واحدہ پریزم خان
لیفٹنٹ کمانڈر سرجن واحدہ پریزم خان (انگریزی: Wahida Prism Khan) کی پیدائش 11 مارچ 1972ء کو تھنا منڈی گاؤں میں ہوئی جو جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں واقع ہے۔ ان کے والد کا نام گلزار احمد تھا۔ وہ اور ان کی اہلیہ تدریسی پیشے سے وابستہ تھے۔ گلزار احمد ایک سرکاری اسکول میں ہیڈماسٹر تھے جبکہ ماں ہاجرہ کوثر ایک اسکول ٹیچر تھی۔ واحدہ کی تین بہنیں اور دو بھائی ہیں۔ اس کی بڑی بہن جموں و کشمیر پولیس میں انسپکٹر ہے۔
واحدہ پریزم خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | راجوری ضلع |
مارچ 11, 1972
قومیت | بھارتی |
عملی زندگی | |
پیشہ | فوجی |
وجہ شہرت | بھارتی بحریہ کی پہلی مسلمان لیفٹنٹ کمانڈر سرجن خاتون |
درستی - ترمیم |
اسکول میں فعالیت
ترمیمواحدہ کی ابتدائی اور درمیانی اسکول کی پڑھائی راجوری میں ہوئی۔ وہ اپنے اسکول کے دنوں میں اسکاؤٹ اور گائڈ تحریک سے فعال انداز میں وابستہ رہی اور بنگلور میں 1987ء میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی اسکاؤٹوں کے اجتماع شریک ہوئی۔
تعلیم
ترمیمواحدہ جموں پہنچ کر جموں میڈیکل کالج سے طب کی تعلیم حاصل کی۔
عملی میدان میں قدم
ترمیمواحدہ بحریہ کی سوچ سے بہت متاثر تھی، کیونکہ اس کی آبائی ریاست جغرافیائی اعتبار سے سمندر کے وجود سے خالی ہے اور زمینی فوج کے برعکس (جس کا ریاست میں جگہ جگہ یایا جانا عام ہے)، بحریہ بھارت کی دفاعی طاقت کا حصہ تھا، جس سے واحدہ روشناس ہونا بھی چاہتی تھی اور اس کا حصہ بھی بننا چاہتی تھی۔
وہ بھارتی بحریہ کے لیے دہلی میں ایک انٹرویو کے بعد منتخب ہوئی۔ وہ ماہ بعد، 10 نومبر، 1997ء کو روشناسانہ تربیتی نصاب کی تکمیل کے بعد جو لکھنؤ کے آفیسرز ٹریننگ اسکول میں منعقد ہوا، اسے بحریہ میں شامل کیا گیا۔
شادی
ترمیمواحدہ نے ایک سابق مختصرمدتی کمیشنڈ افسر میجر ایم ایف ایف خان سے شادی کی جو مطبی تشخیص میں مہارت رکھتے تھے۔ اس کی وجہ سے وہ بعد میں خردوبینی حیاتیات پونے کے آرمد فورسیس میڈیکل کالج میں پڑھانے لگی۔
انتہا پسندوں کے ہاتھوں خاندان کا المیہ
ترمیمواحدہ کے والد گلزار احمد کو 2001ء میں جموں کشمیر کے انتہا پسندوں نے ان کے اسکول میں دن دہاڑے داخل ہو کر گولیوں سے بھون ڈالا۔ یہ واقعہ خاندان کے لیے ایک عظیم صدمہ تھا، کیونکہ گلزار سماج کے ہمدرد اور مقبول انسان تھے اور ان کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں تھی۔
پیشہ ورانہ کارنامے اور کامیابیاں
ترمیمواحدہ بھارتی بحری جہاز امبا پر 19 مہینے متواتر گزار چکی ہے۔
اس کا یادگار لمحہ 13 مارچ 2006ء کو تھا جب وہ پہلی خاتون بنی جس نے پونے کے آرمڈ فورسیس میڈیکل کالج (اے ایف ایم سی) سے فارغین التحصیل کے پریڈ (پاسنگ آؤٹ پریڈ) کی کمان سنبھالی۔ یہ اعزاز واحدہ کو اس کی ان تھک محنت، خدمت کے جذبے اور ہمہ تن وابستگی کی وجہ سے حاصل ہوا۔
حوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- PRISM OF INSPIRATION: Prakriiti Guptaآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ charkha.org (Error: unknown archive URL)