ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/Bigbukhari
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
محترم احباب گرامی قدر!
اردو ویکیپیڈیا روز بروز ترقی کر رہا ہے، اور نئے نئے احباب اس قافلہ میں شامل ہو کر علمی و تخلیقی سفر میں ہم رکاب ہو رہے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت متحرک صارفین میں آغا جہانگیر بخاری صاحب فعال ہیں۔ وہ سات زبانوں پر عبور رکھتے ہیں۔ وہ فارسی ویکی پدیا سے اچھا ترجمہ کرتے ہیں۔ اگر انہیں انتظامی اختیار دیا گیا تو امید کی جا سکتی ہے کہ کئی اچھے انتظامی کام وہ انجام دیں گے دیگر منتظمین سے بھی معاونت کریں گے۔— حماد بن سعید تبادلہ خیال 16:31، 5 اپریل 2020ء (م ع و)
- یہ رائے شماری 5 اپریل سے شروع ہو کر 15 اپریل تک جاری رہے گی۔ آپ تمام احباب سے اس رائے شماری میں حصہ لینے کی درخواست ہے۔
- تائید کے لیے متعلقہ قطعہ میں {{تائید}} اور تنقید کے لیے {{تنقید}} استعمال کریں۔ کسی قسم کی تجویز یا تبصرہ کے لیے {{تبصرہ}} استعمال کریں۔
سوالات برائے بگ بخاری صاحب
بگ بخاری صاحب! ویکیپیڈیا پر اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے پر انتہائی شکریہ۔ امید ہے کہ درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمانے کے لیے آپ اپنا کچھ وقت ہمیں عنایت فرمائیں گے۔ آپ کے جوابات سے رائے شماری میں شریک صارفین کو رائے دہی میں آسانی ہوگی:
1. دائرۃ المعارف میں عموماً آپ کن انتظامی امور کی انجام دہی کا ارادہ رکھتے ہیں؟
—- ہماری دلچسپی زیادہ تر ایسے معاملات سے ہے جن میں تخریب کار ی پر گرفت رکھنا یعنی تخریب کاروں (وہ لوگ جو سیاسی یا مذہبی رجحانات کی بنا پر مضامین میں خرافات درج کرتے ہیں )کو ویکیپڈیا سے ہر ممکن دور رکھنے کی کوشش کرنا، ایسے صارفین کی سرگرمیوں کو محدود کرنا جو تفریح طبع کے لیے لایعنی موضوعات اور صفحات تخلیق کرتے ہیں، مضامین و موضوعات کے لیے نئی جہات ترتیب دینا اور دیگر امور جو وقتا فوقتا اراکین انتظامی سونپ دیں یا جو وقت کی ضرورت ہو۔آغاجہانگیربخاری (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:52، 6 اپریل 2020ء (م ع و)
2. آپ کی شراکتوں یا تحریر کردہ مضامین میں سے کوئی چیز آپ کے لیے لائق فخر ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟
—- ویسے تو ایک لکھاری کے لیے اس کی ساری تحاریر و مضامین اہم ہوتے ہیں لیکن ہمیں عبرانی مسابقے والے مضامین اور فارسی تراجم زیادہ پسند ہے۔ آغاجہانگیربخاری (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:52، 6 اپریل 2020ء (م ع و)
3. دائرۃ المعارف میں ماضی میں جاری کسی گفتگو میں آپ حصہ لے چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں آپ کا رویہ کیسا تھا؟ اور اس طرح کی صورتحال میں صارفین کو کس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ نیز اگر مستقبل میں یہ صورتحال دوبارہ پیش آئے تو آپ سے کس رویہ کی توقع رکھی جائے؟
—- جی کئی ایک مواقع پر گفتگو میں حصہ لیا اور جہاں تک رویوں کا تعلق ہے تو یہ وہ لوگ زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں جو شریک گفتگو تھے البتہ ہمارا خیال یہ ہے کہ ایک عام انسان جیسے رویے ہی رہے کوشش البتہ منطقی اور دوستانہ رویے کی رہی ہمیشہ۔ آغاجہانگیربخاری (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:52، 6 اپریل 2020ء (م ع و)
4. کیا آپ کسی صارف کے رویہ/تحریر وغیرہ سے متاثر ہیں؟ اگر ہاں تو نام تحریر کریں۔
