ویکیپیڈیا:ویکی قاعدہ
یہ ایک صفحۂ معلومات ہے جو قوانین ویکیپیڈیا کے ذیل میں برادری کے اتفاق رائے کو ظاہر کرتا ہے۔ چونکہ بذات خود یہ کسی ہدایت یا حکمت عملی کا حصہ نہیں ہے، بلکہ یہ دیگر ویکیپیڈیا ہدایات اور حکمت عملی کا ضمیمہ ہے؛ اس لیے براہ کرم حالیہ صفحہ اور متعلقہ حکمت عملی صفحہ کے درمیان تضاد کی صورت میں اصل حکمت عملی صفحہ کو ترجیح دیں اور اسی کا حوالہ دیں۔ |
یہ صفحہ ایک نظر میں: اگر آپ ویکیپیڈیا پر نووارد ہیں تو یہ قاعدہ آپ کو سادہ اور آسان زبان میں ویکیپیڈیا سے آگاہ کرے گا۔ |
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید! ہم سب یہاں پر رضاکار ہیں، سربراہ یا تنخواہ دار نگراں نہیں۔ لیکن ساتھ ہی ہماری اپنی پالیسیاں اور کچھ اصول و ضوابط ہیں، جنھیں ویکی نویسوں نے باہم مل کر مرتب اور مدون کیا ہے تاکہ ویکیپیڈیا پر لکھنے والے تمام قلم کار ایسے مضامین تیار کر سکیں جو مستند اور تصدیق شدہ معلومات کے حامل، جانب داری سے پاک اور سرقے سے مبرّا ہوں۔ پیش نظر ویکی قاعدہ میں آپ کے سامنے جو ہدایات رکھی جا رہی ہیں وہ ویکیپیڈیا کے دیگر صفحات کے بنسبت زیادہ مفصل ہیں، لہذا امید قوی ہے کہ یہ آپ ایسے نووارد صارفین کے لیے ابتدائی ایّام میں بھرپور معاون ثابت ہوگا۔ اگر کہیں کوئی غلطی نظر آتی ہے تو ترمیم و اصلاح سے قطعاً نہ گھبرائیے، یہاں بے باکی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے! اگر آپ کہیں الجھ گئے ہیں تو جواب دینے کے لیے ہمارے رضاکار ہمہ وقت دستیاب ہیں، مزید تفصیلات کے لیے اس سوال نامہ یا معاونت میز سے رجوع کریں۔
تعارف
ترمیمتو جناب، آپ ویکیپیڈیا پر نئے ہیں اور اس کا طریقۂ استعمال سیکھنے یا نیا مضمون لکھنے کے خواہش مند ہیں۔ ابتدا میں اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ اس قاعدے کا مقصد نووارد صارفین کو ویکیپیڈیا کے اہم ترین اصولوں سے واقف کرانا اور انھیں ان کے ویکی سفر کے ابتدائی دنوں کے دوران میں زحمت سے بچانا ہے۔ جب نئے تدوین کار ویکیپیڈیا سے ضروری واقفیت حاصل کر لیتے ہیں تو ان کی دلچسپی اس بنیادی قاعدہ کے "اصولوں" سے بڑھ کر مزید گہرے پہلوؤں سے شناسائی حاصل کرنے پر مرکوز ہو جاتی ہے۔
پیش نظر ویکی قاعدہ ویکیپیڈیا کے "اصولوں" کا عام فہم تعارف پیش کرتا ہے اور اُن نو آموز صارفین کے لیے تحریر کیا گیا ہے جو ہمارے رہنما اصولوں کا خلاصہ ایک ہی صفحے پر پڑھنے کے خواہش مند ہیں۔ توقع ہے کہ یہ قاعدہ نووارد صارفین کے لیے نئے مضامین تحریر کرنے میں خاصا معاون ثابت ہوگا اور اسے پڑھ کر وہ بخوبی جان جائیں گے کہ نیا مضمون لکھنے کے لیے کن امور پر توجہ دینی چاہیے تاکہ اسے ویکیپیڈیا کی برادری قبول کر سکے۔ قاعدہ کی ترتیب میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے کہ نئے آنے والے خود کو معلومات کے بوجھ تلے دبا ہوا محسوس نہ کریں اور ہمارے راہ نما اصول اور پالیسیوں کو بآسانی ہضم کر سکیں۔ بسا اوقات تجربہ کار ویکی نویسوں کے لیے بھی ویکیپیڈیا کے "اصول و ضوابط" الجھن کا باعث بنتے ہیں۔ گوکہ آپ درج ذیل معلومات کو مزید تفصیل اور گہرائی کے ساتھ ان اصولوں اور پالیسیوں کے اپنے صفحات پر بھی پڑھ سکتے ہیں لیکن یہاں آپ کی خدمت میں – بہ حیثیت نو آموز – ان میں سے بعض بنیادی اصولوں کی ضروری تشریح پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ امید ہے کہ اس تشریح سے آپ کو اپنانے پہلا مضمون تحریر کرنے میں پوری مدد مل سکے گی۔
مزید برآں نئے آنے والوں سے ہمیشہ یہ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ معاونت یا مدد کے حصول کے لیے دوسرے ویکی نویسوں سے رابطہ کریں اور ان کی معلومات و تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ جو کچھ وہ تحریر کریں وہ ویکیپیڈیا کے مرکزی شعبے کے لیے موزوں ہو جہاں پر سارے مضامین موجود ہوتے ہیں۔ دوسرے متحرک صارفین سے رابطہ کی متعدد شکلیں ہیں جن میں معاونت میز اور چائے خانہ پر اپنے سوالات رکھنا نیز اپنے تبادلہ خیال صفحہ پر "{{مدد}}" چسپاں کرنا قابل ذکر ہیں۔
بنیادیں
ترمیمتمام اصول و ضوابط درحقیقت ویکیپیڈیا کے پانچ ستونوں کی تشریح ہیں۔ یہ پانچ ستون وہ بنیادیں ہیں جن کی روشنی میں ویکیپیڈیا کام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مختصر ترین الفاظ میں:
1۔ ویکیپیڈیا ایک دائرۃ المعارف ہے
- یہاں ان معلومات کو اکٹھا کیا جاتا ہے جن کی توقع دیگر عمومی اور/یا خصوصی دائرۃ المعارف، تقویموں اور جریدوں سے کی جاتی ہے۔ تاہم انہیں محض درج کر دینا کافی نہیں ہوتا بلکہ ان معلومات کی تصدیق بھی درکار ہوتی ہے جن کے مآخذ باوثوق ذرائع سے تعلق نہیں رکھتے۔ کسی شراکت کنندہ کے ذاتی تجربات، نقطہ ہائے نظر، تشریحات یا آرا کا یہاں گزر نہیں ہو سکتا۔ ویکیپیڈیا کوئی صابن دانی نہیں؛ نہ تشہیر کاری کا کوئی چبوترا ہے؛ نہ کسی کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملانے والا ذریعۂ ابلاغ، نہ کوئی بلاگ ہے اور نہ انتشار یا جمہوریت کا کوئی تجربہ؛ نہ متفرق معلومات کا کوئی غیر امتیازی مجموعہ ہے اور نہ کوئی ویب ڈائریکٹری ہے۔ یہ لغت اور اخبار بھی نہیں اور نہ ماخذی دستاویزات کا مجموعہ ہے جہاں مراجع سے طویل اقتباسات درج کیے جائیں۔ البتہ ویکیپیڈیا کے چند دیگر
ساتھی منصوبے ضرور موجود ہیں جہاں مذکورہ اقسام میں سے کچھ کو رکھا جا سکتا ہے۔
2۔ ویکیپیڈیا غیر جانب دار نقطہ نظر کا تقاضا کرتا ہے
- اس کا مفہوم یہ ہے کہ ویکیپیڈیا کے مضامین کسی ایک نقطۂ نظر کی بجائے تمام نقطہ ہائے نظر کا احاطہ کرے۔ ویکیپیڈیا کے مضامین متوازن ہونے چاہئیں جن میں موضوع سے متعلق موجود تمام نقطہ ہائے نظر کو بیان کیا گیا ہو اور ہر نقطۂ نظر کو اس کے پس منظر کے ساتھ اور باوثوق ذرائع سے مزین کرکے ٹھیک ٹھیک لکھا جائے، نیز کسی خاص نقطہ نظر کے "سچ" یا "بہترین" ہونے کا فیصلہ بھی نہ ہو۔ تمام معلومات بالخصوص متنازع موضوعات کے مصدقہ اور مستند حوالے لازماً درج ہوں۔ اگر کسی مضمون کی غیر جانب داری پر مضمون نویسوں کے مابین بحث چھڑ جائے یا عدم اتفاق کی شکل ظاہر ہو تو متعلقہ تفصیلات کو مضمون کے تبادلۂ خیال صفحہ پر درج کر کے اس تنازع کو حل کریں ۔ اگر وہاں یہ مسئلہ حل نہ ہو سکے تو اس کو ویکیپیڈیا کے حل تنازع کے مختلف مراحل سے گزار کر حل کیا جائے۔ یقیناً یہ ایک مرحلہ وار عمل اور لمبی کارروائی ہے۔ اس لیے انتہائی صبر و برداشت کے ساتھ اسے قبول کریں اور فیصلے کا احترام کریں۔
3- ویکییپیڈیا کا مواد آزاد ہے
ترمیمجس کی کوئی بھی تدوین کر سکتا ہے اور اس کو تقسیم کر سکتا ہے۔ شراکت کاروں کو لازمی طور حقِّ اشاعت کا احترام کرنا چاہیے۔ ویکیپیڈیا سے باہر تحریر کیا گیا مواد عمومی طور پر حقِّ اشاعت رکھتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیے ویکیپیڈیا:نقل-چسپاں ۔ ویکیپیڈیا میں کوئی استعمال پر لازمی طور حقِّ اشاعت کا لازمی طور اطلاق ہونا چاہیے۔کوئی بھی ویکیپیڈیا استعمال کنندہ کسی مضمون کی ملکیت نہیں رکھتا ہے، چاہے اس نے اس میں کتنی ہی شراکت کی ہو۔ آپ ویکیپیڈیا کے لیے جو کچھ تحریر کر سکتے ہیں، اس کو آزاد عوامی لائسنس مل جاتا ہے۔ آپ جو کچھ بھی تحریر کر سکتے ہیں اس کے ساتھ دوسروں کی جانب سے بے پناہ تدوین، ترمیم اور کھینچا تانی، چھیڑ چھاڑاور تبدیلی ہوسکتی ہے۔
