مورمن کی کتاب کی کتابیں

نیفی کی دوسری کتاب کو مختصراً دوسری نیفی کہا جاتا ہے۔ یہ مورمن کی کتاب کی دوسری کتاب اور نیفی سے منسوب چار کتابوں میں سے ایک ہے۔ اس کتاب کے اصلی ترجمے کے عنوان میں لفظ ”دوسری“ نہیں تھا۔ لفظ پہلی اور دوسری کو نیفی کی کتابوں کے عنوانات میں اولیور کاؤڈری نے شامل کیا تھا، جب کتاب کو شائع کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔[1] اس کتاب کے مطابق اس کا مصنف ایک قدیم نبی نیفی تھا جو 600 ق م میں رہتا تھا۔ نیفی کی دوسری کتاب 33 ابواب پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں لحی کی وفات کا حال، نیفی کے بھائیوں کی اُس کے خلاف بغاوت، خداوند کا نیفی کو خبر دار کرنا کہ وہ بیابان سے چلا جائے، بیابان کا سفر اور آئندہ کے حالات مذکور ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ڈاکٹر اسکوسین (5 اگست 2010ء)، مورمن کی کتاب کے اصل متن کی بحالی (Restoring the Original Text of the Book of Mormon)۔ فیئر مورمن۔ اخذ کردہ بتاریخ 2 اگست 2017ء