ویکیپیڈیا:سہ ماہی منصوبہ

ویکیپیڈیا پر مضامین کی خاصی تعداد موجود ہے، لیکن یہ غیر متوازن معلوم ہوتے ہیں۔ روبہ کے ذریعے شہروں کے مضامین بنانے سے تقریباًایک نصف مضامین مقامات کے ہیں۔ جبکہ دیگر موضوعات میں اسلام و اسلامی شخصیات، پاکستان و پاکستانی موضوعات، بھارت و بھارتی موضوعات شامل ہیں (جن پر کچھ بہتر اور کافی مواد موجود ہے)۔

ذیل کے موضوعات پر مواد انتہائی ناقص، کمزور، بلا حوالہ، یک سطری یا پھر سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ سائنس و آئی ٹی، اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب، پاک و ہند کے علاوہ دوسرے ممالک کے (مذہب|پرچم|قومی ترانے|قومی تعطیلات|کھیل|سیاسی جماعتیں|آئین و حقوق وغیرہ کے موضوعات)، اہم نظریات (سیاسی، تاریخی، معاشرتی، قانونی، اخلاقی، سائنسی وغیرہ)، اعزازات (مختلف شعبہ ہائے زندگی میں)، ٹی وی چینل، شاہراہوں، کتابوں، جنگوں، قدیم تاریخ، جانوروں، پودوں، پرندوں، کھانوں، مشروبات، کھیلوں، ادب و ادبی موضوعات، اصطلاحات، ناموں کے ضد ابہام صفحات، اور دیگر کئی اہم اور کچھ مقبول عام موضوعات پر مواد نہیں ہے، اور جو ہے اس پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے، نیز مذکورہ عناوین سے متعلق جو اہم مضامین ہیں انہیں دوبارہ لکھنے کی ضرورت ہے۔ اسی عدم توازن کے شکار اردو ویکیپیڈیا، کو درست اور قابل مطالعہ بنانے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جو سہ ماہی ہو گا۔

اس کا مقصد کچھ موضوعات کو منتخب کر کے پابندی کے ساتھ اس کو تین ماہ تک وقت دے کر، لکھنا، لکھے ہوئے کو نظر ثانی کرنا، خانہ معلومات، ناؤ سانچے، تصاویر اور حوالہ جات شامل کرنا ہے۔ اور تلاش کو آسان کرنے کے لیے موضوع سے متعلق زمرہ جات، رجوع مکررات اور ضد ابہام صفحات بنانا۔

ہر سہ ماہی میں متفرق بڑے شعبہ جات سے ذیلی موضوعات کو منتخب کیا جائے گا۔ جیسے ممالک کے مضامین موجود ہیں۔ لیکن ان کے ایام آزادی کے نہیں، تو ایک سہ ماہی میں ہم یوم آزادی بلحاظ ملک، کو رکھ سکتے ہیں جس سے تمام مضامین ہم تین ماہ میں لکھ لیں گے۔ پھر اگلی سہ ماہی میں ہم پرچم بلحاظ ملک، یا آئین بلحاظ ملک لکھ سکتے ہیں۔ وہ موضوعات جن پر سرے سے کچھ مواد ہی نا ہو ان کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ جیسے قدیم زبانیں، یا قدیم مذاہب، قدیم دور کی جنگیں وغیرہ۔

مزید معلومات کے لیے: ویکیپیڈیا:سہ ماہی منصوبہ/اکتوبر تا دسمبر 2015ء

ماضی میں پیش کردہ منصوبے جو اب بھی قابل توجہ ہیں


سوالات

  1. کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟
  2. کیا آپ اس میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں یا آپ خود سے جو کچھ پہلے سے کر رہے ہیں اسی طرح، اپنی مرضی سے کام کرنا چاہتے ہيں؟
  3. کیا آپ پہلی سہ ماہی کے لیے موضوعات منتخب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟
  4. آپ کی کیا رائے ہے اگر اس منصوبہ کو چلایا جائے تو کیا یہ سود مند ثابت ہو گا؟
  5. کیا آپ کے پاس اس منصوبہ میں بہتری کے لیے کوئی تجویز ہے یا آپ خود کوئی منصوبہ پیش کر سکتے ہیں؟


