بوسال (منڈی بہاؤالدین)

پنجاب پاکستان کا ایک گاؤں

بوسال پاکستانی پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کا ایک اہم گاؤں ہے جو آبادی کے لحاظ سے ضلع کے بڑے دیہاتوں میں شمار ہوتا ہے۔ بوسال سرگودھا سے گجرات جانے والی سڑک پر واقع گوجرہ نامی قصبے سے 5کلو میٹر جنوب میں واقع ہے۔ بوسال گوجرہ سے پکی سڑک کے ذریعے منسلک ہے۔ یہ گاؤں ارد گرد کے چھوٹے دیہاتوں کے لیے تعلیمی، سیاسی،کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ یہاں متعدد سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے قیام کی وجہ سے شرح خواندگی علاقے کے باقی دیہات کی نسبت زیادہ ہے۔ گاؤں میں گوندل برادری کے لوگوں کی اکثریت ہے۔ اس کے علاوہ راجپوت ،گجر اور پٹھان بھی خاصی تعداد میں آباد ہیں۔ یہاں عمومی طور پر پنجابی زبان بولی جاتی ہے جبکہ اکثریت اردو زبان سے بھی واقف ہے۔ گاؤں کی آبادی کی اکثریت کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے البتہ کثیر تعداد میں لوگ سرکاری اور نجی شعبوں میں بھی ملازمت کرتے ہیں۔ آبادی کی ایک بڑی تعداد بیرون ملک بھی کام کرتی ہے۔

بوسال (منڈی بہاؤ الدین)
an ornate building with towers
بوسال
ملک پاکستان
صوبہپنجاب
بلندی202 میل (663 فٹ)
آبادی
 • تخمینہ (1998)34,000
منطقۂ وقتپاکستان معیاری وقت (UTC+5)
ویب سائٹwww.busal.com

مزید دیہات

ترمیم

بوسال کے نام سے 7 گاؤں منسوب ہیں۔

  1. بوسال مصور
  2. بوسال سکھا
  3. جنڈبوسال
  4. بوسال نکے آل
  5. ریتوآلہ بوسال
  6. نوريانه
  7. ٹبہ بوسال

مزید دیکھیے

ترمیم