نیپال میں جین مت
نیپال میں جین مت (نیپالی: नेपाल मा जैन धर्म) ایک اقلیتی مذہبی فرقہ ہے۔ 2001ء کی مردم شماری میں پورے نیپال میں جین فرقے کی تعداد چار ہزار ایک سو آٹھ (4108) جین پائی گئی تھی۔[2] ملک کے دار الحکومت کاٹھمنڈو میں ایک جین مندر موجود ہے۔
کل آبادی | |
---|---|
4,108[1] | |
زبانیں | |
نیپالی بھارتی زبانیں | |
مذہب | |
جین مت (دگمبر فرقہ اور شویتامبر فرقہ) |
آبادی اور تناسب
ترمیم2001ء میں کی نیپال کی مردم شماری کے مطابق اس ملک میں اس وقت 23,151,423 افراد کی آبادی تھی۔[3] اس میں ہندو مت کے ماننے والوں کی تناسب 81.3% تھا۔ بدھ مت کے ماننے والوں کی تعداد صرف 9 فی صد تھی، حالاں کہ نیپال کو گوتم بدھ کی جائے پیدائش کہا جاتا ہے۔ اسلام کے ماننے والوں کی تعداد 4.4 فی صد تھی۔ جین مت کے ماننے والوں کی تعداد بہت کم تھی۔ یہ کل تعداد، جیسا کہ مضمون کے آغاز میں مذکور ہے، 4108 نفوس پر مشتمل تھی جو ملک کے مختلف حصوں میں پھیلے ہوئے تھے۔ فی صد کے لحاظ سے یہ 0.1% ہے، جس کی وجہ سے یہ لوگ ملک میں اقل ترین مذہبی گروہ درجہ پاتے ہیں۔[4]
تاریخ
ترمیمروایات کے مطابق جین ادب کی مکمل معلومات رکھنے والا آخری سادھو بھدرا باہو نیپال میں اپنی بارہ سالہ توبہ کی قسم پوری کی جب پاٹلی پوترا میں 300 قبل مسیح میں ایک سمیلن منعقد ہوا تا کہ جین قوانین کی باز ترتیب کی جا سکے۔[5]
جین سماج
ترمیمنیپال میں جین سماج یا جین سوسائٹی نے بھگوان مہاویر جین نیکیتن کا افتتاح 1979ء میں کیا۔ جین مندر کے لیے پرتیشٹھا کا اہتمام 1996ء میں ہوا تھا۔
جین اتحاد
ترمیمنیپال کے جین اپنے منفرد اتحاد کے نظریے پر عمل پیرا ہیں، جو امریکی جین اتحاد سے مشابہ ہے۔ اس تصور کے تحت کوئی شخص، چاہے وہ دگمبر فرقے کا رکن ہو یا شویتامبر فرقے سے تعلق رکھتا ہو، وہ چاہے کسی بھی زبان کا بولنے والا ہو، رکن بن سکتا ہے۔ وہ تمام جین مذہبی رسوم کو انجام دے سکتا ہے، بشرطیکہ وہ جین مت کے بنیادی اصول کو ملحوظ رکھے۔ جین مندر میں مختلف فرقوں کے لیے مختلف منزلیں مختص کی گئی ہیں۔[6]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Religions View Religions: Explorations in Pursuit of Understanding - Google Books"۔ Books.google.com۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-22
- ↑ "Religions View Religions: Explorations in Pursuit of Understanding - Google Books"۔ Books.google.com۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-22
- ↑ National Report 2001 -> Introduction آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cbs.gov.np (Error: unknown archive URL) Nepal Central Bureau of Statistics
- ↑ Statistical Yearbook of Nepal - 2013۔ Kathmandu: Central Bureau of Statistics۔ 2013۔ ص 23۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-13
- ↑ "Jainism - Google Books"۔ Books.google.com۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-22
- ↑ "Unique Jain Mandir at Kathmandu, Nepal"۔ Ankil Shah۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-22