4- ویکیپیڈیا برادری والوں کو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ نرمی سے پیش آنا چاہیے
ترمیماپنے ساتھی شراکت کاروں کے ساتھ احترام سے پیش آئیے، اس وقت بھی جب آپس میں اختلافات ہوں۔ جب بہت سارے مختلف اشخاص اور شخصیات ان صفحات کی تدوین کر رہے ہوں، تو ایسے میں سب سے بہترین بات یہ ہے کہ ہم با ادب ہوں اور ایک دوسرے پر ذاتی حملوں سے گریز کریں۔ گفتگو کے لیے مشترکہ میدان تلاش کیجیے۔تدوین اور مواد کے اوپر محاذ آرائی کرنے سے گریز کیجیے۔ اور یاد رکھیےکہ اس وقت انگریزی ویکیپیڈیا پر کام کرنے اور گفتگو کرنے کے لیے 5،771،248 مضمون ہیں۔ دوسرےتدوین کاروں سے بہترین کی توقع رکھیے، بدترین کی نہیں۔ یہ مت سمجھیے کہ کوئی آپ سے الجھنے کی خاطر الجھ رہا ہے۔ اس ذاتی طور پر مت لیجیے اور نہ ہی اسے ذاتی بنائیے۔ اپنا نقطۂ نظر پیش کرنے کے لیے معاملے کو الجھانے سےہمیشہ گریز کیجیے۔ گو کہ یہ بعض اوقات مشکل ہے(بہر حال ہم انسان ہیں)، دوسروں بہترین اور اچھے کی توقع رکھیے۔ نئے تدوین کاروں کا استقبال کیجیے اور انہیں خوش آمدید کہیے۔
5- ویکیپیڈیا کے اصول غیر متزلزل اور جامد نہیں ہیں
ترمیمسوائے پانچ عمومی اصولوں کے جو یہاں پیش کیے گئے ہیں۔ پالیسیاں اور راہ نما اصول تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ گوکہ ایک شراکت کار عمومی طور پر مضمون تازہ کرنے میں بے باک ہو سکتا ہے—اور غلطیوں کی بہت زیادہ فکر نہیں کرنی پڑتی ہے، احتیاط کرنے کے لیے یہ بات بہترین ہو گی کہ ہمیشہ سمجھ داری اور علم سے کام لیتے ہوئے عمل کیا جائے۔۔۔ کوئی ذاتی رائے نہیں۔ ایک شراکت کار کی کاوشوں کا کامل ہونا ضروری نہیں ہے، کیونکہ پچھلے نمونے پہلے سے محفوظ ہوتے ہیں اور کوئی کیا گیا نقصان درست کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ، یہ آپ اس وقت سیکھیں گے، جب آپ کام کریں گے—تجربہ کار تدوین کاروں کی جانب سے بعض اوقات یہ توقع کی جاتی ہے کہ ہر نیا آنے والاتدوین شروع کرتے وقت پہلے سے الجھن پیدا کرنے والے اصولوں کو سمجھتا ہے۔ اگر آپ کوئی غلطی کرتے ہیں – جو شخص اس غلطی کو پکڑتا ہے، وہ یہ نہیں جانتا یا اس بات کی فکر نہیں کرتا کہ آپ نئے ہیں۔ وہ شخص یا خاتون یہاں تک تصور کر سکتا \سکتی ہے کہ آپ نے جو کچھ کیا محض اس شخص یا خاتون یا ویکیپیڈیا سے الجھنے کے لیے کی۔ تو یہ تو خود ان کی اپنی کم ظرفی ہے۔۔۔ اس کم ظرفی کواپنی ذات کا حصہ نہ بنائیے۔یاد رکھیےکہ ویکیپیڈیا بہت ساری مختلف اقسام کی شخصیات اور مزاجوں سے بھرا پڑا ہے۔۔۔ لہٰذا کوئی تھوڑا نازیبا یاکثیف ہے، تو اس بات کو ذات پر مت لیجیے۔ اگر آپ غلطی کرتے ہیں، تو معذرت کیجیے اور وضاحت مانگیے۔ ویکیپیڈیا کی قوت اس کی اپنی برادری میں ہے۔۔۔ لہٰذا ابلاغ کیجیے۔
پالیسیاں
ترمیمپالیسیوں کو تدوین کاروں کے مابین قبولیت کا درجہ حاصل ہے؛ اور انھیں ویکیپیڈیا کے تدوین کاروں نے تمام استعمال کنندگان کے عمل کرنے کے لیے بہ طور معیارات تشکیل دیا تھا۔ پالیسیاں وہ "اصول"تصور کیے جاتے ہیں ، جو اس بات کی نظامت کرتے ہیں کہ ویکیپیڈیا کیسے چلایا جائے۔ وہ ویکیپیڈیا کے پانچ ستونوں سے متعلق ہیں۔ اگر کبھی بھی شبہ ہو تو یاد رکھیے ۔۔۔ایک استعمال کنندہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ وضاحتوں کے لیے سوال کرےیا مختلف پالیسیوں کے گفتگو کے صفحات پر مدد طلب کرے۔
• رویّے سے متعلق پالیسیاں (یا اخلاق) وہ معیارات ہیں ، جو رویّے کے لیے ویکیپیڈیا پر متعین کیے گئے ہیں تاکہ یہ ہر ایک کے لیے خوش گوار تجربے کا باعث ہو۔ مختصراً: نرم روی اختیار کیجیے۔ رویّے سے متعلق راہ نما اصولوں کی خلاف ورزی کے نتیجے میں آپ کو تدوین کاری سے روکا جا سکتا ہے۔ • مواد سے متعلق پالیسیاں بیان کرتی ہیں کہ کون سے موضوع کو ویکیپیڈیا پر خوش آمدید کہا جاتا ہے اور یہ نفاست اور نام رکھنے کے معیارات فراہم کرتی ہیں۔ • مٹانے سے متعلق پالیسیاں صفحے کو مٹانے سے متعلق ہیں۔۔۔کیسے، کیوں، کیوں نہیں وغیرہ۔ • نفاذ کرنے والی پالیسیاں بیان کرتی ہیں کہ تدوین کار دیگر پالیسیوں کے نفاذ کے لیے کیا اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔ • قانونی اور حقِّ اشاعت سے متعلق پالیسیاں قانون پر مبنی اس بارے میں وہ اصول ہیں کہ کون سا مواد یہاں استعمال کیا جاسکتا ہے اور غلط استعمال کا علاج۔ • جب بھی آپ کو کوئی شبہ ہوتو وضاحت مانگنے سے نہ ہچکچائیں۔
راہ نما اصول
ترمیمراہ نما اصولوں کو مشاوراتی راہ نمائی تصور کیا جاتا ہے، لیکن پھر بھی ویکیپیڈیا کی تدوین کاری کے دوران یہ بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ یہ مشورہ دیتے ہیں کہ مسائل پیدا کرنے کیسے بچا جائے یا اجتناب کی جائے – اور مختلف حالات میں کیسے پالیسی کا اطلاق کیا جائے اور اس پر عمل در آمد کیا جائے۔ایسے حالات میں پالیسی عام طور پر مقدّم رہتی ہے۔
ایک نئے تدوین کار کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ مختلف پالیسیوں کے گفتگو کے صفحات پر وضاحت مانگے یا مخصوص مدد طلب کرے۔ یہ بالکل بھی غلط نہیں ہےکہ وضاحت مانگی جائے۔
• رویّہ جاتی راہ نما اصول گفتگو کے صفحات یا ویکیپیڈیا پر کہیں اور پر تدوین کاروں کے لیے مناسب رویّہ اختیار کرنے اور ایک دوسرے سے بات کرنے کے لیے نکات بیان کرتے ہیں۔ ایک بار پھر ، مرکزی نکتہ۔۔۔نرم خوئی اختیار کیجیے(جس کا فطری متضاد ہے: غیر مستحکم مزاج مت بنیے)۔ • مواد سے متعلق راہ نما اصولوں کا اطلاق مضمون کے نام کی جگہ پر ہوتا ہے(دوسری صورت میں راہ نما اصول میں بیان نہ کیا گیا ہو) اور یہ مشاورت فراہم کرتے ہیں کہ مختلف مضمونوں میں دائرۃ المعارف سے متعلق معلومات شناخت کر سکتے ہیں – اور شامل کر سکتے ہیں۔ • مٹانے سے متعلق راہ نما اصول وضاحت کرتے ہیں کیسے اور کیوں ناپسندیدہ یا غیر ضروری صفحات کو مٹایا جا سکتا ہے۔ • تدوین کاری سے متعلق راہ نما اصول عمومی طور پرزمرہ بندی، کام کرنے یا دیگرتدوین کاری سے متعلق مشوروں کے بارے میں غیر موادی مشاورت فراہم کرتے ہیں۔ • نام رکھنے کی روایتیں کسی خاص موضوعات پر مضمون کا نام رکھنے کےحوالے سے بہترین راستے سے متعلق راہ نمائی فراہم کرتی ہیں۔ • معروفیت سے متعلق راہ نما اصول اس حوالے سے تفصیلی طریقہ کار بتاتے ہیں کسی موضوع کو کس طرح ویکیپیڈیا کے مضمون کی اہلیت پر پورا اترنا چاہیے۔ • انداز سے متعلق راہ نما اصول ترجیح شدہ تحریری انداز، وضع، قواعد اور دیگر دوسرے معاملات سے متعلق توسیعی مشورے پر مشتمل ہے۔ • ایک بار پھر، جب بھی شبہ ہو تو وضاحت مانگنے سے نہ ہچکچائیں۔
مضامین اور معلومات سے متعلق صفحات
