نجمہ ہپت اللہ
نجمہ اکبر علی ہپت اللہ (پیدائش : 13 اپریل 1940ء) ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔ اور اس وقت ریاست منی پور کی گورنر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی چانسلر ہیں۔[2] وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق نائب صدر ، سال 1980ء سے 2016ء تک چھ بار راجیہ سبھا (بھارتی پارلیمان کا ایوان بالا) کی رکن رہیں اور مسلسل سولہ برس بھارت کی راجیہ سبھا کی نائب چیئر پرسن رہی ہیں۔وہ جولائی 2006 سے جولائی 2010 تک راجستھان کی نمائندگی کرتے ہوئے رکن رہیں۔ انھیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے سال 2012 کو مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کا رکن نامزد کیا گیا تھا اور انھوں نے 24 اپریل 2012 کو دفتر سنبھالا تھا۔[3]
نجمہ ہپت اللہ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
نائب صدر نشین راجیہ سبھا | |||||||
برسر عہدہ 25 جنوری 1985 – 20 جنوری 1986 |
|||||||
| |||||||
نائب صدر نشین راجیہ سبھا | |||||||
برسر عہدہ 11 نومبر 1988 – 10 جون 2004 |
|||||||
| |||||||
رکن راجیہ سبھا | |||||||
برسر عہدہ 2004 – 2010 |
|||||||
گورنر منی پور | |||||||
برسر عہدہ 21 اگست 2016 – 26 جون 2019 |
|||||||
| |||||||
گورنر منی پور | |||||||
برسر عہدہ 24 جولائی 2019 – 10 اگست 2021 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 13 اپریل 1940ء (84 سال)[1] بھوپال |
||||||
شہریت | بھارت برطانوی ہند ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–) |
||||||
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی (2004–) انڈین نیشنل کانگریس (1960–2004) |
||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ وکرم | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
درستی - ترمیم |
وہ مولانا ابوالکلام آزاد کی پڑ بھانجی/ بھتیجی (grand niece) اور اداکار عامر خان کی خالہ زاد/ چچازاد/ ماموں زاد ثانی (second cousin) ہیں۔[4][5][6] انھوں نے اگست 2007 میں ہوئے نائب صدر جمہوریہ کے 13ویں انتخاب میں حصہ لیا تھا لیکن حامد انصاری سے 233 ووٹوں سے شکست کھا گئیں۔ انھوں نے 26 مئی 2014 کو نریندر مودی کی کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا لیکن بعد ازاں جولائی 2016 کو اس وزارت کا قلمدان مختار عباس نقوی کو سونپ دیا گیا تھا۔
پس منظر اور ابتدائی زندگی
ترمیمنجمہ ہیپت اللہ جن کا پیدائشی نام سیدہ نجمہ بنت یوسف ہے ، 13 اپریل 1940 کو ریاست بھوپال ( موجودہ مدھیہ پردیش ) کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کا نام سید یوسف بن علی الہاشمی اور والدہ کا نام سیدہ فاطمہ بنت محمود ہے۔[7] وہ عرب خاندانی پس منظر رکھنے والے ایک داؤدی بوہری گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ [8]انھوں نے اسکول کی ابتدائی تعلیم موتی لال وگیان مہا ودیالایہ (MVM) بھوپال سے حاصل کی اور وکرم یونیورسٹی اُجّین سے زوالوجی (Cardiac Anatomy) میں ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں لیں۔[9][10][11]
انھوں نے 1966 کو اکبر علی ہیپت اللہ سے شادی کی جن سے ان کی تین بیٹیاں ہیں۔ [12] ان کے شوہر اکبر علی ہیپت اللہ افرادی قوت کے کنسلٹنٹ تھے ، جنھوں نے 1960 کی دہائی میں پیٹریاٹ اخبار کے اجرا میں فعال کردار ادا کیا تھا۔ وہ 4 دسمبر 2007 کو 75 برس کی عمر میں دہلی میاں انتقال کر گئے۔ [13]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Najma-Heptulla — بنام: Najma Heptulla — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ "Manipur Governor Najma Heptulla appointed Jamia Millia Islamia Chancellor"۔ دی ہندو۔ 29 مئی 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2018
- ↑ گارگی پارسائی (25 اپریل 2012)۔ "New stars in Rajya Sabha, spotlight on Mayawati"۔ دی ہندو۔ نئی دہلی۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2012
- ↑ "The Times of India: Latest News India, World & Business News, Cricket & Sports, Bollywood"۔ The Times of India۔ 10 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018
- ↑ "Aamir Khan gifted Maulana Azad's speech to sister – The Times of India"۔ The Times of India۔ 10 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2018
- ↑ "Aamir Khan, the family guy – Hindustan Times"۔ 14 اگست 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2018
- ↑ Mohan, Archis (13 جولائی 2016)، "Why Najma Heptulla, G M Siddeswara were forced to quit Modi Cabinet"، Business Standard
- ↑ Mohan, Archis (13 جولائی 2016)، "Why Najma Heptulla, G M Siddeswara were forced to quit Modi Cabinet"، Business Standard
- ↑ Mohan, Archis (13 جولائی 2016)، "Why Najma Heptulla, G M Siddeswara were forced to quit Modi Cabinet"، Business Standard
- ↑ "Detailed Profile – Dr. Najma A. Heptulla – Members of Parliament (Rajya Sabha)"۔ National Portal of India. Retrieved 27 مئی 2014.
- ↑ "Najma Heptulla's journey from Cong to BJP cabinet: all you need to know"۔ Firstpost. 26 مئی 2014
- ↑ "Detailed Profile – Dr. Najma A. Heptulla – Members of Parliament (Rajya Sabha)"۔ National Portal of India. Retrieved 27 مئی 2014
- ↑ "Najma Heptulla bereaved"۔ The Hindu. 5 ستمبر 2007. Retrieved 26 مئی 2014