نرمل جبان گھوش
ہندوستانی انقلابی
نرمل جبان گھوش (انگریزی: Nirmal Jibon Ghosh)، پیدائش: 5 جنوری، 1916ء - وفات: 26 اکتوبر، 1934ء) بنگال سے تعلق رکھنے والے ہندوستان کے مشہور انقلابی اور تحریک آزادی ہند کے کارکن تھے۔ نرمل جبان گھوش 5 جنوری 1916ء کو موضع دھماسین، ضلع ہوگلی، مغربی بنگال، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔انٹرمیڈیٹ کی تعلیم کے لیے مدناپور کالج میں داخلہ لیا۔ وہ دورانِ تعلیم آزادی کے لیے کام خفیہ انقلابی تنظیم بنگال والنٹیئرز شامل ہو گئے۔3 ستمبر 1933ء کو مدناپور پولیس گراؤنڈ میں فٹ بال میچ کے دوران مدناپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ برنارڈ ای جے برج کو گولی مار کر ہلاک کرنے میں شریک ہوئے۔گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلایا گیا اور اور موت کی سزا سنائی گئی۔ 26 اکتوبر 1934ء کو مدناپور سینٹرل جیل میں انھیں پھانسی دے دی گئی۔[1][2] [3][4]
نرمل جبان گھوش | |
---|---|
(بنگالی میں: নির্মলজীবন ঘোষ) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 جنوری 1916ء ضلع ہوگلی ، برطانوی ہند |
وفات | 26 اکتوبر 1934ء (18 سال) مدناپور ، برطانوی ہند |
وجہ وفات | پھانسی |
شہریت | برطانوی ہند |
جماعت | بنگال والنٹیئرز |
عملی زندگی | |
پیشہ | انقلابی ، حریت پسند |
مادری زبان | بنگلہ |
تحریک | تحریک آزادی ہند |
الزام و سزا | |
جرم | قتل |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ شہیدانِ آزادی (جلد اول)، چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر پی این چوپڑہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 1998ء، ص 401
- ↑ "Assassination Of Mr.B.E.J.Burge, I.C.S."۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جنوری 2022
- ↑ "Midnapore Central Correctional Home"۔ wbcorrectionalservices.gov.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جنوری 2022
- ↑ Kali Charan Ghosh (2012)۔ Chronological Dictionary of India's Independence۔ Kolkata: Sahitya Sansad۔ صفحہ: 87۔ ISBN 978-81-86806-20-3