ترمیممضامین اور معلومات سے متعلق صفحات(جیسا کہ ابھی آپ مطالعہ کر رہے ہیں) کسی ایک تدوین کار یا تدوین کاروں کے ایک گروہ کی جانب سے مشورہ ہے۔ ویکیپیڈیا کے پاس بہت سارے مضامین، طریقوں اور معلومات سے متعلق صفحات ہیں – لیکن ان کے استعمال پر بڑے پیمانے پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے، چنانچہ ان کا نفاذ پالیسیوں یا راہ نما اصولوں کے طور پر نہیں کیا گیا ہے۔ ایسے صفحات تمام برادری کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں اور ان کی تخلیق یا تحریر برادری کی توثیق کے بغیر ہو سکتی ہے۔ تاہم، اکثر و بیشتر گفتگو کے دوران اس وقت مضامین کا استعمال کیا جاتا ہے، جب ایک تدوین کار یہ خواہش ظاہر کرتا ہے کہ کیسے اس کا اطلاق گفتگو میں ہوسکتا ہے یا نہیں۔ مضامیں بڑے پیمانے پر رواجوں یا اقلیتوں کے نکات ہائے نظر کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ لہٰذا گفتگو کے دوران مضمون کا استعمال کرنے کے لیے محتاط روی کا مظاہرہ کیجیے۔
• ایک بار پھر، جب بھی شبہ ہو، وضاحت مانگنے سے نہ ہچکچائیے۔ • کیا ایسا لگتا ہے کہ میں اپنی باتیں غیر ضروری طور پر دُہرا رہا ہوں؟میرا مشورہ کہ ایک نیا آنے والا جب ایک نیا صفحہ تخلیق کرنے کے لیے دوسروں سے سوال پوچھتا ہے، چند دیے جانے والے بہترین مشوروں میں سے ایک ہو سکتا ہے ۔ ویکیپیڈیا رضاکاروں کی برادری ہے۔۔۔ لہٰذا ابتدا میں مدد حاصل کرنا عمومی طور پر بعد کی الجھنوں اور تضادات سے بچا سکتا ہے۔ سوال پوچھنے سے کبھی نہ گھبرائیے۔
مختصر راستے
ترمیمآپ نے دیکھا ہو گا کہ تدوین کار تمام-بڑے الفاظ all-capsمیں لنکس استعمال کرتے ہیں، جیسے WP:AFD، WP:COI، WP:V، WP:RS، WP:WTF اور اسی طرح مزید اور۔ یہ ویکیپیڈیا نام کی جگہ میں صفحات تک پہنچنے کے "مختصر راستے" ہیں۔ تدوین کار ان مختصر راستوں کو اس لیے استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ ٹائپنگ میں وقت بچاتے ہیں( مثال کے طور پر، Wikipedia:Articles for deletion ٹائپ کرنے میں پچّیس کریکٹر لگتے ہیں، جو WP:AFD سے زیادہ طویل ہیں) اور کیونکہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ دوسرے لوگ پہلے سےاس پر گرفت رکھتے ہیں مختصر راستے کس بارے میں ہیں۔ اب آپ بھی گرفت رکھتے ہیں۔جی ہاں، نئے آنے والوں کے لیے وہ الجھن کا باعث بن سکتے ہیں۔۔۔لیکن آپ مختصر راستوں کی غیر کُلّی فہرست WP:CUTS پر دیکھ سکتے ہیں (Wikipedia:List of shortcuts کے صفحے تک ایک "مختصر راستہ")۔
اکثر و بیشتر آپ کو آپ کی مطلوبہ معلومات ویکیپیڈیا تلاش کے خانے میں WP:KEYWORD ٹائپ کرنے سے حاصل ہو سکتی ہیں۔ آپ پالیسیوں، راہ نما اصولوں اور مضامین سے متعلق آپ کے سوالات کی فہرست دیکھیں گے۔
ویکیپیڈیا کے ساتھ جان پہچان پیدا کیجیے
ترمیمسست روی کے ساتھ آغاز کرنا بہترین ہے، بجائے اس کے کہ چھلانگ ماری جائےیا دلدل میں اترا جائے۔ ویکیپیڈیا میں متعدد بہترین راہ نما صفحات ہیں جو نئے تدوین کاروں کو ان کے پہلے مضمون تخلیق کرنے میں مدد دے سکتے ہیں(اس مضمون کے بالکل آخر میں دیکھیے)۔
یہ یاد رکھا جانا چاہیے کہ یہ ہمیشہ سے ہی اچھی بات ہو گی کہ نیا آنے والا اپنا ذاتی “Sandbox” یا “User space” مضمون تخلیق کرنے کے لیے استعمال کرے، تاکہ وہ ویکیپیڈیا کی اس mainspace تک پہنچنے سے پہلے منجھ جائے، جہاں مضمون موجود ہے۔اس حوالے سے مستند صفحہ جو نئے آنے والوں کی مضمون تخلیق کرنے میں مدد کرتا ہے، Wikipedia:Your first aticle ہے۔ذیل میں مختصر خلاصہ تحریر ہے:
• کھاتہ تخلیق کیجیےCreate an account۔ نیا مضمون تخلیق کرنے کے لیے آپ کو لازمی طور پر درج شدہ استعمال کنندہ ہونا چاہیے۔کوئی بھی یہ کام کر سکتا ہے۔ ایک سے زیادہ اکاؤنٹ تخلیق مت کیجیے۔ ایک فرد کی جانب سے ایک سے زیادہ اکاؤنٹ کا استعمال ناپسندیدگی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔خاص حالات میں اس کی اجازت ہے، جی ہاں ۔۔۔ لیکن عام طور پر کہا جائے، تو ایک ہی بہت ہے۔ • Wikipedia’s sandbox کے ساتھ کھیلیے، ایک علاقہ جو کسی بھی تدوین کار کے لیے صفحے کی وضع کاریformatting اور ویکیپیڈیا کی تدوین کے حوالے سے آزمائش کرنے کے لیے ہے۔ یہ پہلا بڑا قدم ہے، کیونکہ ویکیپیڈیا کی بہت ساری تدوینی پالیسیوں کا اطلاق وہاں نہیں ہوتا ہے اور وہاں آپ کی وضع کاری درست نہ بھی ہو یا الجھ جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ باقاعدہ بنیادوں پر صاف ہوتا رہتا ہے۔ • موجودہ مضمونوں کی تدوین کرنے کی کوشش کیجیےتاکہ آپ کو ویکیپیڈیا میں استعمال ہونے والی نمائندہ زبان کے استعمال mark-up language used within Wikipedia کا اندازہ ہو جائے۔ مثال کے طور پر ، کوئی سے بھی ایک مضمون کا انتخاب کیجیے اور اس کے قواعد اور الفاظ کی غلطیوں کا جائزہ لیجیے۔ • دو بارہ جانچ کیجیے کہ جس موضوع پر آپ مضمون تخلیق کرنا چاہتے ہیں ، اسے پہلے ہی کسی اور نے تخلیق نہیں کیا ہے یا شاید کسی اورمختلف یا ترمیم شدہ عنوان کی شکل میں۔ اگر مضمون پہلے سے موجود ہے، تو آپ اس میں تعمیری انداز میں تدوین کاریاں کر سکتے ہیں۔ • اپنے حوالہ جات حاصل کیجیے اور انہیں جمع کیجیے، دونوں مقاصد یعنی بہ حیثیت آپ کی معلومات کے ذرائع کے استعمال کے طور پر اور آپ کے مضمون کے موضوع کی معروفیت کی طلب ظاہر کرنے کے لیے۔حوالہ جات کے لیے بلاگز، ذاتی ویب سائٹوں، فورمز، MySpace یا Twitter استعمال نہیں کیجیے۔ ویکیپیڈیا با وثوق ذرائع کا تقاضا کرتا ہے اور زیادہ تر کے لیے مندرجہ بالا ویب سائٹیں قابل بھروسا نہیں۔ • Feedback لینے سے کبھی بھی نہ گھبرائیے۔ آپ موجودہ مضمون یا ایسے مضمون جو آپ مختلف مقامات پر تخلیق کرنا چاہتے ہیں، کے بارے میں سوالات پوچھ سکتے ہیں، بشمول WikiProject کے گفتگو کے صفحے یا Help Desk پر۔ دوسروں کی جانب سے مدد دستیاب ہے؛آپ کو کرنا یہ ہے کہ صرف مدد کے لیے درخواست کرنی ہے۔ • Userspace کو استعمال میں لانے پر غور کیجیے۔ گو کہ یہ لازمی نہیں ہے، یہ انتہائی بہترین خیال ہے کہ آپ اپنے پہلے مضمون کا آغاز اپنے userspace میں کریں بہ حیثیت Userspace draft۔ نئے آنے والے سب بڑے مسائل میں ایک جس مسئلے کا سامنا کرتے ہیں وہ نئے مضمون کا main space میں آغاز کرنا ہے اور پھر اس پر زیادہ تجربہ کار تدوین کاروں کی جانب سے اس رائے زنی کا سامنا کرنا ہے کہ اس میں کچھ کمی ہے۔ یقیناً، آپ نے "ابھی" کام شروع کیا ہے۔۔۔یقیناً ، اس کو ابھی بھی توسیع اور ذرائع کے حوالہ جات کی ضرورت ہے۔۔۔ جی ہاں ، یہ ایک مسلسل سیکھنے کا عمل ہے۔۔۔ یہ ختم نہیں ہوا ہے۔۔۔ یہ تیّار نہیں ہے۔۔۔ پھر اس کو مٹانے کے لیےٹیگ کیوں کیا جا رہا ہے؟ ارے!!یہ کیا!! افسوس کی بات یہ ہے کہ زیادہ تر نئے آنے والوں کی تجربہ کار نئے تدوین کاروں سے ملاقات کچھ اسی طرح ہوتی ہے، جو نئی شراکتوں پر نظر رکھتے ہیں۔۔۔ اور مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ ملاقات ہمیشہ خوش گوار نہیں ہوتی ہے۔ براہ مہربانی ، دوسروں کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو ایسا تجربہ مت بنائیے۔اگر ایسا آپ کے ساتھ ہوتا ہے، تو آپ Wikipedia:Why was my page deleted? کے ہدایت نامے کو مفید پا سکتے ہیں۔