—- اس طرح تو بہت سے نام ہیں جن میں ہندوستانی لینگویج، فیسمین، ابن سعید اور یتھروش صاحبان شامل ہیں۔ لیکن بحیثیت مجموعی سب اچھے لکھاری ہیں ، کیونکہ اچھے ہیں تو ویکیپیڈیا پر لکھ سکتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ “ ویکیپیڈیا لکھنے والے اس دور کے شاہ دماغ ہیں”۔ آغاجہانگیربخاری (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:52، 6 اپریل 2020ء (م ع و)
تائید
- تائید — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست عبدالمعید عبدہ (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- تائید–حسنین شاہ (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
تنقید
- تنقید فی الحال منتظم کی ضرورت نہیں۔اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو نامزد کر دیا جائے گا۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:33، 6 اپریل 2020ء (م ع و)
- تنقید معذرت چاہتا ہوں، ایک تو وہی بات جو محترم عارف سومرو صاحب نے کی، دوسرا فعال اور کثیر ترامیم کرنے والے اگر سارے صارفین ہی منتظم بن جاہیں گے تو کس کے کام پر نظر رکھیں گے اور کسے تبادلہ خیال سے سمجھاہیں گے! بہرحال دیگر احباب کی رائے اگر اس رائے شماری کے حق میں ہو تو میں خوش دلی سے اس فیصلے کو قبول کروں گا۔ Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:43، 6 اپریل 2020ء (م ع و)
- تنقید میں بھی عارف سومرو کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ مناسب وقت پر مزید افراد کو انتطامیہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:06، 6 اپریل 2020ء (م ع و)
- تنقید — عارف سومرو صاحب کی بات درست ہےـ عاقب انجمؔ عافی( تبادلہ خیال)
- تنقید جب منتظمین موجود ہیں تو نئے منتظم کی کیا ضرورت ہے؟ ایسے کونسے حالات پیش آ گئے ہیں کہ نیا منتظم بنایا جائے کسی کو؟ میں سمجھتا ہوں کہ منتظمین کے ہوتے ہوئے کسی دوسرے نئے منتظم کی ضرورت نہیں۔ لہٰذا نئے منتظم کی کارروائی کو ختم کیا جائے۔Muhammad Umair Mirza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:37، 13 اپریل 2020ء (م ع و)
غیر جانب داری
- ذاتی طور پر میں آغا صاحب کو ایک اچھے معاون کے طور پر سمجھتا ہوں اور اگر انہیں کچھ اختیار ملتا ہے تو کسی خرابی کا اندیشہ نہیں۔ وہ اردو ویکی کے ساتھ ساتھ ویکی ڈاٹا پر بھی تعاون کرتے ہیں، جو ایک خوش آئند بات ہے۔ وہ 371 مضامین بھی لکھ چکے ہیں۔ اوسط حجم 1.52 KB ہے۔ یہ مثبت پہلو ہیں۔ اب اگر سر دست انتظامی حلقے میں فوری کسی رکن کی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے یہ عہدہ انہیں نہیں ملتا ہے، تو ممکن ہے کہ کچھ وقت بعد اس پر غور کیا جائے۔ اس کے علاوہ حالیہ عرصے میں میں خود بہت زیادہ وقت نہیں دے پا رہا ہوں۔ اگر میرے انتظامی عہدے سے سبک دوشی اختیار کرنے سے کچھ فائدہ ہوتا ہے، تو میں اس انتظامی عہدے چھوڑ سکتا ہوں، اور ایک عام صارف کی طرح بھی تعاون جاری رکھ سکتا ہوں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:03، 6 اپریل 2020ء (م ع و)
- مزمل بھائی! ایسا کیوں کہہ رہے ہیں، آپ کے بنا اردو ویکیپیڈیا ویران سا لگتا ہے، یہاں جو نکتہ زیر بحث ہے وہی ہے جس کی بنیاد پر ہمیشہ نیا منتظم نامزد ہوتا اور منتخب ہوتا ہے، اگر منتظمین کی بڑی تعداد موجود اور متحرک ہے تو، پکاریں صارفین کی رائے ہے کہ یہ ابھی مناسب وقت نہیں۔ ۔ ۔ صارفین کو دل لگا کر مضامین پر کام کرنے دیا جائے انتظامیہ کے کام ہی کتنے ہیں کہ پندرہ متحرک صارفین میں سے آٹھ منتظم ہوں ہر متحرک صارف کے لیے ایک منتظم؟Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:48، 6 اپریل 2020ء (م ع و)
- جیسا آپ اور دیگر اصحاب مناسب سمجھیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:21، 7 اپریل 2020ء (م ع و)