  1. بالکل متفق۔
  2. میں ضرور مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔
  3. میں کوشش کروں گا۔
  4. یہ منصوبہ نہ صرف سود مند ثابت بلکہ اشد ضروری ہے۔ (دیگر ویکیپیڈیاوں کے تناظر میں)
  5. ہمیں ابتدا کرنا چاہیے نئی تجاویز وقت کے ساتھ سامنے آتی رہیں گی۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:28, 31 اگست 2015 (م ع و)
  1. میں اس بات سے متفق ہوں۔ اور بھی موضوع ہیں زمانے میں۔۔۔کے سواء
  2. یوں تو مجھے اپنے پسند کے موضوع پر کام کرنے میں ہی لطف آتا ہے اور میں زیادہ تیزی سے کام کرتا ہوں پھر بھی میں ضرور مدد کروں گا۔
  3. آپ انتخاب کریں، مجھ سے جو ہوسکا میں کروں گا۔
  4. جی ہاں بالکل۔۔۔۔۔ انسائیکلوپیڈیا کا مطلب ہی یہ ہوتا ہے کہ ہر موضوع اس کے دائرے میں آجائے ۔
  5. میں طاہر محمود سے متفق ہوں کہ ہمیں ابتدا کرنا چاہیے نئی تجاویز وقت کے ساتھ سامنے آتی رہیں گی۔

--صارف:محمد ذیشان خان (تبادلۂ خیال صارف:محمد ذیشان خانشراکتیں) 18:40, 31 اگست 2015 (م ع و)

  1. بالکل متفق۔
  2. جی ہاں۔
  3. جو ہو سکیگا ضرور کروں گا۔
  4. مجھے لگتا ہے اسکا بہت فایدہ ہوگا۔
  5. زیادہ سے زیادہ لوگوں تک بات پہنچنی چاہئے۔--ستدیپ گل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:40, 31 اگست 2015 (م ع و)
  1. بالکل متفق!
  2. جی
  3. جی
  4. جی، انتہائی مفید ہوگا.
  5. میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعہ اس منصوبہ کی خوب تشہیر کی جائے. :)  —خادم—  16:23, 31 اگست 2015 (م ع و)
  1. کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟ ہاں
  2. کیا آپ اس میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں یا آپ خود سے جو کچھ پہلے سے کر رہے ہیں اسی طرح، اپنی مرضی سے کام کرنا چاہتے ہيں؟ بہ قدر استطاعت
  3. کیا آپ پہلی سہ ماہی کے لیے موضوعات منتخب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟ کوشش کرسکتا ہوں، تاہم مجھے لگتا ہے کچھ فعال اشخاص اچھی خاصی نشان دہی کرچکے ہیں۔
  4. آپ کی کیا رائے ہے اگر اس منصوبہ کو چلایا جائے تو کیا یہ سود مند ثابت ہو گا؟ ہاں
  5. کیا آپ کے پاس اس منصوبہ میں بہتری کے لیے کوئی تجویز ہے یا آپ خود کوئی منصوبہ پیش کر سکتے ہیں؟ سردست میں ایک قانون سے جڑے مضمون پرکام کررہا ہوں۔ میری کوشش بہتر سے بہتر انداز میں اس کی تکمیل، نیز دیگر قانونی یا تعلیمی مضامین پر ایک تشفی بخش حد تک کام کرنا ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:32, 31 اگست 2015 (م ع و)
  1. بالکل متفق!
  2. جی
  3. جی
  4. جی، انتہائی مفید ہوگا.
  5. جی ہاں۔ --علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:00, 31 اگست 2015 (م ع و)
  1. جی
  2. جی
  3. جی
  4. جی
  5. پہلے کچھ منصوبے منتخب کر کے ان پر کام کیا جائے نہ کہ ایک ساتھ کافی منصوبوں پر

