وروڈو
وروڈو 2010ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار اور مصنف گنا سیکھر ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے آریہ،[1] اللو ارجن، بھنو سری مہتا، سہاسنی منی رتنم، اشیش ودیرتھی، سیاجی شندے اور براہما نندم ہیں۔[2] ڈی وی وی ڈنایا نے اس فلم کو پروڈیوس کیا۔[3] یہ فلم بعد میں ملیالم زبان میں ورن اور 2011ء میںگولڈ مائن ٹیلی فلمز کی طرف سے ہندی زبان میں اک اور رکشک کے عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی۔
وروڈو | |
---|---|
فائل:Varudu poster.jpeg | |
ہدایت کار | گنا سیکھر |
پروڈیوسر | ڈی وی وی ڈنایا |
تحریر | گنا سیکھر تھوٹا پرساد |
ستارے | اللو ارجن آریہ بھنو سری مہرا سہاسنی منی رتنم |
موسیقی | منی شرما |
سنیماگرافی | آر ڈی راج شیکھر |
ایڈیٹر | اینتھنی |
تاریخ نمائش |
|
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
بجٹ | ₹25 کروڑ |
باکس آفس | ₹28 کروڑ |
اس فلم کی موسیقی منی شرما نے کمپوز کی۔ فلم کی سنیما گرافی آر ڈی راج شیکھر نے سنبھالی جبکہ ایڈیٹنگ ایتھنی نے کی۔ اس فلم کو 31 مارچ، 2010ء کو جاری کیا گیا۔
اشاعت
ترمیمیہ فلم 31 مارچ، 2010ء کو جاری کی گئی اور شائقین کی طرف سے برے تجزیے حاصل کیے۔ یہ فلم باکس آفس پر بھی ناکام رہی۔[4]
گانوں کی فہرست
ترمیمفلم کی موسیقی منی شرما نے کمپوز کی اور 7 مارچ، 2010ء کو رامائینڈو اسٹوڈیوز، حیدرآباد، دکن میں جاری کی گئی۔ اس فلم کے تمام گانوں کو ویٹری سندرما مورتھی نے لکھا۔ اس فلم کی موسیقی کو ادتیہ میوزک نے پروڈیوس کیا۔ آڈیو لاؤنچ کی تقریب میں فلم کے ستارے اور عاملہ سمیت کئی دوسری فلمی شخصیات جیسے، اللو ارویند، اللو ارجن، گنا سیکھر، ویٹری سندرما مورتھی، منی شرما، سریش، ڈی وی وی ڈنایا، دل راجو، تھوٹا پرساد، ایس ایس راجامولی، دگوبتی سریش بابو، شیام پرساد ریڈی، کے ایس رام راؤ، بی گوپال، بی وی ایس این پرساد اور کے ایل نارائن وغیرہ موجود تھیں۔ آڈیو سی ڈی، ایس ایس راجامولی کی طرف سے جاری کی گئی، پہلی کاپی کو اللو ارویند نے خریدا۔ آڈیو کیسٹس، شیام پرساد ریڈی کی طرف سے جاری کی گئی اور پہلی کاپی کو دگوبتی سریش بابو نے خریدا۔ تقریب کی شروعات اللو ارجن کی پرانی فلموں کے گانوں پر رقص سے ہوئی۔[5]
عنوان | گلوکار | طوالت |
---|---|---|
"سارے جہا۔۔۔ پریما یہاں" | بینی دیال | 4:46 |
"اڈو روجلا پیلی" | جمنا رانی، ہیما چندرا، مالاوکا، وجے لکشمی، سنندھا، رنجیتھ | 8:43 |
"کلالو کاولے" | ہیما چندرا، مالاوکا | 4:24 |
"تلم بارالاتو" | ہیما چندرا، مالاوکا | 3:20 |
"باہوشاہ او چنچلا" | سونو نگم، شریا گھوشال | 6:13 |
"اڈو روجلا پیلی" (روایتی ورژن) | ہیما چندرا، مالاوکا | 4:51 |
"ریلارے ریلارے" | گیتا مادھوری، کارتیک | 4:21 |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Varudus shooting completes – Telugu Movie News آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ indiaglitz.com (Error: unknown archive URL). Indiaglitz.com (26 November 2009). Retrieved on 2015-08-03.
- ↑ Varudu with Allu Arjun against Arya. entertainment.oneindia.in. 4 November 2009
- ↑ "Varudu's heroine"۔ indiglamour.com۔ 2010۔ 01 اپریل 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2010
- ↑ Varudu Review – Allu Arjun, Aarya, Suhasini ,Varudu,Leader Telugu Movie Review ,Telugu movie review, Telugu cinema – 123telugu.com – Andhra Pradesh News and Views. 123telugu.com (31 March 2010). Retrieved on 2015-08-03.
- ↑ Varudu Audio Release. Ragalahari.com. Retrieved on 3 August 2015.
بیرونی روابط
ترمیمپیش نظر صفحہ 2010ء کی دہائی کی تیلگو فلم سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |