مورمن کی کتاب کی کتابیں

نیفی کی پہلی کتاب: اس کا عہدِ حکومت اور خدمت کو مختصراً پہلی نیفی کہا جاتا ہے۔ یہ مورمن کی کتاب کی پہلی کتاب اور نیفی سے منسوب چار کتابوں میں سے ایک ہے۔ اس کتاب کے اصلی ترجمے کے عنوان میں لفظ ”پہلی“ نہیں تھا۔ لفظ پہلی اور دوسری کو نیفی کی کتابوں کے عنوانات میں اولیور کاؤڈری نے شامل کیا تھا، جب کتاب کو شائع کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔[1] نیفی کی پہلی کتاب 22 ابواب پر مشتمل ہے۔

بیانیہ ترمیم

نیفی کی پہلی کتاب کے مطابق لحی اور اُس کی بیوی سرایا اور اُس کے چار بیٹوں (لامن، لیموئیل، سام اور نیفی) کی سرگزشت خُدا نے لحی کو خبر دار کیا اور کہا کہ وہ یروشلم کی سرزمین سے چلا جائے، اِس لیے کہ اُس نے لوگوں کی بدی کے متعلق نبوت کی تھی اور یروشلم کے لوگ لحی کی زندگی کو تباہ کرنے کی کوشش میں تھے۔ اس کے بعد لحی نے بیابان میں اپنے خاندان کے ساتھ تین دن کا سفر کیا۔ بعد میں پھر نیفی اپنے بھائیوں کے ہمراہ ہہودیوں کی تاریخ حاصل کرنے کے لیے دوبارہ یروشلم کی سرزمین میں لوٹا۔ اُن کی تکلیفوں کی سرگزشت انھوں نے اسمٰعیل کی بیٹیوں سے شادی کی۔ پھر اپنے خاندانوں کے ہمراہ وہ بیابان میں روانہ ہو گئے۔ بیابان میں کئی مصیبتیں اور دُکھ بھرے راستوں کو پار کر کے وہ ایک سمندر کے قریب پہنچ گئے جہاں نیفی کے بھائیوں نے اُس کے خلاف بغاوت کی، جس پر نیفی نے اپنے بھائیوں کو شرمندہ کیا اور ایک کشتی بنائی۔ انھوں اس جگہ کا نام فراوانی رکھا۔ پھر بذریعہ کشتی سمندر پار کر کے وہ موعودہ سرزمین میں پہنچے۔ یہ سب نیفی کے احوال کے مطابق ہیں بالفاظِ دیگر میں نیفی نے یہ تواریخ لکھی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ڈاکٹر اسکوسین (5 اگست 2010ء)، مورمن کی کتاب کے اصل متن کی بحالی (Restoring the Original Text of the Book of Mormon)۔ فیئر مورمن۔ اخذ کردہ بتاریخ 2 اگست 2017ء