ناز بلوچ
ناز بلوچ کراچی، پاکستان کی سیاست دان ہیں۔ ناز بلوچ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی نائب صدر ہیں۔[1] ناز نے قومی اسمبلی کے لیے عام انتخابات میں حلقہ این اے۔240 کراچی سے مئی 2013ء میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حصہ لیا۔ اس کے نسلی بلوچ قوم والد، عبد اللہ بلوچ، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور اقتدار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ عہدے دار تھے۔ شادی کرنے کے بعد بتاریخ 22 اپریل 2011ء پی ٹی آئی میں شامل ہوئیں لیکن اگست 2011ء میں واپس خاندانی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی میں چلی گئیں۔ وہ اپنے خاندان کی پہلی خاتون ہیں جو سیاسی جماعت میں سیاست کر رہی ہیں، کسی بلوچ خاتون کا عوامی معاملات میں حصہ لینا غیر معمولی بات ہے۔ 11 مئی 2013ء کے انتخابات میں، وہ اپنے حلقے کی واحد خاتون امیدوار تھیں اور جو 21,094 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رئیں۔
ناز بلوچ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 9 جولائی 1982ء (42 سال) کراچی |
رہائش | کراچی |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف (22 اپریل 2011–1 اگست 2011) پاکستان پیپلز پارٹی (1 اگست 2011–16 جولائی 2017) پاکستان تحریک انصاف (16 جولائی 2017–) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
بتاریخ 16 جولائی 2017ء، ناز بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی وابستگی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔[2][3]
ناز بلوچ نے سینٹ جوزف کالج سے معاشیات میں بیچلر ہیں۔
مزید دیکھیے
حوالہ جات
- ↑ "Meet the Baloch daughters of the east"۔ Tribune.com.pk۔ 2 مئی 2013۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-05
- ↑ Dawn.com (16 جولائی 2017)۔ "PTI's Naz Baloch joins PPP"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-10
- ↑ "Naz Baloch parts ways with PTI, joins PPP – The Express Tribune"۔ 16 جولائی 2017۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-10
- ناز بلوچ نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی [1]
بیرونی روابط
- Meet the Baloch daughters of the east
- Tough contest on NA-240 nearingآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nation.com.pk (Error: unknown archive URL)
- A divided household: Daughter in PTI, father in PPP
- NA-240 (KARACHI-II) Result: Announcedآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ecp.gov.pk (Error: unknown archive URL)
پیش نظر صفحہ پاکستانی سیاست سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2018-12-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-10