کہون
Kahoon
فائل:پاکستان – Punjab – Chakwal.svg
ملک: پاکستانفائل:Flag of پاکستان۔svg
صوبہ: پنجاب
ضلع: ضلع چکوال
زبان: پنجابی

وادی کہون ضلع چکوال میں پر فضا اورپہاڑی علاقوں پر مشتمل وادی کہون کہلاتی ہے

منی کشمیر ترمیم

وادی کہون کی سرسبز سرزمین، چشموں اور خوشگوار آب و ہوا کی وجہ سے مِنی کشمیر بھی کہا جاتا ہے لیکن اب اس دس بارہ کلومیٹر کے علاقہ میں ایک کاغذ کی مل اور پانچ سیمنٹ فیکٹریاں لگائی جاچکی ہیں جس سے اس کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے۔

مشتمل علاقہ جات ترمیم

کلرکہار سے چوآسیدن شاہ جانے والے راستے پراس علاقہ میں صدیوں پرانے کٹاس مندر ہیں جو ہندوتہذیب میں اہم مقام رکھتے ہیں اور وہ بدھ عبادت گاہ ہے جہاں اشوک بادشاہ نے عبادت کی تھی اور وہ پہاڑیاں ہیں جہاں سے دنیا کے قدیم فوسل ملے تھے۔ وادی کہون میں مختلف گاؤں ہیں جن میں تقریباً اڑھائی لاکھ لوگ عرصہ دراز سے رہائش پزیر ہیں اور بارانی کاشت اور فوجی ملازمت ان کے پیشے ہیں۔ کہون وادی کے علاقہ میں دو تین کلومیٹر کے فاصلہ پر جو پہاڑیاں ہیں ان میں ایسی مٹی اور پتھر (چونے کی مٹی اور جپسم) پائے جاتے ہیں جو سیمنٹ بنانے کے کام آتے ہیں۔ کہون وادی کے گاؤں چوآسیدن شاہ، ڈنڈوت، ملوٹ، خیرپور گاؤں دلیل پورکھنڈوعہ کھوکھر بالا۔ڈلوال وعولہ دوالمیال تترال ڈھریالہ کہون شامل ہیں۔[1][2]

حوالہ جات ترمیم

  1. ندائے کھوکھر زیر جون 2013ء چکوال
  2. Chakwal District – Howling Pixel[مردہ ربط]

مزید دیکھیے ترمیم