفقه وأصول الفقه من أعمال الإمام محمد زاهد الكوثري (بزبان عربی)۔ Dar Al Kotob Al Ilmiyah دار الكتب العلمية۔ ISBN 978-2-7451-4365-5۔ 2 أغسطس 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- http://dud.edu.in/index.php/ur?id=59
- کتاب "قاسم العلوم"[مردہ ربط]
- مولانا محمد قاسم نانوتوی حیات اور کارنامے