درج شدہ استعمال کنندہ کے پاس ان کا اپنا user space ہوتا ہے اور وہ اسے مضمون تحریر کرنے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ نئے وہاں پر subpage پر شروع کیے جا سکتے ہیں اور ان تفریحی انداز میں شکل دی جاسکتی ہے۔ بہرحال، کوئی حقیقی جلدی نہیں ہے۔ Userspace میں مضمون کا آغازوقت کے اس فائدے کی اجازت دیتا ہے کہ مضمون کو خوب صورت بنایا جا سکے – دیگر تدوین کاروں کی رائے اور مشورے کے لیے ان سے بات کیجیے—مضمون کو چمکتا دمکتا بنادیجیے – پھر اس کے بعد ویکیپیڈیا کے “live” کے خانے میں داخل ہو جائیے، جب آپ کی تحریر خود انحصاری کی بنیاد پر شائع ہونے اور بقا پانے کے لیے تیّار ہو۔ اپنا ذیلی صفحہ تخلیق کرنے کے لیے بہت زیادہ الجھن پیدا نہ کرنے والی تفصیلات کے بارے میں سیکھیے؛ اس کے لیے دیکھیے “How to create user subpages”۔ نئے آنے والوں کے لیے ایک اور چیز بھی ہے، جس کو وہ استعمال کر سکتے ہیں؛ اسے Article Wizard کہتے ہیں، جو استعمال کنندہ کے کام کی جگہ تخلیق کرنے کا راستہ پیش کرتا ہے۔ جب آپ کو تجربہ ہو جاتا ہے ، تو آپ دیکھیں گے کہ یہ کرنا کتنا آسان ہے۔ پھر، جب آپ کا نیا مضمون “main space” کے لیے تیّار ہو، تو آپ مرکزی شعبے میں آرام سے کام کر سکتے ہیں۔
موضوع کا انتخاب کرنا
ترمیممعروفیت notability پر
ویکیپیڈیا پر معروفیت ایک آزمائشی امتحان ہے، جو تدوین کار یہ فیصلہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ آیا مذکورہ موضوع پر مضمون تخلیق کیا جا سکتا ہے یا ہونا چاہیے ۔ ویکیپیڈیا پر جو بھی تحریر کیا جاتا ہےوہ کسی لحاظ سے معروف یا "جائزہ لینے کے قابل" ہے۔معروفیت کا تصور، جیسا کہ ویکیپیڈیا پر استعمال کیا جاتا ہے—اس طرح نہیں ہے جیسے معنی لغت میں دیے گئے ہیں؛ ضروری نہیں کہ اس کا انحصار شہرت، اہمیت یا مقبولیت پر ہو – گو کہ یہ خصوصیات موضوع کی قبولیت کو بڑھا سکتی ہیں، جو ان راہ نما اصولوں سے مطابقت رکھتی ہیں، جن کی وضاحت Wikipedia:Notability میں کی گئی ہے۔عام اصول یہ ہے کہ موضوع معروف ہے اور لہٰذا اس بات کے قابل ہے کہ وہ ایک اکیلے مضمون کے طور پر تحریر کیا جا سکتا ہے؛ اگر کثیر الجہتی ہو، تو باوثوق ذرائع جو مضمون کے موضوع کے لحاظ سے خود مختار ہوں—جنہوں نے موضوع کے بارے میں کچھ تفصیل سے تحریر کیا ہے۔
ایک مضمون میں ان ذرائع کی موجودگی اور حوالے کے لحاظ سے معروفیت اور معلومات کی تصدیق کی اجازت دینے دونوں کی اہمیت ہے۔ویکیپیڈیا پر تمام معلومات تصدیق شدہ ہونی چاہییں—اور اگر موضوع پر تیسرے فریق کےحوالے سے کوئی باوثوق ذرائع نہیں ہیں ، اس موضوع پر کوئی الگ مضمون نہیں ہونا چاہیے۔
ذیل میں کچھ اہم باتیں تحریر کی گئی ہیں جو مضمون تحریر کرنے کے حوالے سے یاد رکھنا ضروری ہیں۔ ۔۔ اور بہت ساری چیزیں ایسی ہیں، جن کے لیے ویکیپیڈیا نہیں ہے۔
اہم احتیاطیں
ترمیم1- اپنے بارے میں، اپنے دوستوں کے بارے میں، اپنی ویب سائٹ کے بارے میں اپنی کمپنی کے بارے میں، اپنے کاروبار کے بارے میں، اپنے خاندان کے بارے میں، اپنے بینڈ کے بارے میں، اپنے استاذ کے بارے میں، وہ لفظ جو آپ نے تخلیق کیا کے بارے میں، وہ کہانی جو آپ نے تخلیق کی کے بارے میں یا ایسی کوئی چیز جس سے آپ قریبی طور پر وابستہ ہیں کے بارے میں کچھ بھی تحریر نہیں کیجیے (ماسوائے: ہم ماہرینِ تعلیم، عجائب گھر کی دیکھ بھال کرنے والوں وغیرہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، جو اپنے تجربے کے شعبے کے بارے میں تحریر کرتے ہیں، جو ہماری معمول کی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہوں)۔اگر موضوع آپ سے کی دلچسپی سے بہت قریب ہو، تو یہ بہ حیثیت مفادات کے ٹکراؤ، جانچ سے گزرتا ہے۔ اگر آپ کا Username ، “Big Blast” ہواور آپ موسیقار Big Blast کے بارے میں تحریر کرتے ہیں یا Big Blast The Demolition Company کے بارے میں تحریر کرتے ہیں یا Big Blast Pancakes کے بارے میں تحریر کرتے ہیں – تو آپ فوری طور پر تدوین کاروں کی نظر کی پکڑ میں آجائیں گے ، جن کے ذمہ یہ کام ہے کہ وہ مفادات کے ٹکراؤ یا اشتہار بازی کی جانچ کریں – اور اس پر قابو پائیں۔ اوہ ہاں، شاید Big Blastموسیقار یا Big Blast Pancakes اس قابل ہیں کہ ان کے بارے میں تحریر کیا جا سکتا ہے۔۔۔ لیکن اگر وہ آپ ہیں، تو آپ اس وقت تک انتظار کر سکتے ہیں کہ کوئی دوسرا اس بارے میں تحریر کرے۔اگر یہ آپ نہیں ہیں تو شاید مختلف Username سے آغاز اس اظہار کو بچائے گا کہ کہ ایسا ہے۔ویکیپیڈیا پر مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ بہت اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ ویکیپیڈیا ذاتی تشہیر کی بھرپور طریقے سے حؤصلہ شکنی کرتا ہے۔لہٰذا کسی ایسے دوسرے موضوع کا انتخاب کیجیے جو آپ کی دلچسپی کا ہو اور بہ ذات خود دوسروں کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہو۔ 2- تحریر کرنے کے لیے کسی معروف موضوع کا انتخاب کیجیے۔معروفیت کے حوالے سے راہ نما اصولوں notability guidelines کا مطالعہ کیجیے اور پھر یہ کہ باوثوق ذریعہ reliable source کیا ہے—اس حوالے سے راہ نما اصولوں کا مطالعہ کیجیے۔یہ راہ نما اصول بیان کرتے ہیں کہ جو موضوع کے بارے میں بھی تحریر کرنے کے لیے غور کیا جا رہا ہے، موضوع کو لازمی طور پر معروف “notable” ہونا چاہیے۔۔۔ اس سے بہ ذات خود باوثوق ذرائع سے باہر نمٹا جانا چاہیے۔ چند استثنیٰ کے ساتھ، اس کا مطلب یہ ہے کہ موضوع لازمی طور پر اخبارات یا رسالوں کتابوں میں تحریر کیا جا چکا ہو۔ بلاگز میں نہیں۔ فورمز پر نہیں۔ کسی مدّاحوں کی سائٹ پر نہیں۔ کسی خود شائع کردہ ویب سائٹ پر نہیں۔ کسی پڑوس کے نیوز لیٹر میں نہیں۔ وہ ذرائع جو کسی معلومات کی تصدیق ایک مضمون میں فراہم کر رہے ہیں، انہیں بہ ذات خود لازمی طور پر با وثوق ہونا چاہیے۔ 3- نقطۂ نظر میں غیر جانب دار رہیے۔ آپ جس بارے میں بھی تحریر کر رہے ہیں اس کولازمی طور پر اسی خشک اور معلوماتی (یا یہاں تک کہ بور کردینے والے) اندازمیں پیش کیا جانا چاہیے جس کی توقع آپ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا یا انسائیکلوپیڈیا امیریکانا پر کرتے ہیں۔ صفت بیان کرنے اور مبالغہ آرائی سے اس وقت تک گریز کیجیے، جب تک کہ ان کا تذکرہ آپ کے مضمون میں نہ کیا گیا ہو۔"بہترین پین کیک جسے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا" کے انداز میں بالکل مت تحریر کیجیے ؛ اس کے بعد ان ذرائع کا حوالہ دیجیے جہاں مذکورہ بیان شائع ہوا (اس حوالے سے مزید تذکرہ آگے)۔ 4- کوئی اصلی تحقیق نہیں۔ بہ حیثیت دائرۃ المعارف صرف ان چیزوں کے بارے میں معلومات پر مشتمل ہونا چاہیےجو دنیا پہلے ہی سے جانتی ہے۔ویکیپیڈیا نئی چیزیں یا اچھوتے خیالات کا اعلان کرنے کے لیے نہیں ہے۔اسی طرح، معلومات کے وہ ٹکڑے نہیں لے سکتے جو جانے مانے ہیں ، بلکہ ان کو ایک ساتھ جوڑتے ہیں تاکہ نیا نتیجہ نکالا جا سکے۔ویکیپیڈیا تقاضا کرتا ہے کہ اصلی تحقیق نہ ہو۔ اگر متعدد ذرائع وہ نتائج نکالتے ہیں جو آپ اشتراک کرنا چاہتے ہیں، تو ٹھیک ہے۔۔۔ وہ وہی ہیں۔۔۔ اور آپ نتائج کو مضمون کی شکل میں پیش کر سکتے ہیں ، جیسا کہ دوسروں کی جانب سے بیان کیا گیا ہے۔۔۔ لیکن آپ خود باتوں کو جوڑ کر کوئی نتیجہ نہ نکالیے۔وہ اصلی تحقیق ہے اور وہ ویکیپیڈیا کے لیے نہیں ہے۔
آپ نے جو مضمون تخلیق کیا ہے، وہ فوری طور پر مٹا دیا جائے گا اگر وہ قابلِ قبول نہیں ہے۔ویکیپیڈیا کے پاس رضاکار ہیں جو "نئے صفحات پر گشت" کرتے رہتے ہیں—اکثر و بیشتر بے دردی سے نئے مضمون کی جانچ کرنے اور ان جائزہ لینے کے لیے ، mainspace پر شائع ہونے کے بعد ۔۔۔ لہٰذا”live” کرنے سے پہلے کوشش کر کے اچھا صفحہ تخلیق کیجیے ۔
