ویکی اجلاس بھارت بھارت میں منعقد ہونے والی ایک قومی ویکیپیڈیا کانفرنس ہے۔ پہلی ویکی کانفرنس انڈیا کانفرنس نومبر 2011ء کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں منعقد ہوئی تھی۔ اس کا اہتمام ممبئی ویکیپیڈیا کمیونٹی نے وکیمیڈیا انڈیا چیپٹر کے اشتراک اور ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا تھا۔[1][2][3] کانفرنس کو بھارت میں ویکیمیڈیا کے لیے سالانہ قومی پرچم بردار تقریب کے طور پر رکھا گیا ہے اور تمام اقوام کے شہریوں کی شرکت کے لیے کھلا ہے۔ انگریزی اور دیگر بھارتی لوک زبانوں میں ویکیپیڈیا منصوبوں اور دیگر مشترکہ منصوبوں پر بھارت سے متعلق معاملات پر توجہ دی جارہی ہے۔[2][4][5] ویکی اجلاس بھارت 2023ء؛ 28 تا 30 اپریل 2023ء کو حیدرآباد، دکن میں منعقد ہوا۔[6]

ویکی اجلاس بھارت 2023ء
ویکی اجلاس بھارت 2023ء کا لوگو
حیثیتختم ہو چکا
میدانحیدرآباد، دکن
مقامحیدرآباد، دکن , بھارت (28–اپریل 2023ء)
افتتاح شدہ2011ء
حالیہ2023ء
قانونی حیثیتغیر منافع بخش
ویب سائٹ
ویکی اجلاس بھارت 2023ء

ویکی اجلاس، ممبئی 2011ء

ترمیم
ویکی اجلاس، بھارت
 
حیثیتختم ہو چکا
میدانممبئی یونیورسٹی (فورٹ کمپس)
مقامممبئی (2011ء)
ملکبھارت
افتتاح شدہ2011ء
ترتیب بہممبئی ویکیپیڈیا برادری،
Wikimediویکیمیڈیا انڈیا چیپٹر
مؤسسہ ویکیمیڈیا
قانونی حیثیتغیر منفعت بخش
ویب سائٹ
ویکی اجلاس بھارت 2011ء

نومبر 2011ء کو ممبئی میں منعقد ہونے والا اجلاس بھارتی سطح پر پہلا ویکی اجلاس تھا۔[7]

طائرانہ نظر

ترمیم

اس ویکی اجلاس کا مقصد یہ تھا کہ ویکیمیڈیا سے متعلق تمام بھارتی صارفین یکجا ہوں اور اپنے خیالات پیش کریں اور دوسرے صارفین سے واقف ہوں۔ یہ اجلاس سنہ 2011ء میں 18 نومبر کو جنوبی ممبئی میں واقع ممبئی یونیوسٹی میں منعقد ہوا اور 21 نومبر تک جاری رہا۔ اس موقع پر ہونے والی تمام نشستیں یونیورسٹی کے تاریخی ہال میں منعقد ہوئیں۔[1][8][9]

مقررین

ترمیم
 
جیمی ویلز اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے: سلائڈ پر درج ہے - Knowledge is peace (علم امن ہے)
 
جیمی ویلز اپنے کلیدی خطاب سے قبل ایک ویکیپیڈیا صارف کے ساتھ

جیمی ویلز کے کلیدی خطاب سے اجلاس کا آغاز ہوا۔[1][7] ارنب گواسوامی جو مہمان مقرر کے طور پر مدعو تھے انھوں نے اعتدال پر گفتگو کی۔[10] بیری نیوزٹیڈ نے آخری دن خطاب کیا۔

نشستیں

ترمیم
 
اجلاس کے دوران میں منعقدہ ہیک دوڑ، شرکا تصویر میں موجود ہیں۔

اس سہ روزہ ویکی اجلاس میں متعدد نسشتیں ہوئی جن میں سے کچھ یہ تھیں:[2]

