نصرت جہاں (انگریزی: Nusrat Jahan) (ولادت: 8 جنوری 1990ء) بھارت کی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو بنگالی سنیما میں کافی مشہور ہیں۔[5][6][7] 2019ء میں انھوں نے آل انڈیا ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور 2019ء کے انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لیا۔ اپنے فلمی سفر کا آغاز انھوں نے راج چکرورتی کی فلم شوترو سے کیا۔ اس کے بعد کھوکا 420 میں نظر آئیں۔ ان کی دیگر اہم فلموں میں کھلاؤی، انکوش ہازرہ، سوندھے نمر آگے شامل ہیں۔ یہ فلمیں انھوں نے راہل بوس کے ساتھ کیں۔ جیت کے ساتھ انھوں نے پاور فلم میں کام کیا۔ 2010ء میں انھیں فیئر ون مس کولکاتا کا اعزاز ملا۔

نصرت جہاں جین
(بنگالی میں: নুসরাত জাহান ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نصرت جہاں جین

معلومات شخصیت
پیدائش (1990-01-08) 8 جنوری 1990 (عمر 34 برس)
کولکاتا، مغربی بنگال، بھارت
قومیت بھارتی
دیگر نام نینا، روحی
جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس
مناصب
رکن سترہویں لوک سبھا [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت سنہ
30 مئی 2019 
پارلیمانی مدت 17ویں لوک سبھا  
 
حاجی نورالسلام  
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کلکتہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماڈل، اداکار، سیاست دان
اعزازات
فیئر ون مس کولکاتا
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

ان کی دلاوت کولکاتا، مغربی بنگال کے ایک بنگالی خاندان میں ہوئی۔ انھوں نے بھوانی پور کالج سے 12 ویں کی تعلیم مکمل کی ہے۔[8]

فلمی کیریئر

ترمیم

2010ء میں مقابلہ حسن جیتنے کے بعد نصرت نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ ٹالی ووڈ میں فلم شوترو سے اپنے فلمی سفر کی ابتدا کی۔ ایک سال کے بعد کھوکا 420 میں کام کیا۔ اسی سال کھلاڑی منظر عام پر آئی۔ اس کے بعد دو آئیٹم سانگ میں نظر آئیں۔ 2015ء میں انکوش ہازرہ کے ساتھ ایک مزاحیہ فلم جمائی 420 میں کام کیا جس میں ہازرہ کے علاوہ پائل سرکار، میمی چکرورتی اور ہرن جیسے اداکار موجود تھے۔ پھر راہل بوس کے ساتھ سوندھے نمر آگے میں کام کیا۔ اس کے علاوہ انھوں میں کئی فلموں میں کام کیا جن میں امی جے کے تومر، اوما، بول دگا مالکی،اور نقاب جیسی فلمیں شامل ہیں۔ نقاب میں ان کے ساتھ ثاقب خان نے اداکاری کی۔ انھوں جیت گانگولی کے ایک نغمہ (جوئے جوئے درگا ماں) میں رقص کیا، اس نغمہ میں سوربھ گانگولی، سوبھا شری گنگولی، میمی چکرورتی، نصرت جہاں اور بونی سین گپتا اسکرین پر دکھائی دیے تھے۔

سیاست

ترمیم

12 مارچ کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور آل انڈیا ترنمول کانگریس کی صدر نشین ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ بھارت کے عام انتخابات، 2019ء میں نصرت جہاں بشیر ہاٹ لوک سبھا حلقہ سے انتخاب لڑیں گی۔[9]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Members : Lok Sabha — اخذ شدہ بتاریخ: 13 ستمبر 2021
  2. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm4495543/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولا‎ئی 2016
  3. بنام: Nusrat Jahan — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/295776
  4. CineMagia person ID: https://www.cinemagia.ro/actor.php?actor_id=423684 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
  5. Ruman Ganguly (27 اپریل 2011)۔ "It's too good to be true: Nusrat Jahan – Times of India"۔ Articles.timesofindia.indiatimes.com۔ 12 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2012 
  6. "Interview: Tollywood Actress Nusrat Jahan Talks About Bengali Movie "Shatru" Co-Starring Jeet and her Background and Experience – Washington Bangla Radio USA"۔ Washingtonbanglaradio.com۔ 26 جون 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2012 
  7. "Featured | Local Beauty Ms. Nusrat Jahan crowned Fair One Miss Kolkata 2010"۔ Mahiram.com۔ 12 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2012 
  8. "Nusrat Jahan Actress Profile Family Education Life-Career of Nusrat Jahan"۔ kolkatabengalinfo.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2015 
  9. Ruman Ganguly (12 مارچ 2019)۔ "I'm thrilled to start my political career: Nusrat Jahan"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2019