ذیشان امجد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:43, 31 اگست 2015 (م ع و)

صارف:Abualsarmad

  1. * مکمل طور پر تو نہیں لیکن اگر اس سے بہتری ہو سکے تو اچھی بات ہے۔(خاص شعبہ کو تو بہتر بنایا جا سکے گا لیکن بہت سے شعبوں سے توجہ ہٹ سکتی ہے)
  2. * جی جس قدر ہو سکا کوشش کرونگا۔
  3. * مدد کی جا سکتی ہےالبتہ شاید میری مدد اتنی کارآمد نہ ہو کیونکہ میں ابتدائی مراحل سے بھی ناواقف ہوں۔
  4. * سود مند ہر منصوبہ ہوتا ہےاگر طریقے سے کیا جائے۔
  5. * ایک حالیہ تبدیلیاں جیساحصہ بنا لیا جائےجس میں ہرشعبہ کے موضوعات لکھ کر اس موضوع سے سے واقفیت رکھنے والے صارفین کو اس عنوان پر لکھنے کی درخواست کی جائےاور پہلے سے موجود عنوانات کو مزید بہتر بنانے کی نشاندہی کی جا سکے۔۔۔۔۔۔کم از کم عنوان کی حد مقرر کی جائےکہ اس سے کم تحریرعنوان میں شامل نہ ہووہ وکی پیڈیا میں شامل رہے لیکن عنوان میں تب شامل ہو جب مطلوبہ معیار پر پورا اترے ۔۔۔۔بغیر حوالہ کے عنوانات کی بھی حدود وقیود مقرر کی جانی چاہئے۔--ابوالسرمد 04:00, 1 ستمبر 2015 (م ع و)
  یہاں موجود گفتگو صفحہ ویکیپیڈیا:سہ ماہی منصوبہ/اکتوبر تا دسمبر 2015ء#امین اکبر سے منتقل کی گئی ہے۔

امین اکبر

پہلا ٹارگٹ ایک لاکھ صفحات کا ہدف پورا کرنا ہے۔ اس لیے شہروں کے صفحات کی ہی مدد لینا ہوگی۔ ایک لاکھ مضامین سے ایک تو اردو ویکیپیڈیا کا رینک اوپر آئے گا، دوسرا مختلف بلاگس اور ااخبارات میں خبروں کے ذریعے ویکیپیڈیا کو متعارف کرانے کا موقع بھی ملے گا۔
دوسرا ٹارگٹ۔ اس سہ میں ائیرپورٹس کے مضامین بنانے شروع کر دوں گا۔ پہلے مرحلے پر بڑے ائر پورٹس کے مضامین بیں گے۔ اس کے بعد درمیانے ائیر پورٹس اور اس کے بعد چھوٹے ائیر پورٹ۔ ان تینوں اقسام کے ائیر پورٹس کے 35 ہزار سے زیادہ صفحات بن سکتے ہیں، یا یوں کہہ لیں میں بنا لوں گا ان شاء اللہ۔ اس سلسلے میں سارا ڈیٹا ترتیب دے لیا ہے، بس نمونے کا مضمون فائنل کرنا ہے، جو صارف:امین اکبر/ائیر پورٹ پر کر رہا ہوں۔ پانی والے ہوائی جہازوں کے پورٹ اور ہیلی پورٹس کے بھی مزید دس ہزار مضامین بن سکتے ہیں، مگر انہیں بنانے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔ انگریزی ویکیپیڈیا پر ائیر پورٹس انفوباکس کا سانچہ 14 ہزار سے زیادہ مضامین میں استعمال ہوا ہے۔ ان شاء اللہ اردو ویکیپیڈیا پر تمام ائیر پورٹس کے مضامین کا ہونا اس کا خاص اعزاز ہوگا۔مختلف ممالک کے ائیرپورٹس کی فہرست کے مضامین اور ممالک کے ائیرپورٹس کے سانچوں کی بھی منسصوبہ بندی کر لی ہے۔
اس کے علاوہ جو دل میں آئے گا کروں گا :-) دوست احباب مشوروں سے نواز سکتے ہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:48, 31 اگست 2015 (م ع و)

