نیرجا بھانوٹ
نیرجا بھانوٹ (7 ستمبر 1963ء - 5 ستمبر 1986ء) [2] [3] ایئر لائنز پین ایم میں ایک افسر (purser)تھیں۔ 5 ستمبر 1986ء کو پین ایم فلائٹ 73 کو پاکستان کے شہر کراچی میں ایک عارضی قیام کے دوران میں دہشت گردوں کے ذریعے اغوا کر لیا گیا تھا۔ مسافروں کی جان بچاتے وقت نیرجا کو گولی لگی جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔ فوت ہونے کے بعد، اشوک چکرا ایوارڈ کو حاصل کرنے والی ہندوستان کی سب سے کم عمر وصول کنندہ بن گئیں۔ 1987ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغا پاکستان[2] اور امریکا کی طرف سے کئی دیگر ایوارڈز دیے گئے۔ جہاز میں موجود لوگوں کے مطابق نیرجا کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ مسافروں کو ہنگامی حالت سے باہر نکلنے میں مدد کر رہی تھیں۔[3][4] نیرجا کی زندگی اور بہادری نے فلم نیرجا کو متاثر کیا جو 2016ء میں ریلیز ہوئی تھی اور رام مادھانی کی ہدایت کاری میں سونم کپور نے اداکاری کی ہے۔
نیرجا بنوٹ | |
---|---|
ہندوستانی ڈاک ٹکٹ، 2004
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 ستمبر 1963 چندی گڑھ |
وفات | 5 ستمبر 1986 کراچی، سندھ، پاکستان |
(عمر 22 سال)
قومیت | بھارتی |
والدین | راما بنوٹ ہریش بنوٹ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سینٹ زیوئرس کالج، ممبئی |
پیشہ | ایئر ہوسٹس |
نوکریاں | پین امریکن ورلڈ ایئرویز |
وجہ شہرت | پین ایم فلائٹ 73 |
اعزازات | |
اشوک چکر (1987)[1] |
|
درستی - ترمیم |
پیشہ ورانہ زندگی
ترمیمنیرجا نے پین ایم کے ساتھ فلائٹ اٹینڈنٹ ملازمت کے لیے اس درخواست دی تھی جب 1985ء میں پین ایم نے فرینکفرٹ سے ہندوستان کے راستوں کے لیے تمام ہندوستانی کیبن عملہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ نیرجا فلائٹ اٹینڈنٹ کی حیثیت سے تربیت کے لیے فلوریڈا کے میامی گئی لیکن وہ بطور جہاز افسر (purser) واپس لوٹی۔[2][5] نیرجا نے پین ام میں اپنے کام کے دوران میں ماڈلنگ میں کامیابی بھی حاصل کی تھی۔
ذاتی زندگی اور خاندان
ترمیمنیرجا کے دو بھائی، اکھیل اور انیش تھے۔ نیرجا کی شادی ایک طے شدہ شادی تھی لیکن شادی کے دو ماہ بعد وہ اپنے گھر واپس آگئی۔ ان کے والد ہریش بھانوٹ 30 سال سے زیادہ عرصہ تک ہندستان ٹائمز کے ساتھ بطور صحافی کام کرتے رہے اور 86 سال کی عمر میں چندی گڑھ میں سنہ 2008ء میں نئے سال کے دن ان کا انتقال ہو گیا۔[6] 5 دسمبر 2015ء کو نیرجا کی والدہ کا بھی انتقال ہو گیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://gallantryawards.gov.in/Awardee/neerja-mishra — اخذ شدہ بتاریخ: 9 جولائی 2019
- ^ ا ب پ "Brave in life, brave in death"۔ tribuneindia.com
- ^ ا ب "'I saw Neerja being shot in the head'"۔ ٹائمز آف انڈیا
- ↑ "Inside a hijack: The unheard stories of the Pan Am 73 crew"۔ bbc.com
- ↑ "The story of Neerja Bhanot, India's bravest flight attendant"۔ Cntraveller.in
- ↑ "Journalist, former MC member Harish Bhanot passes away"۔ انڈین ایکسپریس