میل ایم آئی-1
میل ایم آئی-1 سوویت یونین کی جانب سے تیار کردہ تین چار سیٹوں والا لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر تھا۔ یہ اس سیریل پروڈکشن میں داخل ہونے والا پہلا سوویت ہیلی کاپٹر تھا جو 1950ء میں سروس میں داخل ہوااور اسے پہلی بار 1951 کے سوویت ایوی ایشن ڈے کے موقع پرتوشینو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔[1]
| ||||
---|---|---|---|---|
صانع | میل ماسکو ہیلی کاپٹر پلانٹ | |||
معلومات | ||||
آغاز خدمات | 1951 | |||
پہلی پرواز | 20 ستمبر 1948 | |||
درستی - ترمیم |
تیاری
ترمیممیخائل مل نے 1930ء سے پہلے روٹری پروں والے جہاز پر کام شرو ع کیا تھا لیکن میل ایم آئی-1 ان کا پہلا پروڈکشن ہیلی کاپٹر تھا جس کا آغاز انھوں نے 1946ءمیں EG-1 کے تحت شروع کیا۔ ایک حتمی ڈیزائن کا نام GM-1 یعنی (Gyelikopter Mila) ۔
سوویت انجینئرز نے مکمل طور پر اصل ڈیزائن بنانے کی کوشش کی لہٰذا انھوں نے فاصلاتی عمودی اور افقی قلابے کے ساتھ ایک روٹر ہب بنایا ، اس ڈیزائن نے ہیلی کاپٹر کنٹرول کی کارکردگی میں اضافہ کیا اور یہ امریکی ہیلی کاپٹروں پر استعمال ہونے والے ڈیزائن سے کہیں زیادہ آسان تھا۔ اس پروٹوٹائپ کی پہلی پرواز 20 ستمبر 1948ءکو پائلٹ میخائل بائیکالوف نے بھری۔1949ءمیں اس کی سرکاری سطح پر آزمائش کی گئی،[2]۔ آزمائشی پروازوں کے دوران دو عدد ہیلی کاپٹروں کے گر کر کریش ہونے کے باوجود یہ ڈیزائن کامیاب رہا جسے بعد ازاں میل ایم آئی-1 کا نام دے کر سرکار کی جانب سے باقاعدہ پروڈکشن کا حکم دے دیا گیا۔[3]
پیداوار
ترمیمابتدائی طور پر اس کی محدود پیداوار کے تحت صرف ایسی 15 مشینوں کی پہلی سیریز 21 فروری 1950ءکو ماسکو میں فیکٹری نمبر 3 کو آرڈر کی گئی تھی جسے 1951ء کو جوزف اسٹالن کو پیش کرنے کے بعد ہی اس کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
ڈیزائن میں جدت
ترمیماس دور میں جب روٹر ٹیکنالوجی میں تبدیلی ہو رہی تھی تو اس ہیلی کاپٹر کے ڈیزائن میں تبدیلی موضوع بحث بنی ہوئی تھی۔
میل ایم آئی-1 T
ترمیمجس میں Mi-1 T ماڈل میں جدت لانے سے اوورہالنگ کے درمیان کا دورانیہ 300 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ۔ اس ماڈل کے نام میں T کا استعمال 300 سو گھنٹوں کے اضافے کی وجہ سے کیا گیا کیوں کہ روسی زبان میں trekhsotchasovoi کا مطلب 300 سو گھنٹے ہے اس لیے اس کا پہلا انگریزی حرف T اٹھا کے اس ماڈل کے نام میں شامل کی گیا جس سے یہ میل ایم آئی-1 سے میل ایم آئی-1 T کہلایا گیا۔
اس ویرینٹ میں اضافی آپریشنل آلات بشمول مکمل ریڈیو اور بلائنڈ فلائنگ آلات شامل تھے اور زیادہ قابل اعتماد انجن AI-26V نصب کر دیا گیا۔[5]
میل ایم آئی-1 A
ترمیم1957 میں ڈیزائن میں مزید جدت لائی گئی اور اس کی اڑان کے گھنٹے 300 سے بڑھا کر600 کر دیے گئے اور اس ماڈل کا نام Mi-1 A رکھا گیا۔جس میں ایک 160 L کے بیرونی ایندھن کے ٹینک کے لیے مزید قابل بھروسا انتظامات شامل تھے۔
جوں جوں پیداور بڑھتی گئی ساتھ ہی ساتھ جدت لانے سے دورانیہ ایک ہزار گھنٹوں سے بڑھا کر تین ہزار گھنٹے تک کر دیا گیا۔
میل ایم آئی-1 M
ترمیم1957 میں ایک نئی بڑی قسم، Mi-1M نے ایک بڑھا ہوا کیبن اور زیادہ طاقتور AI-26VF انجن متعارف کرایا، جس نے پائلٹ کے پیچھے ایک بینچ پر تین مسافروں کی گنجائش بڑھا دی۔ کیبن کی اونچائی 1.22 سے 1.26 میٹر اور چوڑائی 1.01 سے 1.2 میٹر تک بڑھ گئی۔ ایک نمایاں فرق ترچھے کی بجائے افقی نیچے کی کھڑکیوں کی لکیر تھی، جس میں پیچھے کی طرف بڑی کھڑکیاں تھیں اور ایک کم نوکیلی فیوز لاج کے ساتھ ناک تھی۔ اس میں زخمی یا میل کے لیے دو بیرونی طرف والے کیپسول بھی لگائے جا سکتے ہیں۔