آپ کو userspace سے متعلق “On notability” کےمضمون سے بہت مدد مل سکتی ہے۔
خلاصہ: اپنے بارے میں، اپنے دوستوں کے بارے میں، اپنی کمپنی کے بارے میں، اپنے بینڈ کے بارے میں کوئی ایسے صفحات تخلیق نہیں کیجیےجو اشتہار لگیں، نہ ہی ذاتی مضامین یا دیگر مضمون جو آپ کو کسی دائرۃ المعارف پر نہیں ملتے ہیں۔ مزید اہم بات یہ کہ آپ کو انتہائی احتیاط کرنی ہے کہ آپ دیگر مضمون سے نقل، کانٹ چھانٹ اور چسپاں نہ کریں ، تاکہ ایک غیر جانب دار نقطۂ نظر سامنے آئے؛ اور متنازع مواد یا ایسے مضمون تحریر کرنے سے گریز کرنا ہےجو مقامی دلچسپی کا باعث ہوں۔
Userspaceکے دو مضامین ایسے ہیں، جو یہ سمجھنے میں مدد دے سکتے ہیں کیا تحریرنہیں کرنا ہے: “Not a notice board” اور “What notability is not”
Userspace
ترمیمجب سب سے پہلے آپ ایک اکاؤنٹ تخلیق کرتے ہیں، تو آپ نے خود بہ خود خالی صفحات مختص کر لیے ہیں، جنہیں user page اور گفتگو کا صفحہ talk page کہا جاتا ہےجو آپ کے username اور “talk” کے نام سے انٹر فیس صفحے کے اوپری سرےپر موجود ہیں؛ کسی ایک پر بھی کلک آپ کو صفحے تک لے جائے گا، جہاں اس کو تخلیق کیا جا سکتا ہے۔آپ اپنے userspaceمیں بھی دیگر صفحات تخلیق کر سکتے ہیں اور انہیں workspaces یا “sandboxes”کے طور پر تخلیق کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے لیے اور یہ کہ userspace کے لیے کون سا مواد مناسب نہیں ہے، اس کے لیے userspace terminology اور Help:Userspacedraftدیکھیے۔ “What may I not have in my user pages?”بھی دیکھیے۔عام طور پر بات کی جائے تو آپ کو ایسے مواد سے اجتناب کرنا چاہیے ، جو ویکیپیڈیا سے متعلق نہیں ہے۔یہ بات ذہن میں رکھیے کہ اس بات پر وسیع اتفاق ہے کہ آپ اپنے userspace وہ مواد شامل نہیں کر سکتے جو پراجیکٹ کی بدنامی کا باعث بنے یا وہ مواد جو بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی کا باعث بنے۔وہ مواد جو نامناسب تصور کیا جاتا ہےاور کسی کے userspaceمیں جس کی اجازت نہیں ہے، مشتمل ہے:
1- ایسی تحریریں، معلومات، گفتگو اور وہ سرگرمیاں جو ویکیپیڈیا کے مقاصد سے مطابقت نہیں رکھتے؛ 2- شہرت اور وکالت سے متعلق مواد اور لنکس؛ 3- دائرۃ المعارف کی تدوین کاری سے تعلق نہ رکھنے والا انتہائی تقسیم کر دینے والا یا اشتعال انگیز مواد؛ 4- دوسروں کے بارے میں ذاتی معلومات یا آپ کے اپنے بارے میں بہت زیادہ ذاتی معلومات؛ اور 5- ایسا ویکیپیڈیا مواد جو userspace کے لیے مناسب نہیں ہے۔
بنیادی طور پر آپ کو صارف والا صفحہ وہ ہے جہاں اگر آپ کی خواہش ہو تو آپ اپنے بارے میں اور ویکی سے متعلقہ سرگرمیوں کے حوالے سے بنیادی معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں۔ایسا کوئی اصول نہیں یا خاص رواج نہیں ہے کہ آپ کو لازمی طور پر معلومات کا اشتراک کرنا ہے اور بعض صارفین اپنا زیر استعمال صفحہ خالی رکھتے ہیں۔
صارف کا گفتگو کا صفحہ ایک ایسا مقام ہے، جہاں سے دوسرے تدوین کاروں کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کیا جاسکتا ہےاور گفتگو کی جا سکتی ہے۔گفتگو کےصفحے کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے دیکھیے، Help:Talk page۔
ہم یہاں پر جن چیزوں کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، وہ user subpages ہیں جنہیں ہم sandboxesیا workspaces کہتے ہیں – وہ صفحات جنہیں آپ مختص مقامات کے طور پر تخلیق کر سکتے ہیں، جہاں پر مضمون بنائے جا سکیں قبل اس کے کہ وہ main space پر شائع ہوں، جہاں دیگر مضمون موجود ہیں۔
اس بات کو دہرایا جاتا ہے کہ صارف کے صفحے کے استعمال کی حدود ہیں۔اس حوالے سے WP:UPNO کا مطالعہ کیجیےتاکہ مشکلات سے شروع ہی میں بچا جاسکے۔ اگر آپ کسی حوالے سے شبے کا شکار ہیں تو مشورہ لیجیے۔
مضمون تعمیر کرنےکے حوالے سے
ترمیمجبکہ ہم یہاں پر انتہائی بنیادی باتوں کا احاطہ کر رہے ہیں، زیادہ تر تدوین کار مشورہ دیتے ہیں کہ آپ مزید تفصیلی احاطے کا جائزہ Wikipedia:Your first article پر لے سکتے ہیں۔
زیادہ ترتدوین کا سادگی سے صفحے کو عنوان دیتے ہیں اور مواد شامل کرنا شروع کر دیتے ہیں، لیکن جب آپ کو یہ پتا نہیں ہوگا کہ آپ کیا کر رہے ہیں—یہ طریقہء کار مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔لہٰذا آئیے userspace میں پہلا قدم اٹھا کر آپ کا مضمون تخلیق کرنے کا مرحلہ شروع کرتے ہیں، جو براہِ راست mainspace میں نہیں ہے۔ بعض تدوین کار “Article Wizard” استعمال کرتے ہیں، جو ایک بہترین طریقہ ہےجسے بہت سارے تدوین کار مضمون شروع کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہاں پر ہم صرف user workspaces کے بارے میں بات کریں گے، جو آپ کے user space کے ذیلی صفحات ہیں—جنہیں sandboxes بھی کہا جاتا ہے۔
اپنے (sandboxes) کو استعمال کرنا
ترمیمUserspace میں ایک workspaceیا sandboxتخلیق کرنا آسان ہے۔ ایک سادہ طریقہ یہ ہے کہ editor sandbox استعمال کریں تاکہ آپ کے userspace میں ایک ذیلی صفحے subpage کا redlink تخلیق ہو جائے، جو مضمون کے عنوان پر مشتمل ہو، اس طرح سے کہ جہاں تدوین editکی اسکرین لنک ظاہر کرے گی اور آپ کو اس پر کلک کرنے کی اجازت دے گی۔ صارف:Your Username/Name of Intended Article. “Show preview” دبانے کے بعد یہ کچھ ایسے لگے گا: User:Your Username/Name of Intended Article ۔۔۔ اور پھر redlink پر کلک مضمون کے لیے ابتدائی تدوین کے صفحے کو تخلیق کرتا ہے، جو آپ بنانا چاہتے ہیں۔صفحے پر تدوینedit کی اسکرین میں ٹائپ کرتے ہوئےشروع کیجیے اور پھر “Publish changes” پرکلک کیجیے۔ یہ مفید ہو گا کہ worksapceکا نام محفوظ کریں جو آپ نے userpage پر تخلیق کیا ہے، تاکہ اس صفحے پر واپس با آسانی جا سکیں۔
Workspaceتخلیق کرنے کا ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ Help:Userpage draft پر جائیے، جو آپ کی مدد کرے گا جب آپ workspace تخلیق کر رہے ہوں کا خود بہ خود اطلاق کرتے ہوئے( اور لہٰذا NOINDEXingکا اطلاق کرتے ہوئے)تخلیق شدہ صفحات پر اور آپ کو Article Wizard تک لے جاتے ہوئے۔
آپ نے اس طرح اپنے کام میں draft شروع کرنے کے لیے userspace تخلیق کر لیا۔ یہ سادہ ساکام ہے۔
اپنے sandbox میں مضمون بنانا
ترمیمایک بار پھر آپ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کچھ وقت “What Wikipedia is not” پرحنے پر صرف کریں۔ ہر وہ چیز جو آپ اپنے مضمون میں تخلیق کرتے ہیں، وہ باوثوق ذرائع reliable sourceسے لازمی طور پر تصدیق شدہ Verifiableہونی چاہیے۔اور جب تحریری کام کر رہے ہوں، آپ کو محتاط رہنا چاہیے کہ تحریر کا انداز تشہیری نہ ہو۔ ایسا کرنے سے مجوزہ مضمون اشتہار تصور کرتے ہوئے مٹا دیا جائے گا۔ صفت کے استعمال سے اجتناب کیجیے۔ تعلقات عامہ یا ایسی کوئی زبان استعمال نہ کیجیےجو کسی کی رائے لگے۔ ویکیپیڈیا فروخت کی یا تعلقات عامہ کی ویب سائٹ نہیں ہے۔ہم Myspace یا Facebook نہیں ہیں۔ ہم کوئی فورم یا بلاگ یا نیٹ ورکنگ کی سائٹ نہیں ہیں۔ ہم ایک دائرۃ المعارف ہیں اور دائرۃ المعارف کے مضمون غیر جانب دار تحریروں پر مشتمل ہونے چاہییں، جن میں مصنف کی رائے شامل نہ ہو – صرف سادہ حقائق جن کا حوالہ باوثوق ذرائع سے لیا گیا ہو۔انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا یا انسائیکلو پیڈیا امیریکانا یا ورلڈ بُک آف انسائیکلو پیڈیا کو دیکھیے۔ ان کے مضمون حقائق پر مبنی اور غیر جانب دارانہ انداز میں تحریر کیے گئے ہیں، جن کا مقصد معلومات فراہم کرنا ہے۔فرق یہ ہے کہ آپ ویکیپیڈیا پر تحریر کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔
