نین رانجھا پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاءالدین کاایک ترقی پزیر قصبہ ہے۔ نین رانجھا یونین کونسل 24 کا ہیڈ کوارٹر ہے۔

گاؤں اور یونین کونسل
ملکپاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
پاکستان کے اضلاعضلع منڈی بہاؤالدین
تحصیلتحصیل ملکوال
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ٹیلی فون کوڈ0546

وجہ تسمیہ

ترمیم

بزرگوں سے سنی سنائی روایت کے مطابق نین نامی ایک شخص اس علاقے میں عارضی طور پر آباد ہوا اور یہاں اس کی بکریوں پر بھیڑیے نے حملہ کیا جس پر بکریوں نے اپنا خود ہی دفاع کر لیا۔ اس واقعے پر نین نامی شخص بہت متاثر ہوا اور اس نے یہاں مستقل آباد ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ شخص مزاجاً بہت سخت تھا جس نے لاڈو نامی لڑکی کو جھولا دینے کی ضد پر قتل کر دیا۔ نین رانجھا کے نواح میں نین ہی کی اولاد سے گاؤں جھنگ اور سجن آباد ہیں جن کی آبادی بھی کافی ہے۔ 1۔ نین رانجھا میں یونین کونسل کے ساتھ ایک سرکاری اسپتال بھی ہے جس میں صحت کے لیے بنیادی سہولتیں میسر ہیں۔ 2۔ تعلیمی لحاظ سے یہاں جہالت کا دور دورہ ہے۔ پرائمری پاس لوگوں کی تعداد بہت کم ہے جنھیں خواندہ کہتے ہیں۔ نین رانجھا میں دو سرکاری مڈل اور دو سرکاری پرائمری اسکول ہیں جن میں تعلیم عام کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نین رانجھا میں تین پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی کام کر رہے ہیں جن میں صابری پبلک اسکول، السراج ماڈل ہائی اسکول اور مثالی ایجوکیشن اسکول شامل ہیں جو شرح تعلیم میں اضافے کا باعث ہیں۔ یہاں مستقل میں پڑھے لکھے افراد کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ ہو جائے گا۔

مزید دیکھیے

ترمیم