ویزا دبئی دا

1982ء پاکستانی فلم
(ویزا دوبئی دا سے رجوع مکرر)

ویزا دبئی دا (انگریزی: Visa Dubai Da) پنجابی زبان کی پاکستانی فلم ہے۔ فلم كى نمائش 23 جولائى، 1982ء كو ہوئى۔ اس فلم کی شوٹنگ دبئی میں ہوئی۔ پاکستانی اس فلم کا کریکٹر ایکشن اور میوزکل فلموں کے بارے میں فلم کی تکمیل کی گی ہیں۔ یہ فلم باکس آفس میں اوسط ثابت ہوئی تھی یہ فلم کراچی سرکٹ میں سلور جوبلی ہفتے 4 / 21 ہفتے تک کامیاب نمائش ہوئی تھی۔ اس فلم کے ڈائریکٹر جاوید رضا تھے۔ پروڈیوسر کے حسین تھے۔ کہانی سعید ساحلی نے لکھی تھی۔ اس میں سلطان راہی، ممتاز، دردانہ رحمن، قوی خان اور ادیب وغیرہ تھے[1]فلم کی موسیقی کمال احمد اور چندر موہن بیلی رام نے ترتیب دی، فلم کے نغمات وارث لدھیانوی نے گیت لکھے۔ فلم کی لسٹ ریکارڈنگ میں شامل سہیل نجمی انھوں نے گیتوں کی بہترین ریکارڈنگ کی اور ناہید اختر، مسعود رانا، مہناز بیگم، غلام عباس اور مہدی حسن نے گیت گائے۔

ویزا دبئی دا
انگریزیVisa Dubai Da
ہدایت کارجاوید رضا
پروڈیوسرکے حسین
تحریرسعید ساحلی
ماخوذ ازجعل سازی
ستارے
راوی‏محمد اسماعیل (مرحوم)
موسیقیکمال احمد
سنیماگرافیابراہیم باجوہ
ایڈیٹرعاشق علی حجرہ
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارتبسمم ویڈیو (انٹرنیشنل)
تاریخ نمائش
دورانیہ
2:44:45 دقیقہ
ملک پاکستان،  متحدہ عرب امارات
زبانپنجابی

کہانی

ترمیم

کہانی ہے معاشرے کے اُس رستے ہوئے۔ ناسُور کی جسے اپنا کر سینکڑوں جعلی ریکروٹنگ ایجنٹوں نے ہوس میں اندھے ہو کر لاکھوں گھروں کو تباہ برباد کر دیا۔ نقاب کُشائی ہے۔ اس مذموم کاروبار کی جس کی زر میں آکے لاکھوں سادہ لو لوگ تباہ و برباد ہوئے۔ گھر سے بے گھر ہوئے۔ شوہر بیوی سے، ماں بیٹے سے، بہن بھائی سے بچھڑ گئی۔ پیغام ہے ان جاہل والدین کے لیے جنھوں نے دولت و ہوس اور بہتر مستقبل کے لیے ان دیکھے دولہا سے ٹیلی فون پر اپنی بیٹی کی شادی رچا کر اُسے دیارغیر کی دوزخ میں بے یارو مددگار دھکیل دیا۔ سبق ہے ان کروڑوں سادہ اور جاہل لوگوں کے لیے جنھوں نے دولت کمانے کے چکر میں میں ہر جائز و ناجائز وسیلہ اپنا کر اپنا گھر بار بیچ کر بیرون ملک جاکر دولت مند ہونیکا خواب دیکھا۔ دیکھ رہے ہیں یا دیکھیں گے یہ جانے بغیر کہ ناجائز ذرائع سے ترک وطن اور دولت مند ہونیکا خواب شرمندہ تعمیر ہوگا کہ نہیں العرض ویزا دوبئی دا اس سماجی اور معاشرتی مسئلہ کا حل پیش کرنیکی کاوش ہے۔ جو آج ہر تیسرے گھر کے لیے درد سر بن چکا ہے۔ دوبئی اور پاکستان میں فلمائی گئی پہلی انوکھی رنگین پنجابی فلم ویزا دوبئی دا جس میں ان سب مسائل اور انکاحل ہے آپ فلم ویزا دوبئی دا میں دیکھیں گے۔

کاسٹ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. عاشق علی حجرہ شاہ مقیم (15 جون 2022ء)۔ "«ویزا دبئی دا (پنجابی - 1982) کے فلمی کریڈٹ»"۔ یوٹیوب۔ فاموس ویڈیو اوریجنل۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2022 

بیرونی روابط

ترمیم