چونکہ زیادہ ترموضوعات ایسے ہیں جن کے بارے میں تحریر کیا جا سکتا ہے بہ نسبت کسی بیان کیے گئے مضمون سے، کوئی عام مثال استعمال کرنے کے بہ جائے آپ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہےکہ Wikipedia:Your first articleکا مطالعہ کیجیےتاکہ یہ سیکھ سکیں کہ کسی مضمون سے کیا توقع کی جاتی ہے۔ اس مضمون کی تعمیر کیجیے، اس کا جائزہ لیجیے کہ یہ یقینی بنائیے کہ یہ پالیسیوں اور راہ نما اصولوں سے ہٹ کر نہیں بنایا گیا ہے۔اگر کہیں کوئی شبہ ہو تو دوسروں سے مدد لیجیے۔ سوال پوچھنے سے ہی ہم سیکھتے ہیں۔
تصدیق اور با وثوق ذرائع
ترمیمجب آپ نے اپنے موضوع کا انتخاب کر لیا ہےاور آپ کو یقین ہے کہ اسے ویکیپیڈیا پر کہیں اور تحریر نہیں کیا گیا ہے، تو اب آپ اپنا مواد تحریر کر سکتے ہیں۔ یاد رکھنے کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کا تمام مواد تصدیق کے قابلVerifiable ہونا چاہیےاور باوثوق ذرائع reliable sources پر مبنی ہونا چاہیے۔
تصدیق کے قابل ہونا
ترمیمویکیپیڈیا پر معلومات شامل کرنے کےلیے ، ان کو تصدیق کے قابل verifiableہونا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دوسرے خود دیکھ سکتے ہیں کہ جو کچھ بھی مضمون میں شامل کیا گیا ہے کسی دوسری جگہ پر بھی اس کی تصدیق جا سکتی ہے۔یہ کہنا کہ کوئی چیز سچ ہے اس کو از خود سچ نہیں بنا دیتی ہے۔لہٰذا تصدیق کی آسانی کے لیے ذرائع کیا حوالہ دیا جانا چاہیے اور اصولی طور پر دوسرے تدوین کاروں کی اس تک پہنچ ہونی چاہیے۔چاہے وہ لائبریری کی کوئی کتاب ہو یا اخبار یا رسالہ یا ان کی آن لائن شکل ہو، دیگر تدوین کاروں کو ذرائع کو خود پڑھنے تک رسائی ہونی چاہیے، اس صورت میں بھی جب کہ وہ ذرائع کے نہ پڑھنے کا انتخاب کریں۔یہ محض تصدیق کرنے کے حوالے سے ایک پالیسی ہے۔ آپ کو تمام پالیسی کے بارے میں پڑھنا چاہیے، جو Wikipedia:Verifiabilityپر موجود ہے۔
با وثوق ذرائع
ترمیمموضوع چاہے کوئی بھی ہو، مضمون کا انحصار لازمی طور پر باوثوق، تیسرے فریق کی جانب سے شائع کردہ ذرائع پر ہونا چاہیے(دیکھیے WP:RS) اور ان کی ضرورت اس لیے ہے کہ وہ مضمون کے اندر موجود مواد کی تصدیق کریں۔ ویکیپیڈیا کے معیارات کے مطابق باوثوق reliable تصور کیے جانے کے لیے، ذرائع کی ساکھ اس حوالے سے مضبوط ہونی چاہیے کہ ان کے حقائق اور مستند ہونے کو تسلیم کیا جا سکے؛ انہیں ان معلومات کی تصدیق کرنی چاہیے جو مضمون میں دی گئی ہیںاور مضمون میں کیے گئے دعووں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔ذریعے کے مناسب ہونے کا انحصار اس کے پس منظر پر ہےذرائع معلوم کرنا مضمون تحریر کرنے والے یا شامل کرنے والے تدوین کار کے فرائض میں شامل ہے۔
لائبریریاں، اخبارات اور کتابیں ایسے حقیقی دنیا کے مقامات ہیں جہاں سے باوثوق ذرائع حاصل ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ذرائع کو آن لائن کرنا چاہتے ہیں تو Googleاستعمال کیجیے یا کوئی مشہور سرچ انجن استعمال کیجیے، تاکہ آپ وہ ذرائع حاصل کر سکیں جن کا تعلق آپ کے منتخب کردہ موضوع سے ہے۔یا کسی لائبریری یا کتابوں کی دکان کا دورہ کیجیےتاکہ آپ کو اپنے مضمون کی حمایت میں ذرائع مل سکیں۔ ذرائع کی ایک فہرست خود بنائیں کہ کون سا ذریعہ آپ کو کیا معلومات فراہم کر رہا ہے۔
اگر آپ کو ذرائع حاصل نہیں ہو سکتے، تو اس کا مطلب یہ کہ موضوع عوامی سطح پراس طرح سے تسلیم شدہ نہیں ہے جیسی آپ نے امیدکی تھی اور وہ ویکیپیڈیا پر بقا نہیں پائے گا۔ آپ کو ئی معروف بات کہنی ہی نہیں ہے، بلکہ اس کو لازمی طور پر ثابت بھی کرنا ہے۔
کتابی شکل کے ذرائع سب سے زیادہ مستند ہیں جن میں حلقہ احباب کی جانب سے تبصرے کیے گئے جرنلز، یونیورسٹی اشاعتی اداروں کی جانب سے کتابیں، یونیورسٹی سطح کی کتابیں، رسالے، جرنلز اور معروف اشاعتی اداروں کی جانب سے شائع کردہ کتابیں اور کثیر الاشاعتی اخبارات شامل ہیں۔ آن لائن ذرائع ابلاغ استعمال کیے جا سکتے ہیں، لیکن ان کو بھی لازمی طور پر اوپر بیان کیے ضابطوں پر پورا اترنا چاہیے۔یہ دیکھنے کہ لیے کہ ذرائع کس طرح کے ہونے چاہییں ، اس کے لیےWikipedia:Reliable sources کا مطالعہ کیجیےاور اس کا تعلق گفتگو کے صفحے talk page سے ہے۔بعض اوقات راہ نما اصول اور پالیسی کے مابین تضاد پیدا ہو جاتا ہے۔ اگر ایسا کبھی بھی ہو تو پالیسی کو عام طور پر راہ نما اصول پر ترجیح دی جاتی ہے۔اگر ذریعہ کے مستند اور باوثوق ہونے پر سوال اٹھے تو اس حوالے سے reliable sources noticeborard پر سوال کیجیے۔
بیرونی لنکس
ترمیممضمون میں بیرونی لنک شامل کرنے کے لیے آپ کو واحد بریکٹس دونوں جانب لگانے ہیں ] URL لنک جو آپ دینا چاہتے ہیں[ ۔ مثال کے طور پر Google ، Google کے طور پر ظاہر ہو گا۔مضمون میں بیرونی لنک شامل کرنے سے پہلے آپ کو Wikipedia:External links کا مطالعہ کرنا چاہیے، تاکہ آپ بہتر انداز میں سمجھ سکیں کون سے لنکس استعمال کرنا درست ہے اور کیوں۔
حوالے
ترمیمجیسا کہ اوپر آپ پڑھ چکے ہیں کہ مضمون کے ذرائع با وثوق ہونے چاہییں۔لہٰذا کچھ وقت اس حوالے سے Wikipedia:Verifiability پر گزاریے اور اس کے بعد کچھ وقت Wikipedia:Siting sources کا مطالعہ کرنے پر صرف کیجیے۔
یہاں پر ایک مختصر شکل ہے: “Citations” یا حوالےویکیپیڈیا سے باہر مصنفین اور ناشران کا باقاعدہ حوالہ دینے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، تاکہ سرقے اور حقِّ اشاعت کی خلاف ورزیوں سے بچا جا سکےاور مطالعہ کرنے والا براہ راست ان ذرائع کا جائزہ لے سکے جن کی مدد مضمون کی تخلیق \ تصدیق ہوئی۔حوالے کا استعمال ٹھیک اس لفظ یا جملے سے پہلے آتا ہےجہاں معلومات کی تصدیق کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔
جب مضمون میں اس کا آغاز کریں گے تو شروعنقص حوالہ: Closing </ref>
missing for <ref>
tag
مطلوبہ معلومات اتنی ہی سادہ ہو سکتی ہیں جتنا کہ ذریعے کاURL لنک جو اس طرح سے ہے
[1]
لیکن یہ چیز کاہلی پیدا کرتی ہے۔۔۔ لہٰذا کاہلی کا مظاہرہ نہیں کیجیے۔
مضمون میں باقاعدہ طور حوالہ دینے کے لیے آپ کو ایک خانہ شامل کرنا چاہیے جسے "== حوالے =="(عام طور پر ترجیحدی جاتی ہے) کہا جاتا ہے یا متبادل طور پر "== Footnotes =="
یا "== حواشی =="جس کے بعد اگلی لائن ویکی کے نشان کے طور پر “
- ↑ and
” شامل کی جاتی ہے جو تدوین یا edit اسکرین پر مندرجہ ذیل طریقے سے نظر آتی ہے۔ ==حوالے== پھر
اور یہ بات واضح ہو کہ آپ کے حوالے دوسروں کو نظر آئیں تو آپ کو ==حوالے== کے فوراً بعد نیچے
تحریر کرنا ہے، ورنہ آپ کے حوالہ جات پڑھنے والے کو نظر نہیں آئیں گے۔