میری دلچسپیاں - احمد نثار

بہت ہی اچھی بات ہے۔ عبید بھائی کا مشورہ اچھا ہی ہے۔ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ یکسطری مضامین بھرے پڑے ہیں۔ معیار کم ہے۔ حال ہی میں میں نے پودہ، جادہ شیر، طوطا، جیسے مضامین میں کچھ مواد ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ میں ذیل کے ابواب پر کام کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کرتا ہوں۔ اردو جیسے پروجیکٹ کے بہت سارے مضامین ایسے ہی سرخ لنکس پر ہیں۔ انشاء اللہ اس پر کام کروں گا۔

  • اردو (سرخ لنک کم کرنے پر کام کروں گا)
  • قدیم زبانیں (براہمی، کھروشٹی، ابرانی، چغتائی، ارامی وغیرہ)
  • قدیم تہذیبیں (انکا، ازٹیک، مایا، انڈس ویلی و دیگر)

درمیان میں دیگر مضامین پر بھی کام کرتا رہوں گا۔--احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:49, 30 اگست 2015 (م ع و)

  1. جی ہاں متفق۔
  2. جی بالکل۔
  3. کوشش ضرور کروں گا۔
  4. انشاء اللہ
  5. وہ تو انشاء اللہ اللہ بہتر کریگا

اچھا منصوبہ ہے ۔ لیکن میں دوسروں کے تعاون کا انتظار کیےبغیرہی کام شروع کر دیتا ہوں ۔ میری توجہ زیادہ تر فلمی ، ڈرامائی موضوعات پر ہے ۔ فن اداکاری و موسیقی سےمتعلقہ شخصیات بھی اسی میں آجاتے ہیں۔ _ نورالدین __وکی طالب علم_☺گفتگو . 12:39, 1 ستمبر 2015 (م ع و)

منصوبہ تو اچھا ہے اور میں پہلے ہی نوبل انعام جو کہ اعزازات کے زمرے میں ہیں پر کام کر رہا ہوں۔ میرے خیال میں اردو وکی کی جانب اسوقت نئے صارفین کو راغب کرنے کی ضرورت ہے۔البتہ جو ہوا کرونگا۔ الکاتب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:32, 1 ستمبر 2015 (م ع و)

عرفان ارشد

  1. .جی ہاں
  2. . جی دونوں
  3. . جی شاید
  4. جی بالکل
  5. . اس منصوے پر ضرور عمل درآمد ہونا چاہیے.

--عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:07, 1 ستمبر 2015 (م ع و)

  1. جی ہاں، متفق ہوں ۔
  2. میں ضرور مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔ اگر وقت زیادہ ملتا ہے تو کچھ موضوعات کا انتخاب کرلوں گا اور ان موضوعات سے متعلقہ مضامین کو بہتر بنانے اور ان پر نئے مضامین لکھنے کی کوشش کروں گا ، اور اگر (نصابی سرگرمیوں کی وجہ سے ) وقت کم ملتا ہے تو پھر پہلے سے موجود مضامین میں اصلاحات کرنے کی کوشش کروں گا۔
  3. میں کوشش کروں گا۔
  4. بالکل ،ان شاء اللہ یہ منصوبہ مفید ثابت ہوگا
  5. تجاویز وقت کے ساتھ سامنے آتی رہیں گی تاہم میرے خیال سے اگر صارفین یہ واضح کریں کہ وہ کون کونسے موضوعات ہیں جن پر وہ کام کرسکتے ہیں یا وہ کن موضوعات میں علم اور دلچسپی رکھتے ہیں تو اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ ان کو متعلقہ نامکمل مضامین کو مکمل کرنے کا درخواست دیا جاسکے گا۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 22:22, 3 ستمبر 2015 (م ع و)