  • آزاد علم اور آزاد مواد
  • ویکی ثقافت کے قانونی گوشے
  • ویکی میں اجیکس اور جے کیوری کا استعمال
  • ویکی بھاشا: کثیر لسانی مواد کے سنگ ہمارا تجربہ
  • ویکی وومن ویب (Wiki Women Web): جنسی خلا کی پرکاری[11]

کانفرنس ہی کے دوران میں ایک ہیک دوڑ (hackathon) بھی منعقد ہوئی۔ جس کی میزبانی کے فرائض مہاراشٹر چیمبرز آف کامرس، انڈسٹری اینڈ ایگریکلچر (MACCIA) کالا گوڑا، جنوبی ممبئی نے انجام دیے۔[2] نیز دیگر سرگرمیاں مثلاً شہر کی سیاحت اور ورثہ کی زیارت وغیرہ بھی جاری رہیں۔

شرکا

ترمیم

اس کانفرنس کے اصل شرکا بھارت اور دیگر ممالک میں موجود ویکیپیڈیا اور ویکیمیڈیا صارفین نیز ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کا عملہ بالخصوص اس کے بانی تھے۔[12] درخواست گزاروں میں سے 100 افراد کو ویکیپیڈیا اور دیگر منصوبوں کے تئیں ان کے تجربے اور شراکتوں کی بنیاد پر وظیفے دیے گئے۔[13] تاہم 700 سے زائد افراد نے اس اجلاس میں شرکت کی۔[8]

مخیرین اور رفقا

ترمیم

مائیکروسافٹ ریسرچ، اینگ انڈیا ٹیکنالوجیز، سرکاری نوکری ڈاٹ کام، اومڈیار نیٹ ورک، کال نرنئے اور یہ بھی ڈاٹ کام نے مالی امداد فراہم کی۔[2][14] جبکہ ای ریگ ناؤ ڈاٹ کام، اونگیاتا انکارپوریشن اور دیگر ادارے اجلاس کے انتظام میں شامل رہے۔[14] جس وقت کانفرنس جاری تھی، اسی دوران میں اجلاس گاہ سے باہر ویکیپیڈیا کے اس نقشے کے خلاف احتجاج جاری تھا جس میں بھارت کے حدود دکھائے گئے ہیں۔[8]

ویکی اجلاس، چنڈی گڑھ 2016ء

ترمیم
 
کیتھرین مہر اور مشہور شاعر سورجیت پٹار ثقافتی گروپ کے ساتھ

بھارت میں دوسرا ویکی اجلاس صوبہ پنجاب کے دار الحکومت چندی گڑھ سے قریب واقع موہالی میں منعقد ہوا۔ اجلاس گاہ سی جی سی لاندرن چنڈی گڑھ گروپ آف کالجز، لانڈراں کا کیمپس تھا۔ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی مجلس عاملہ کی افسر اعلیٰ کیتھرین ماہر اور رکن بورڈ نتالیا تمکیف اس اجلاس میں شریک ہوئے۔[15] ان کے علاوہ آصف برتاو بھی شریک تھے جو دنیا بھر میں ابھرنے والی ویکیمیڈیا برادریوں کی نگرانی کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ویکیمیدیا فاؤنڈیشن 2010ء سے بھارت کو کلیدی علاقہ قرار دیتے آ رہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہندی ویکیپیڈیا کے لیے یہ ایک مشکل بات ہے کہ اس کے ملک گیر سطح پر منتشر صارفین ایک جگہ جمع ہوں۔ تاہم وہ تعداد مضامین کے حساب سے 106,000 مضامین کے ساتھ نمبر ایک مقام رکھتا ہے جبکہ اردو ویکیپیڈیا 105,000 مضامین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 88,000 ہزار مضامین کے ساتھ تمل ویکیپیڈیا اور 64,000 ہزار مضامین کے ساتھ تیلگو ویکیپیڈیا تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ 72,744 مضامین کے ساتھ نیپالی ویکیپیڈیا نے بھی کافی ترقی کی۔ ویکیپیڈیا بھارت کی ساتویں مقبول ترین ویب سائٹ ہے جبکہ عالمی سطح پر اس کا نمبر چھ ہے۔ تقریبًا 1.8 ویب گاہ ویکیپیڈیا کا ربط رکھتے ہیں، جس سے ویب گاہ کے معلومات کی افادیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔[16]

