ویکیپیڈیا:منتخب فہرست/2024/ہفتہ 06
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہے اور ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کی حیثیت رکھنے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی مکمل ممبر ہے۔ پاکستان نے پہلی مرتبہ 1952ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لیا، جب پاکستان نے چار روزہ ٹیسٹ میچ ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا۔ یہ میچ فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ، دہلی میں ہندوستان نے اننگز اور 70 رنز سے جیت لیا تھا۔ اسی سیریز میں، پاکستان نے اپنی پہلی ٹیسٹ جیت کو دوسرے میچ میں ایک اننگز اور 43 رنز سے یونیورسٹی گراؤنڈ ، لکھنؤ میں ریکارڈ کیا۔ پاکستان نے 410 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں سے 143 میچ جیتے ہیں، 120 میچ ہارے اور 158 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔ پاکستان نے 1998–99 کی ایشین ٹیسٹ چیمپیئن شپ بھی جیتی ہے، فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو اننگز اور 175 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے اپنا پہلا ون ڈے میچ فروری 1973ء میں لنکاسٹر پارک، کرائسٹ چرچ میں کھیلا تھا، لیکن اگست 1974ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج ، ناٹنگھم میں اپنی پہلی جیت درج کی تھی۔ ستمبر 2013 تک پاکستان 879 ون ڈے میچ کھیل چکا ہے جس میں سے اس نے 464 میچ جیتے اور 389 ہارے ہیں، جبکہ 8 میچ برابر اور 18 کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ پاکستان نے کرکٹ عالمی کپ 1992ء اور 2012ء ایشیا کپ اور 2017 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی جیتا ہے۔ 28 اگست 2006ء کو کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ ، برسٹل میں پاکستان نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا اور میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