نائب صدر ایوان بالا پاکستان

نائب صدر ایوان بالا پاکستان یا ڈپٹی چیئرمین سینٹ (پاکستان) (انگریزی: Deputy Chairman of the Senate of Pakistan) ایک تین سالہ مدت کا عہدہ ہے جس پر ایوان بالا پاکستان کے اراکین کسی ایک رکن کو منتخب کرکے اِس عہدے پر فائز کرتے ہیں۔ وہ رکن تین سال تک ایوان بالا پاکستان کے نائب صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دیتا ہے۔ نائب صدر (ڈپٹی چیئرمین) اُس وقت بھی تمام ذمہ داریاں سر انجام دیتا ہے جب سینٹ کا چئیرمین موجود نہ ہو یا اپنی میعادِ عہدہ پوری کرچکا ہو۔ صدر پاکستان کی غیر موجودگی یا وفات کی صورت میں چئیرمین سینٹ کو براہِ راست اختیار حاصل ہوجاتا ہے کہ وہ صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اُٹھا لے۔ اِس صورت میں ڈپٹی چئیرمین سینیٹ صدر پاکستان کے نائب کی حیثیت سے فائز ہوجاتا ہے۔ علاوہ ازیں اِس صورت حال میں وہ اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھتا ہے، تاوقتیکہ نئے اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان کا انتخاب نہ ہوجائے۔

ڈپٹی چیئرمین
ایوان بالا پاکستان
خطابمسٹر ڈپٹی چیئرمین
رکنایوان بالا پاکستان
نشستاسلام آباد
تقرر کُننِدہاراکین ایوان بالا، پاکستان
مدت عہدہ3 سال
تشکیلآئین پاکستان
12 اپریل 1973ء

آئین پاکستان (1973ء) کی رُو سے دفعہ 60 میں نائب صدرنشیں ایوان بالا پاکستان کے لیے یہ شرائط مقرر کی گئی ہیں:

  • سینیٹ کی باضابطہ طور پر تشکیل ہوجانے کے بعد یہ اپنے پہلے اِجلاس میں اور باستثنائے دیگر کارروائی‘ اپنے ارکان میں سے ایک چئیرمین اور ایک ڈپٹی چئیرمین کا اِنتخاب کرے گی اور جتنی بار بھی چئیرمین یا ڈپٹی چئیرمین کا عہدہ خالی ہوجائے‘ سینیٹ ایک اور رکن کو چئیرمین یا جیسی بھی صورت ہو، ڈپٹی چئیرمین کے طور پر منتخب کرلے گی۔
  • چئیرمین یا ڈپٹی چئیرمین کے عہدے کی میعاد اُس دن سے تین سال ہوگی جس دِن پر اُس نے اپنا عہدہ سنبھالا۔[1]

فہرست صدور نشیں سینیٹ

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. * آئین پاکستان (1973ء): دفعہ نمبر 60، شق نمبر 1، شق نمبر 2۔