اس منصوبہ سے متعلق مجھے دعوت دینے کے لیے بہت شکریہ۔ امید ہے کہ اس منصوبہ کی تکمیل کے بعد مزید منصوبہ جات بھی سامنے آئیں گے۔ اللہ کامیابی عطا فرمائے اور سب کی مشترکہ محنت کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔(آمین)

  1. الحمد للہ جی ہاں، متفق ہوں ۔
  2. انشا اللہ میں مدد کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور پوری کوشش بھی کروں گا۔ موضوعات کے انتخاب کے بعد موجودہ مضامین میں اصلاحات اور پہلے سے موجود انگریزی مضامین کے تراجم و ترمیم و اضافہ کے ساتھ نئے مضامین کی کوشش دستیاب وقت کے حساب سے کروں گا۔
  3. انشا اللہ ضرور، میرے لیئے خوشی کی بات ہو گی۔
  4. ان شاء اللہ یہ منصوبہ اچھا ہے اور امید ہے کہ یہ ایک مفید منصوبہ ثابت ہوگا۔
  5.  صارفین احباب نے بہت اچھی تجاویز دی ہیں۔ میرے خیال میں اپنے پسندیدہ موضوعات کی فہرست اگر سب دے دیں اور باری باری مضمون پر کام کرنے کے لیے دیا جائے تو یہ بہتر ہو گا۔ باقی مزید تجاویز وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آتی رہیں گی۔ سیرت رسول اکرم ﷺ، اسلام، مذاہب اور عقائد اور متعلقہ موضوعات میرے پسندیدہ ہیں۔اسکے علاوہ نفسیات اور روزمرہ سائنس کے موضوعات پر بھی کام کیا جا سکتا ہے۔

منصوبہ کے شروع ہونے کا انتظار رہے گا۔ جزاک اللہ۔ --M j adil (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:16, 14 ستمبر 2015 (م ع و)

منصوبہ شروع ہوچکا ہے، متعدد صارفین اپنی اپنی شراکتوں کے ساتھ مستعد نظر آرہے ہیں۔ --:)  —خادم—  14:42, 14 ستمبر 2015 (م ع و)
منصوبہ کا با قاعدہ آغاز بظاہر ہم یکم اکتوبر سے کریں گے۔ میں ذاتی طور پر صارفین کی ہمت و صلاحیت، ان کی دلچسپیاں اور موضوعات اور موجد اور غیر موجود مواد کی تفتیش کر رہا ہوں۔ 25 کے بعد ایک ایک کر تمام صارفین کے لیے ان کے صارف صفحہ پر بذریعہ سانچہ مضامین کے روابط ڈال دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک فہرست بنا رہا ہوں، جو ہر ہر شعبہ زندگی کی 10 یا اس سے کچھ زائد عنوانات پر مشتمل ہے۔ جن کو ہر صورت ہم نے پہلی سہ ماہی میں مکمل کرنا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں سب سے اہم غیر موجود مواد ہی میری پہلی ترجیح ہے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:48, 14 ستمبر 2015 (م ع و)

حاضرین آداب! اردو ویکی پیڈیا کے لیےخاکسار کی حیثیت نوواردکی ہے۔ آپ لوگوں کا ایثار اور جذبہ دیکھ کر بے انتہا مسرت ہو رہی ہے۔ ارے بھا ئی یہاں ہر کوئی اپنا قیمتی وقت بے لوث صرف کرنے کے لیے تیار ہے۔ میں آپ سب کو ، سارےکردار کے غازیوں کو اپنی پروفیسری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ،کھلے دل سے سلام کرتا ہوں۔ یہ اس لیے کہ آپ لوگوں کی بے نظیر خدمت وقت کی سخت ضرورت بھی ہے۔ یوں تو میں جنوبی ہنددستان کی جامعہ شری شنکراچاریہ برائے سنسکرت سے منسلک ہو، تدریسی خدمت انجام دے رہا ہوں لیکن جب نثار احمد صاحب نے ایک سیمنار میں جہاں وہ ویکی پیڈیا کا پیغام لے کر آئے تھے ، مقامی لوگوں کو اردو ویکی پیڈیا سے قدرے تفصیلی طور پر متعارف کرایا تو مجھے بھی دلچسپی پیدا ہوئی جو ۲۰۰۹ سے اردو ویکی پیڈیا سے بس ایسے ہی برائے نام جڑا ہوا تھا ۔ ا خیر میں امین اکبر اور نثار احمد کے جذبوں کی داد دیتا ہوں کہ ان صاحبان کی آراء ایک لاکھ کے ہدف کو اور عبید رضا کے منصوبہ کو ، جو کہ ہم سب کا بھی منصوبہ ہے قریب سے چھو رہی ہیں۔ خیر آمدم بر سر مطلب۔ خاکسار کی خدمت بھی اردو ویکی پیڈیا کی عمارت کی تعمیر کے لیے حاضر ہے۔ لھذا ۔۔۔