ویکی اجلاس، حیدرآباد 2023ء

ترمیم

ویکی اجلاس بھارت (ڈبلیو سی آئی) 2023ء ایک قومی سطح کا اجلاس تھا جس نے ویکیمیڈینز اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا جو ہندوستانی زبان کے ویکیمیڈیا پروجیکٹس اور بھارت اور چند جنوب ایشیائی خطوں میں تحریک کے دیگر پہلوؤں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ ملاقات، آپسی جوڑ، کارگزاریوں، سیکھنے، بہترین طریقوں اور چیلنجوں کا اشتراک کرنے اور ہمارے خطے کی مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کی جگہ تھی۔ یہ کانفرنس 28 سے 30 اپریل 2023ء کو پارک حیات، گچی باؤلی، حیدرآباد، دکن میں منعقد ہوئی تھی۔

 
ویکی اجلاس، بھارت 2023ء کا لوگو

نگار خانہ

ترمیم

ویکی اجلاس، 2011ء

ترمیم

ویکی اجلاس، 2016ء

ترمیم

ویکی اجلاس، حیدرآباد (دکن)، 2023ء

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ IANS (9 نومبر 2011)۔ "Mumbai to host first WikiConference in India"۔ India Current Affairs۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-15
  2. ^ ا ب پ ت ٹ Unattributed (9 نومبر 2011)۔ "Mumbai To Host First Ever National WikiConference In India"۔ EFY Times۔ EFY Enterprises۔ 2012-04-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-15
  3. IANS (9 نومبر 2011)۔ "Wikipedia conference comes to India, set for Nov 18"۔ Northern Voices Online۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-15
  4. "Wikipedia woos India with local languages"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 19 نومبر 2011۔ 2011-11-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-19
  5. Unattributed (10 نومبر 2011)۔ "Wikipedia eyes India for language growth"۔ Dawn.com۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-15
  6. "WikiConference India 2023"۔ Meta۔ 12 اکتوبر 2022۔ 2022-12-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-02-19
  7. ^ ا ب Gupta, Bhawna (10 نومبر 2011)۔ "Jimmy Wales To Open The First WikiConference In India"۔ techcircle.in۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-15
  8. ^ ا ب پ Rajini Vaidyanathan (19 نومبر 2011)۔ "Wikipedia hosts India conference amid expansion push"۔ BBC News Online۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-19
  9. Deo, Sumedha (9 نومبر 2011)۔ "Diary India – Nov 18-20"۔ Reuters۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-15
  10. "Wikipedians not impressed with Arnab Goswami's talk in WikiConference"۔ DNA۔ Mumbai: Diligent Media Corporation Ltd.۔ 20 نومبر 2011۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-15
  11. "Wikipedia seeks more women contributors"۔ Hindustan Times۔ 19 نومبر 2011۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-19
  12. Joseph Michael Reagle؛ Lawrence Lessig (30 ستمبر 2010)۔ Good Faith Collaboration: The Culture of Wikipedia۔ MIT Press۔ ص 66۔ ISBN:978-0-262-01447-2۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-14
  13. Kumaran, Uttarika (11 نومبر 2011)۔ "South India bags 50% of Wiki scholarships"۔ DNA India۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-15
  14. ^ ا ب "WikiConference India 2011/Sponsors"۔ wikimedia.org۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-10
  15. ‘Punjabis most active community on Wikipedia’ | punjab$most popular | Hindustan Times
  16. "آرکائیو کاپی"۔ 2016-08-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-11

بیرونی روابط

ترمیم
خبروں میں