نانپارہ ضلع بہرائچ شریف کا ایک مشہور قصبہ ہے جو نیپال کی تائی سے متصل ایک چھوٹی سی اسٹیٹ کی شکل میں جاناپہچانا جاتا ہے۔ اسٹیٹ کے زمانے میں یہ قصبہ ارباب علم ودانش کی آماجگاہ اور مسکن بنا رہا ہے۔ آج بھی اس قصبہ اور اس کے مضافات علما وحفاظ، قراء اور شعرا سے آباد ہے۔ نانپارہ ایک زمانے میں نوابوں کا دار السلطنت رہ چکا ہے۔