  1. کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟

سو فی صد

  1. کیا آپ اس میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں یا آپ خود سے جو کچھ پہلے سے کر رہے ہیں اسی طرح، اپنی مرضی سے کام کرنا چاہتے ہيں؟

بے شک اپنے پسند یدہ موضاعات تو ہوں گے ہی۔ منتظمین کے فیصلے سے بھی گریز نہیں کروں گا۔ اس لیے کہ بات ہدف کی ہے۔ میرا ایقان (Together Everybody Achieve More (TEAM پر ہے اور بس۔ استدعا ہو گی کہ سوانحی موضوعات دیے جائیں

  1. کیا آپ پہلی سہ ماہی کے لیے موضوعات منتخب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟

مجھے خوشی ہوگی۔ اسی ہفتے مدیر دوستوں سے درخواست کروں گاکہ وہ اردو دنیا کے سامنےبھی یہ تجویز رکھیں اور قاریوں کو ہدایت دیں کہ وہ اپنی آراء براہ راست اردو ویکی پیڈیا کو دیں یا پھر اسی اخبار یا رسالے کی توسط سے اپنی بات کہیں۔

  1. آپ کی کیا رائے ہے اگر اس منصوبہ کو چلایا جائے تو کیا یہ سود مند ثابت ہو گا؟

معافی ! سوال بے سود ہے۔

  1. کیا آپ کے پاس اس منصوبہ میں بہتری کے لیے کوئی تجویز ہے یا آپ خود کوئی منصوبہ پیش کر سکتے ہیں؟

پیش رؤں سے بہتر تو نہیں البتہ گاہے بہ گاہے، جہاں کہیں اور جب کبھی ضرورت پیش آئے ۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:28, 22 ستمبر 2015 (م ع و)

منصوبہ

اس منصوبے کے دو بنیادی مقصد ہیں، جو نہیں ہے اسے لکھنا اور جو پہلے سے لکھا جا چکا ہے، اس کی تجدید کرنا۔ جو نہیں ہے اس کی فہرست تو بہت طویل ہے۔ اسے ہر سہ ماہی میں مختلف موضوعات میں بانٹ کر، ہم سب مل کر لکھنے کی کوشش کریں گے۔ اور جو پہلے سے لکھا جا چکا ہے اسے بھی مختلف زمروں میں تقسیم کر کے نظر ثانی کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس میں بھی دو چیزیں اہم ہیں۔ ایک تو ہم اسے ترتیب وار کریں، یعنی کم نظر ثانی شدہ صفحات کی فہرست (جن صفحات میں صرف 2 یا 3 بار ہی ترمیم کی گئی) سے ہر سہ ماہی پہلے مضامین کو دیکھنا، اور دوسرے وہ صفحات جن میں معلومات (اعداد و شمار) وقت کے ساتھ سال بہ سال تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ ان کی ایک فہرست مرتب کر کے صارفین کو دینا تا کہ ان میں معلومات کو حالیہ ترین معلومات سے بدلہ جائے، جیسے اعداد و شمار بلحاظ ملک کی کئی فہارست)۔