مثال کے طور پر Hunter Ellis کے مضمون کے لیے آپ پڑھ سکتے ہیں کہ "In 2008 Ellis became host of the television series In Harm's Way". یہ" حقیقت" تقاضا کرتی ہے کہ اس کا حوالہ دیا جائے۔ اس کے لیے سادہ سا حوالہ اس طرح دیا جا سکتا ہے: [1] آپ اسے مزید اچھا بنانے کے لیے حوالے کا ٹیمپلیٹtemplate استعمال کر سکتے ہیں: [2] ۔۔۔ کم از کم مطلوبہ معلومات فراہم کرتے ہوئے۔۔۔ تھوڑسی سی مزید زیادہ کیونکہ حوالہ دینے کا ڈھانچہ اس مثال میں مشتمل ہے: ذریعے کا آن لائن URL، مضمون کا عنوان ذریعے کے طور پر استعمال ہوتے ہوئے، ذریعے کے مصنف نام، وہ تاریخ جب آن ذریعہ تخلیق ہوا، آن لائن ذریعے کے ناشر کا نام اور وہ تاریخ جب ویکیپیڈیا کے مضمون میں یہ ذریعہ شامل ہوا۔
ایک بار پھر بتادیا جائے کہ ذریعے کی مختلف اقسام زیادہ منسلک یا ذریعے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں، لیکن کم ازکم ہر ایک کو لازمی طور پر بنیادی معلومات پر مشتمل ہونا چاہیے، جو ذریعے کی وضاحت کرے ، جس سے پڑھنے والے کو خود تصدیق کرنے کا موقع مل سکے۔اس حوالے سے راہ نمائی “Mini-tutorial on external links and references” پر حاصل کی جاسکتی ہے۔آپ Wikipedia:Referencing for beginners کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں اور کبھی کبھار Help:Citations quick reference کا بھی دورہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس سوالات ہیں (اور مجھے حیرت ہو گی اگر نہیں ہیں)، تو ہمیشہ مدد کے لیے سوال کیجیے۔
Sandbox سے Mainspace تک
ترمیمکیا آپ کو یقین ہے کہ آپ تیّار ہیں؟ پکّی بات ہے؟؟ کیا آپ نے دوبارہ ذرائع کی جانچ کر لی ہے کہ وہ ان باتوں کی حمایت میں ہیں جو آپ نے تحریر کی ہیں؟ کیا آپ نے اپنے مضمون کی غیر جانب داری کا جائزہ لے لیا ہے؟ کیا آپ نے یقین کر لیا ہے کہ مضمون کا انداز غیر جانب دارانہ ہے؟ کیا آپ نے یقین کر لیا ہے کہ مضمون اصلی تحقیق original researchپر مشتمل نہیں ہےاور ایسی کسی بات سے تعلق نہیں رکھتا ہے جس میں آپ کے ذریعے کی جانب سے فراہم نہ کی گئی باتوں سے ایسے نتائج کو ملایا گیا ہےجس کہ نتیجے میں کوئی نیا نتیجہ اخذ ہو جس کی آپ کے ذریعے کی جانب سے توثیق نہیں کی گئی ہے؟ کیا آپ نے تجربہ کا تدوین کاروں سے راہ نمائی لی ہے؟ ٹھیک ہے۔ ایک دفعہ مضمون “sandbox” یا “user space” میں آگیا تو وہ ویکیپیڈیا کے مرکزی صفحات کے لیے مناسب تصور کیا جاتا ہے، یہ عمل اصل میں کافی آسان ہے۔
صفحے کو کیسےMove کیا جائے
ترمیمUserspace کے صفحے پر اوپر کی جانب جہاں آپ نے مضمون تخلیق کیا ہے وہ “Move” کی ٹیب ہے۔ اپنے صفحات کو خود Move کرنے کے لیے آپ کو لازمی طور پر لاگ ان ہوناپڑے گا، اکاؤنٹ بنے ہوئے چار یوم ہوچکے ہوں اور آپ نے کم از کم دس مضمونز کی تدوین کاری کی ہو۔ • “Move page” کے تحت آپ User:YOURUSERNAMEHERE/workspace/Your article namehere نیلے رنگ کے لنک کے طور پر دیکھیں گے۔ • اس کے فوری نیچے آپ “To new title:” دیکھیں گے جہاں آپ مضمون کا ابتدائی حصہ ختم کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر "User:YOURUSERNAMEHERE/workspace/" from the shown name to simplify it to be only the desired article name as it would appear in mainspace • اس کے فوری نیچے آپ “Reason:” اور ایک باکس دیکھیں گے جہاں پر آپ تدوین کے خلاصے کے طور پر ٹائپ کر سکتے ہیں کہ کیوں آپ userspace سے mainspace کی جانب حرکت کر رہے ہیں اور پھر “Move page” بٹن پر کلک کیجیے۔
Userspace سے Mainspace کی جانب حرکت کرنا آسان عمل ہے۔
کیا توقع کی جائے
ترمیماگر آپ نے اچھا کام کیا ہے تو آپ توقع کر سکتے ہیں دوسرےچند الفاظ کی غلطی یا شاید جملوں کی تدوین کرنے کے لیے آگے آئیں گے۔بہتر یہ ہے کہ دوسرا تدوین کار آپ کے مضمون کی اتنی تعریف کر سکتا ہے کہ وہ اس کی مزید توسیع میں خود شامل ہو اور چند مزید ذرائع شامل کرے۔۔۔ یا بہتر یہ کہ زیادہ مواد اور مزید ذرائع شامل کرے ۔
لیکن یاد رکھیے، آپ ویکیپیڈیا میں جو شراکت کرتے ہیں وہ اب مزید "آپ کی "نہیں رہتی۔ یہ اکثر وبیشتر تدوین کے عمل سے گزر سکتی ہے یا گزرتی رہتی ہے، بعض اوقات دیگر تدوین کاروں کی جانب بے دردی سے ۔ لیکن اس معاملے کو اپنی ذات پر مت لیجیے۔ ہمیشہ نرم خوئی اختیار کیجیے اور زیادہ تجربہ کار تدوین کاروں سے مشورہ لیجیے۔ اور کبھی مت سوچیے کہ آپ کا کام آپ کی ملکیت ہے۔ ایک دفعہ آپ نے “Publish changes” کا بٹن دبادیا تو آپ ویکیپیڈیا کے استعمال کی شرائط سے متفق ہو جاتے ہیں اور نہ جھٹلائے جانے والے طور پر اپنی شراکت کاری کی اشاعت CC-BY-SA 3.0 Licenseand the GFDL کے تحت کرنے پر متفق ہو جاتے ہیں۔ آپ اس پر رضامند ہو جاتے ہیں کہ آپ کی ویکیپیڈیا کے لیے جو کچھ بھی شراکت کاری ہے، وہ بہ حیثیت تمام برادری اب وہ ویکیپیڈیا کی ملکیت ہے۔
ارے ۔۔۔ کیا کسی نے آپ کے مضمون کو مٹانے کے لیے ٹیگ کر دیا ہے؟
ترمیمقوی امید یہ ہے کہ آپ نے جو کچھ بھی شراکت کاری کی ہے اس میں سے کچھ بھی مٹایا نہ جائے گا۔ لیکن اگر ایسا ہوتا ہےتو۔۔۔ سب سے پہلے، گھبرائیں نہیں۔ برہم مت ہوں۔ اس کو اپنی ذات پر مت لیجیے۔ اور مایوس نہ ہوں۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ اگر آپ نے یہاں دی گئی راہ نمائی پر عمل کیا ہے تو آپ کا مضمون برقرار رہنے کے لیے تیار ہے، ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ اس میں چند ایسی باتیں ہوں جن پر ٹیگ کرنے والے کی تشویش دور کرنے کی ضرورت ہو۔ اکثر و بیشتر ٹیگ کرنے والا آپ کو جواب دینے میں خوشی محسوس کرے گا، جس کی بنیاد پر آپ کام کر سکتے ہیں۔
کیوں اور کیسے
ترمیمکیوں اور کیسے کوئی چیز مٹانے کے لیے ٹیگ ہو سکتی ہے، اس کا احاطہ Wikipedia:Deletion policy میں کیا گیا ہے، جو “Reasons for deletion” کے شعبے میں شامل ہے۔ اب عام طور پر جب کوئی شخص کوئی مسئلہ دیکھتا ہے تو وہ مختلف ٹیگ لگا سکتا ہےجو مسئلہ کی نشان دہی کے لیے مضمون میں شامل کر لیے جاتے ہیں۔ دیکھیے: Wikipedia: Deletion policy#Tagging۔ لیکن ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا ہے، کبھی تشویش اتنی اہمیت کی حامل ہوتی ہے کہ تدوین کار یہ تعین کر لیتا ہے مٹانا ہی واحد حل ہے۔
تیز رفتاری سے مٹانے کا عمل
ترمیمتیز رفتاری سے مٹانے کے عمل کا مقصد ان صفحات کو ختم کرنا ہے جو بالکل واضح طور پر ویکیپیڈیا کے لیے نامناسب ہیں اور ان کا بقا پانا ممکن نہیں۔ تیز رفتاری سے مٹانے کا عمل سوائے چند واضح صورتوں کے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ ایک مضمون تیز رفتاری سے مٹانے کے عمل کے لیے ٹیگ ہو سکتا ہےاگر وہ criteria for speedy deletion کے سے مطابقت رکھتا ہے۔
اگر کوئی صفحی جسے آپ نے تخلیق کیا ہے اور وہ تیز رفتاری سے مٹانے کے لیے ٹیگ ہو گیا تو آپ “Click here to contest for speedy deleyion” کا بٹن استعمال کر سکتے ہیں یا
The speedy deletion of this page is contested. The person placing this notice intends to dispute the speedy deletion of this article on this page's talk page, and requests that this page not be deleted in the meantime.
