نظیر صدیقی
پروفیسر نظیر صدیقی (پیدائش: 7 نومبر، 1930ء - وفات: 12 اپریل، 2001ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز نقاد، شاعر، محقق اور انشائیہ نگار تھے۔
نظیر صدیقی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 نومبر 1930ء چھاپرا ، بہار ، برطانوی ہند |
وفات | 12 اپریل 2001ء (71 سال) اسلام آباد |
مدفن | اسلام آباد |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
تعلیمی اسناد | ایم اے |
پیشہ | شاعر ، نقاد ، محقق |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
ملازمت | علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، جامعہ پیکنگ |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمنظیر صدیقی 7 نومبر، 1930ء کو سرائے ساہو، چھاپرا، بہار، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔[1][2][3][4] ان اصل نام محمد نظیر الدین صدیقی تھا۔ انھوں نے اردو اور انگریزی میں ایم اے کیا اور مشرقی پاکستان کی کئی یونیورسٹیوں اور کالجوں سے وابستہ رہے۔ 1969ء میں وہ کراچی آ گئے جہاں انھوں نے اردو کالج میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ 1971ء میں انھوں نے وفاقی کالج برائے طلبہ اسلام آباد سے وابستگی اختیار کی اور بعد ازاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے منسلک ہوئے، جہاں سے وہ صدر شعبہ اردو کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔ اسی دوران انھوں نے بیجنگ یونیورسٹی میں بھی شعبہ اردو میں تدریس کے فرائض انجام دیے۔[2]
ادبی خدمات
ترمیمپروفیسر نظیر صدیقی کو اردو کے ایک اہم نثر نگار اور نقاد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انھوں نے مختلف موضوعات پر اردو اور انگریزی میں 20 سے زائد کتابیں تصنیف کی ہیں۔ ان کی تنقیدی کتب میں تاثرات و تعصبات، میرے خیال میں، تفہیم و تعبیر، اردو ادب کے مغربی دریچے، جدید اردو غزل ایک مطالعہ، اردو میں عالمی ادب کے تراجم اور انگریزی زبان میں لکھی گئی کتاب Iqbal and Radhakrishnan: A Comparative Study (اقبال اور رادھا کرشنن:تقابلی مطالعہ ) شامل ہیں۔ ان کے خاکوں کا مجموعہ جان پہچان کے نام سے انشائیوں کا مجموعہ شہرت کی خاطر کے نام سے اور خود نوشت سوانح عمری سو یہ ہے اپنی زندگی کے نام سے اشاعت پزیر ہوئے۔ اس کے علاوہ ان کا شعری مجموعہ حسرت اظہار کے نام سے شائع ہواتھا۔[2]
تصانیف
ترمیمتنقید
ترمیم- تاثرات و تعصبات
- میرے خیال میں
- تفہیم و تعبیر
- ادبی جائزے
- ڈاکٹر عندلیب شادانی۔ ایک مطالعہ
- اردو ادب کے مغربی دریچے
- یگانہ چنگیزی
- شیرازۂ خیال
- جدید اردو غزل ایک مطالعہ
- اردو میں عالمی ادب کے تراجم
- Iqbal and Radhakrishnan: A Comparative Study
شاعری
ترمیم- حسرت اظہار
خاکے و انشائیہ
ترمیم- جان پہچان
- شہرت کی خاطر
خود نوشت
ترمیم- سو یہ ہے اپنی زندگی
تر اجم
ترمیم- اعتراف (جاپانی کتاب کا ترجمہ)
نظیر صدیقی کے فن و شخصیت پر کتب
ترمیم- نظیر صدیقی:شخصیت اور فن، ڈاکٹر ناصر عباس نیر، 2003ء
وفات
ترمیمنظیر صدیقی 12 اپریل، 2001ء کو اسلام آباد، پاکستان میں وفات پاگئے اور اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔[1][2][3][4]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب نظیر صدیقی، ریختہ ڈاٹاو آر جی، بھارت
- ^ ا ب پ ت عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 874
- ^ ا ب نظیر صدیقی، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
- ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان، لاہور، اردو سائنس بورڈ، لاہور، 2006ء، ص 895