ڈاکٹر نجمہ افضل خان ( اردو: نجمہ افضل خان ; پیدائش 1 اکتوبر 1952ء) ایک پاکستانی سیاست دان، ڈاکٹر اور مخیر شخصیت ہیں جو مئی 2013ء سے مئی 2018ء تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔ انھوں نے غریب نوجوانوں کی مدد کے لیے مختلف فلاحی تنظیمیں بھی قائم کی ہوئی ہیں۔

نجمہ افضل خان

مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
مئی 2013  – مئی 2018 
معلومات شخصیت
پیدائش 1 اکتوبر 1952ء (72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فیصل آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

نجمہ افضل خان ن یکم اکتوبر 1952 ءکو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔ [1]

انھوں نے 1976ء میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز سے بیچلر آف میڈیسن اور بیچلر آف سرجری کی ڈگری حاصل کی۔ [1] 1985–86 میں پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، لاہور سے (چائلدہیلتھ)میں ایک سالہ ڈپلوما حاصل کیا اور 1996ء کے دوران میں نیپا لاہور سے ہسپتال مینجمنٹ کورس کیا۔

طب اور کاروبار

ترمیم

نجمہ افضل نے اپنے شوہر رانا افضل خان کے ساتھ صحت، توانائی، مینوفیکچرنگ اور رئیل اسٹیٹ کمپنی ساحل گروپ قائم کرنے میں مدد کی۔ انھوں نے فیصل آباد میں ساحل ہسپتال بھی قائم کیا ہے۔ آپ نے 1978–85 کے دوران میں حکومت سعودی عریبیہ، ریاض وزرات صحت میں جنرل فزیشن کے طور پر خدمات انجام دیں۔نجمہ نے 2011ء سے الائیڈاور ڈی ایچ کیو ہسپتال اور نرسنگ اسکول فیصل آباد میں بورڈ آف مینجمنٹ کے رکن کے طور پر خدمات سر انجام دیتی رہیں۔آپ سیاسی سر گرم اور خواتین کے حقوق کے لیے کوشاں ہونے کی حیثیت سے2008-14 کے دوران میں خواتین کرائسزسنٹر مینجمنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن رہیں۔2012-13 کے دوران میں زکوٰةوعشر کمیٹی ضلع فیصل آباد کی رکن رہیں۔ آپ 2010 میں مظفر گڑھ اور عیسی خیل میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں بھی سر گرم عمل رہیں۔ آپ نے دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے لیے سری لنکا اور ملائشیا کا دورہ کیا۔[2]

سیاست

ترمیم

وہ 2013 ءکے پاکستانی عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔ [3]

ان کی شادی مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور عباسی کابینہ میں وزیر خزانہ اور اقتصادی امور کے وزیر رانا افضل خان سے ہوئی، جن کی موت27 ستمبر 2019ء ہوئی۔

اعزازات

ترمیم

نجمہ افضل کو اپنے طبی اور خیراتی کام کے لیے تقریباً 50 اعزازات مل چکے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 فروری 2018  "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذکردہ بتاریخ 7 فروری 2018۔
  2. https://www.pap.gov.pk/members/profile/ur/20/1155
  3. "2013 election women seat notification" (PDF)۔ ECP۔ 27 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 فروری 2018