Note that this request is not binding, and the page may still be deleted if the page unquestionably meets the speedy deletion criteria, or if the promised explanation is not provided very soon. This template should not be removed from a page still marked with a speedy deletion template. سانچہ:Hang on/notice |
کا ٹیگ ہدایات کے مطابق شامل کریں یا پھر صفحے میں بہتری لائیں یا متعلقہ talk page یا گفتگو کے صفحے پر اس حوالے سے دلیل پیش کریں۔ ٹیگ آپ کو اضافی وقت دینے کے لیے رکھا گیا ہے، لیکن صفحہ پھر بھی مٹایا جا سکتا ہے اگر وہ speedy deletion criteria سے مطابقت رکھتا ہے۔اس حوالے مزید تفصیلات “Speedy deletion” پر دیکھیے۔
تجویز کردہ مٹانے کا عمل
ترمیمیہ عمل تیز رفتاری مٹانے کے عمل سے تھوڑا سست ہے، جس کو PROD کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا اطلاق صرف main namespace کے صفحات پر ہوتا ہے(جیسے آپ کا مضمون)۔ جب کوئی تدوین کار یہ محسوس کرتا ہے کہ کوئی صفحہ واضح طور پر اور غیر متنازع طور پر اس دائرۃ المعارف سے تعلق نہیں رکھتا، لیکن یہ تیز رفتاری سے مٹانے کے عمل کے طریقہء کار سے بھی مطابقت نہیں رکھتا ، تو اس کو تجویز کردہ مٹانے کے عمل “Proposed deletion” کے لیے ٹیگ کر دیا جاتا ہے۔یہ عمل آپ کو اور دوسروں کو سات یوم فراہم کرتا ہےکہ تشویش کا جواب دیا جائے؛ اس کے بعد ایک ایڈمنسٹریٹر administrator (ہم جیسے رضاکاروں کی طورح کوئی ایک، لیکن تدوین کے خصوصی اوزاروں کے ساتھ) اس مضمون کو مٹا سکتا ہے۔ اس حوالے سے مزید جاننے کے لیے دیکھیے “Proposed deletion”۔
زندہ لوگوں کے حالات زندگی کے حوالے سے تجویز کردہ مٹانے کا عمل
ترمیم3 اپریل 2010 سے یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ عدم ذرائع پر مبنی حالات زندگی کے لیے تجویز کردہ مٹانے کا عمل ہوگا، جس کے لیے زندہ لوگوں کے حالات زندگی کے لیے کم از کم ایک باوثوق ذریعہ reliable sourceچاہیے ہوگا، جو کم ازکم موضوع سے متعلق کم از کم ایک بیان کی توثیق کرے۔ایک دفعہ اگر مضمون اس طرح ٹیگ ہو گیا تو {{{prod blp}}} ٹیگ اس وقت تک نہیں ہٹایا جاتا ہے، جب تک ایک ذریعہ فراہم نہ کر دیا جائے۔اگر کچھ بھی سامنے نہ آئے تو 10دن کے بعد مٹا دیا جاتا ہے۔اس کا اثر دیگ دوسرے مٹانے کے عمل پر نہیں پڑتا ہے۔براہ مہربانی، مزید تفصیلات کے لیے دیکھیےWikipedia:Proposed deletion of biographies of living people۔
مٹانے کے عمل کی نام زدگی
ترمیماگر کوئی چیز اوپر دیے گئے زمروں میں نہیں آتی ہے تو اس کو مٹانے کے عمل کی گفتگو کو deletion discussion کو بھیج دیا جاتا ہے اور مٹا دیا جاتا ہےیا پھر نہیں، جس کا انحصار برادری کی گفتگو پر ہوتا ہے۔اس عمل کو “Articles for deletion” مٹانے کے لیے مضمون یا “AfD” کہا جاتا ہے۔مٹانے کے حوالے سے ایسی گفتگوکا فیصلہ تعداد یا اکثریت پر نہیں ہوتا ہے؛ شریک گفتگو کی حؤصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی رائے بیان کریں اور پالیسی اور راہ نما اصول کا حوالہ دیں۔ گفتگو کم از کم سات مکمل یوم تک جاری رہتی ہےاور اس کے بعد اگر اتفاق ہو جائے تو صفحات کو ایک خود مختار ایڈمنسٹریٹر مٹا دیتا ہے، مزید تفصیلی معلومات کے لیے پڑھیے”Deletion discussion”۔
عمل / ردِّ عمل کیسے دیا جائے
ترمیمفکرمند ہیں یا الجھن کا شکار ہیں؟ بالکل مت ہوں۔ ویکیپیڈیا اس اصول پر قائم کیا گیا ہے کہ شراکت کار اور تدوین کار مثبت انداز میں کام کر رہے ہیں تاکہ مضمون کے مجموعے کو بہتر کیا جاسکے، یہاں تک کہ وہ لوگ جو آپ کو مضمون کو مٹانے کے لیے ٹیگ کرتے ہیں وہ ایسا ویکیپیڈیا کے مفاد اور بہتری کے لیے کرتے ہیں۔
نرم خوئی اختیار کیجیے
ترمیمتمام صورت حال میں آپ کو نرم خوئی اور مہذّب انداز میں اپنے مضمون کی خصوصیات بیان کرنی چاہییں۔
مسائل کو حل کرنا
ترمیماکثر و بیشتر ٹیگ کرنے والاآپ کے مضمون کے لیے deletion discussion کا صفحہ تخلیق کرتا ہےاور ان کو articles for deletionکے لاگ میں شائع کرتا ہے، تاکہ معاملات پر گفتگو کی جاسکے اور اتفاق رائے حاصل کیا جاسکے۔اب یہ آپ کے لیے موقع ہے کہ اپنے مضمون کا مقدمہ پیش کریں اور اپنے مضمون کی حمایت میں مزید باوثوق ذرائع فراہم کریں۔معاونت کے لیے آپ کے مضمون کو Article rescue squadron کی جانب سے ٹیگ کیا جاسکتا ہے۔وہ صارف جو مضمون کو مٹانے کے لاگ کے لیے دیکھتے ہیں اور مضمون ریسکیو اسکوارڈن گفتگو میں حصہ لے سکتے ہیں اور مضمون بہتر کرنے کے لیے تدوین فراہم کر سکتے ہیں۔
آپ کو مضمون کو article incubation سے بھی فائدہ ہو سکتا ہے، جہاں یہ مرکزی دائرۃ المعارف سے حرکت کر کے عارضی قیام گاہ میں منتقل ہوتا ہے، اس کو article incubator کہا جاتا ہےجہاں پر اس دوبارہ شائع کرنے سے پہلے کام کیا جا سکتا ہے۔
Criteria for speedy deletion کو ایک ایڈمنسٹریٹر کی معاونت کی ضرورت ہوتی ہے، تاکہ وہ اپنی صوابدید پر معمول کے مٹانے کے عمل سے گزرے بغیر ویکیپیڈیا کے صفحات یا میڈیا کو مٹا سکے۔
شائستگی
ترمیمپیشہ ورانہ اصول، مہذّب پن اور شائستگی ویکیپیڈیا پر ہونےکے لیے بنیادی چیز ہیں، چاہے مٹانے کے عمل کا نتیجہ کچھ بھی نکلے۔ شائستگی کا تقاضا ہے کہ ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جائے ، جنہوں وقت نکال کر آپ کے مضمون اور گفتگو کو پڑھا؛ اور یا تو مشورہ، راہ نمائی دانش یا علم فراہم کیا تاکہ آپ ویکیپیڈیا کے شراکت کار کے طور پر ترقی کر سکیں۔اگر آپ کے کام کے جواب میں ردِّ عمل جان بوجھ کر ناشائستہ ہے تو بھروسا رکھیے دوسرے اس کو تسلیم کریں گے اور مداخلت کریں گے۔آپ نئے ہیں۔ جب آپ یہاں پر مزید تجربہ حاصل کر لیں گے تو آپ تنازعات کے حل کے مختلف مراحل سیکھیں گے، اگر ایسے کوئی واقعات ہوئے تو۔لیکن یہ بعد کی بات ہے۔
یہ پھر دہرایا جاتا ہے کہ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہوں (اور مجھے حیرت ہوگی اگر کوئی سوال نہیں ہے)، تو دوسروں سے رائے اور مشورہ لیجیے۔ وہ سوالات پوچھیے۔ آپ کو جوابات مل جائیں گے۔
آگے بڑھنا
ترمیماگر آپ کے مضمون کو مٹایا گیا ہے تو آپ بند کرنے والے تدوین کار سے کہ سکتے ہیں کہ مضمون کو خاص صارف کی workspace یا صارف کے subpageپر “userfy”کرے۔بالکل sandbox کی طرح مقام جہاں پر پہلے مضمون کو تخلیق کیا گیا تھا۔وہاں پر مضمون کے بنانے کے عمل کودیگر صارفین کے ساتھ مل کر جاری رکھ سکتے ہیں، اس وقت تک جب تک کہ یہ اشاعت کے لیے تیّار نہیں ہو جاتا۔
بات جو بھی ہو، جڑے رہیے اور ویکیپیڈیا میں شراکت جاری رکھیے، کیونکہ یہی برادری کی نشو و نما کا واحد راستہ ہے۔
اور تصاویر کے بارے میں
ترمیمویکیپیڈیا میں تصاویر کو اپ لوڈ کرنا اور ان کو استعمال کرنا اور پیچیدہ شعبہ ہےکیونکہ بہ حیثیت مجموعی وہ دو متضاد مقاصد کو پورا کرتے ہیں۔ ایک کا مقصد قانونی تقاضوں کو پورا کرنا ہےتاکہ تصاویر مالکان کے حقوق کا تحفّظ کیا جاسکے۔ دوسرا مقصد مواد کو اس طرح استعمال میں لانا ہے کہ اس کو آزادی سے دوبارہ تقسیم کیا جا سکے۔ اس کا نتیجہ تقاضوں اور نفاذوں کی ایک "بھرمار" ہے، جو لازمی طور پر کہتی ہے کہ تصاویر استعمال کرنے کے دو ممکنہ راستے ہیں: 1- تصویر کے مالک سے اجازت لیں کہ اس کو لامحدود استعمال کے لیے شائع کرے(قابل قبول لائسنسوں میں ایک کے مطابق)، جو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ تصویع ک دونوں گیر تجارتی اور تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکے، صرف ایک حد کے ساتھ وہ یہ کہ استعمال کنندہ تصویر کے مالک کو تسلیم کرے۔ویکیپیڈیا پابندی کے ساتھ اجازتوں کو تسلیم نہیں کرتا ہے(جیسے "صرف ویکیپیڈیا کے استعمال کے لیے" یا "صرف بغیر منافع استعمال کے لیے)۔ بعض اپ لوڈ کرنے والے اس طرح کے چکرا دینے والے سوال ہوتے ہیں؛ اگر آپ ان میں سے ایک کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ آپ کے اپ لوڈ کو کریش کر کے جلادے گا۔ 2- شفاف استعمال یا “Fair use”: یہ ایک ایسا راستہ ہے، جس میں تصویر کے مالک سے کوئی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسے استعمال کے لیے حقیقی دنیا کے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ،اس قسم کے استعمال کے لیے اضافی ویکیپیڈیا کے تقاضے بھی ہیں، جو اس طرح بنائے گئے ہیں کہ اس راستے کو استعمال کرنا بہت مشکل ہے۔ یہ اس لیے کیا جاتا ہے کہ آپ کو مجبور کیا جائے \ آپ کی حوصلہ افزائی کی جائےکہ اس کے بہ جائے راستہ نمبر #1 استعمال کیا جائے۔لہٰذا اگر آپ کر سکتے ہیں تو نمبر #1 سب سے بہترین راستہ ہے۔ ان باتوں کے علاوہ ، یہ مضمون اس بات پر گفتگو نہیں کر رہا ہے کہ آپ کے مضمون میں تصویریں کیسے استعمال کی جائیں، کیونکہ ان کے استعمال پر ایک مکمل شعبہ اس گفتگو سے زیادہ طویل ہو سکتا ہے، جو یہاں پر کی گئی ہے۔اگر آپ مزید سیکھنے کے خواہش مند ہیں تو مندرجہ ذیل صفحات کا مطالعہ کیجیے: Wikipedia:Creation and usage of media files Wikipedia:Copyrights#Image guidelines Wikipedia:Image copyright tags Wikipedia:Logos meta:Avoid copyright paranoia Wikipedia:Images Wikipedia legal and copyright policies Wikipedia:Non-free content Picture tutorial Graphics tutorials Public domain image resources Free image resources Media Music samples – a related guideline for copyrighted music samples Images linking to a specific page Choosing appropriate illustrations WikiProject Illustration Tutorial on finding images How to create graphs for Wikipedia articles Category:Images requiring maintenance
|عنوان=
|وضاحت=
|ماخذ=
}}
- ↑ http://www.variety.com/article/VR1117990132.html?categoryid=14&cs=1&query=Hunter+Ellis Hunter Ellis to host 'In Harm's Way' by Stuart Levine, Variety Magazine, August 5, 2008
- ↑ Stuart Levine (5 August 2008)۔ "Hunter Ellis to host 'In Harm's Way'"۔ Variety (magazine)۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2009