- میں اپنا ووٹ واپس لے رہا ہوں، جیسے باقی ساتھیوں کی کو بہتر فیصلہ لینا ہو جو مجموئی طور پہ اردو وکیپیڈیا کے بہتری میں ہو.JogiAsad (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:34، 6 اپریل 2020ء (م ع و)
تبصرہ
- حیرت اس بات پر ہے کہ انہوں نے تو دو سطر لکھ کر تنقید کر دی۔ اور سب ان کی تائید کرتے چلے جا رہے ہیں۔ ان کو پوری وجہ بتانی چاہیے۔— حماد بن سعید تبادلہ خیال 17:16، 6 اپریل 2020ء (م ع و)
- @Arif80s: ضرورت نہ ہونے کی وجہ بھی بتائیں۔— حماد بن سعید تبادلہ خیال 17:14، 6 اپریل 2020ء (م ع و)
- جناب میں نے تنقید کرتے ہوئے وجہ بتا دی ہے۔ مجھے سے سوال کرنے سے پہلے جناب یہ بتانے کی تکلیف گوارا کریں گے کہ آپ کو اس وقت منتظم کے لیے رائے شماری کرانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اس وقت فراغت کی وجہ سے بہت سے منتظمین وقت دے رہے ہیں۔ اس ماحول میں نئے منتظم کے لیے رائے شماری کیوں؟
- تبصرہ: اردو وکیپیڈیا میں مزید بہتری آ سکے اس لیے جو بھی فیصلہ ہو وہ اردو وکیپیڈیا کے بہتری اور بھلائی میں ہونا چاہیے۔ JogiAsad (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- یہاں کسی کو درست یا غلط نہیں کہا جا رہا، نہ ہی کسی صارف کی ذاتیات بحث ہو رہی ہے، انتظامی ضرورت کی بات ہو رہی ہےتو باقی سب نے بھی پہلے تبصرے کے جس پہلو سے اتفاق کیا ہے، اس کا اظہار کر دیا ہے۔ منتخب کرنے کے لیے اگر صرف دستخط چل جاتے ہیں تو، دو سطور لکھ کر وقتی طور پر مؤخر کرنے کو بھی قبول کیا جائےObaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:40، 6 اپریل 2020ء (م ع و)
- جی جناب جو بھی فیصلہ ہو وہ اردو وکیپیڈیا کے بہتری اور بھلائی میں ہونا چاہیے، میرا بس یہی کہنا تھا شکریہ JogiAsad (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:38، 6 اپریل 2020ء (م ع و)
- یہاں کسی کو درست یا غلط نہیں کہا جا رہا، نہ ہی کسی صارف کی ذاتیات بحث ہو رہی ہے، انتظامی ضرورت کی بات ہو رہی ہےتو باقی سب نے بھی پہلے تبصرے کے جس پہلو سے اتفاق کیا ہے، اس کا اظہار کر دیا ہے۔ منتخب کرنے کے لیے اگر صرف دستخط چل جاتے ہیں تو، دو سطور لکھ کر وقتی طور پر مؤخر کرنے کو بھی قبول کیا جائےObaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:40، 6 اپریل 2020ء (م ع و)
---جو بھی فیصلہ یا رائے شماری اردو وکیپیڈیا کے لیے مٹبت ہو وہی بہتر سمجھوں گا۔ ۔--Aziz Kingrani (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:01، 7 اپریل 2020ء (م ع و)
- تبصرہ: بگ بخاری صاحب کے تعاون، ان کی قابلیت اور اردو ویکیپیڈیا کے تئیں ان کی خدمت میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کئی مسابقوں میں اعلیٰ کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا ہے اور وہ ایک فعال رکن ہیں۔ لیکن سوال یہ ہیکہ کیا ابھی منتظم کی ضرورت ہے؟ ہمارے پاس فعال صارفین کم ہیں اور منتظم نسبتا زیادہ ہیں۔ لہذا ابھی انتظار کیا جائے اور جب صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو نیز منتظم کی ضرورت ہو تو بخاری صاحب کو سب سے پہلے یہ ذمہ داری سونپی جائے۔ فیسمین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:57، 9 اپریل 2020ء (م ع و
- دوستو! خاکسار ایک عرصہ بعد حاضر ہوا ہے۔خوشی اس بات کی ہے کہ احباب اردو ویکی پیڈیا کی آبیاری میں برابر لگے ہوئے ہیں۔ کچھ نئے نام ہیں۔ان میں دلچسپی ہے۔ حوصلہ بھی ہے۔ امیدکہ یہاں بھی حوصلہ کاثبوت دیں گے۔ ایسے بھی جمہوری نظام میں زبان خلق نقارہء خدا والا معاملہ رہتا ہے۔ Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:29، 16 اپریل 2020ء (م ع و)
نتیجہ
|
تنقید 2:5 تائید