میل ایم آئی-1 U
ترمیم1961 میں ایک مسلح اینٹی ٹینک ویرینٹ Mil Mi-1 MU کے ٹرائلز کیے گئے تھے، یہ پہلا سوویت حملہ آور جنگی ہیلی کاپٹر تھا، لیکن یہ ایک چھوٹا پے لوڈ ہونے اور بنیادی قسم کی پیداوار بند ہونے کی وجہ سے پیداوار میں داخل نہیں ہوا۔[1]
مشاق ورژن ہیلی کاپٹر
ترمیمسوویت یونین میں تمام قسموں میں سے 1,000 سے زیادہ ہیلی کاپٹرز تیار کیے گئے تھے، بشمول مشاق یعنی ڈوئل کنٹرول ٹرینرز کا ایک تناسب (U لاحقہ کے ساتھ): Mi-1U, TU, AU, MU , ایک ٹرینی کے پیچھے بیٹھا ہوا انسٹرکٹر۔ جس ماڈل کا ہیلی کاپٹر ہوتا اس کے نام کے ساتھ ٹرینی ہیلی کاپٹر کے U کا اضافہ دے دیا گیا۔
استعمال کنندگان
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Jakubovich, Nikolay. Boevye vertolety Rossii. Ot "Omegi" do "Alligatora". Moscow, Yuza & Eksmo, 2010, آئی ایس بی این 978-5-699-41797-1, pp.30-33.
- ^ ا ب "1971 Military Helicopter Market Pg. 575"۔ Flightglobal Insight۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014
- ^ ا ب "1972 Military Helicopter Market Pg. 749"۔ Flight۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014
- ↑ "1971 Military Helicopter Market Pg. 576"۔ flight۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014
- ^ ا ب "WORLD HELICOPTER MARKET 1967"۔ Flightglobal Insight۔ 1967۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014
- ↑ "1973 World Air Forces pg. 144"۔ flight۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014
- ^ ا ب "1971 Military Helicopter Market Pg. 577"۔ Flightglobal Insight۔ 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014
- ↑ "1971 Military Helicopter Market Pg. 578"۔ flight۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014
- ↑ "Perjalanang Sang Legendaris - TNI Angkatan Udara" – www.facebook.com سے
- ↑ "Helicopter World Market 1967"۔ flight۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014
- ↑ "1971 Military Helicopter Market Pg. 579"۔ flight۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014
- ↑ "1972 Military Helicopter Market Pg. 752"۔ flight۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014
- ↑ "1971 Military Helicopter Market Pg. 580"۔ Flightglobal Insight۔ 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014
- ↑ "1973 World Air Forces pg. 155"۔ flight۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014
- ^ ا ب "WORLD HELICOPTER MARKET 1967 pg. 65"۔ Flightglobal Insight۔ 1967۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014
- ↑ "Helicopter World Market 1968 pg. 55"۔ flight۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014
- ↑ "1971 Military Helicopter Market Pg. 581"۔ flight۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014
- ↑ "Helicopter World Market 1967 pg. 71"۔ flight۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2014